09/06/2026
اسلام آباد : 8 جون ، 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی گلگت بلتستان میں شفاف, پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم
پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی ٹیم نے بھرپور محنت کی، ان کو شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعظم
گلگت بلتستان میں تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم
سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی خصوصی تحسین کے لائق ہیں۔وزیراعظم
پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر امن الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا، جس پر ان کو شاباش ہے۔ وزیراعظم