Soldier's Story

Soldier's Story "حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيل°
Bravery, Sacrifice & Legacy 🪖🎖️

کسی پر نظم لکھنے سےکوئی مل تو نہیں جاتاکوئی تعریفبانہوں کے برابر تو نہیں ہوتیکسی آواز کے پاؤںکبھی دل پر نہیں چلتےکبھی کش...
18/07/2026

کسی پر نظم لکھنے سے
کوئی مل تو نہیں جاتا

کوئی تعریف
بانہوں کے برابر تو نہیں ہوتی

کسی آواز کے پاؤں
کبھی دل پر نہیں چلتے

کبھی کشکول میں
قوس و قزح اتری نہیں دیکھی

صحیفہ رحل پر رکھنے سے
قرآن تو نہیں بنتا

کسی نے آج تک
شاعر کے آنسو
خود نہیں پونچھے
دلاسہ ، لفظ کی حد تک ھی اپنا کام کرتا ھے

کسی خواهش کو
سینے سے لگانے
کی اجازت تک نہیں ہوتی

تمھاری ضد کو پورا کر دیا دیکھو
ستارے ، چاند سورج ، روشنی خوشبو
تمھارے در پہ کیا کیا دھر دیا دیکھو

کوئی خوشبو کے ھونٹوں کو
بھلا كب چوم سکتا ہے؟

!! گل فردا ابھی کھل جاؤ
کہنے سے
کوئی کھل تو نہیں جاتا

کسی پر نظم لکھنے سے
کوئی مل تو نہیں جاتا

10/07/2026

Address

Islamabad
04403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soldier's Story posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share