13/08/2026
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسٹینڈرڈائزڈ نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے لیے بار کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا
مجوزہ نظام کا مقصد سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کے لیے یکساں اور مربوط طریقہ کار وضع کرنا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان نے بطور چیئرمین قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبائی بار کونسلز کے نمائندگان نے شرکت کی
سپریم کورٹ اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے
بار عدالتی فائلنگ نظام کا اہم شراکت دار اور بنیادی صارف ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے ابتدائی مرحلے سے ہی بار کی عملی ضروریات اور تجربات کو شامل کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
مجوزہ نیشنل ای فائلنگ سسٹم عدالتی نظام میں مشترکہ، منظم اور قواعد کے مطابق فائلنگ کا طریقہ کار فراہم کرے گا
سپریم کورٹ کے موجودہ ای فائلنگ نظام کے تجربے کو عدالتی نظام کی تمام سطحوں تک وسعت دینے کی تجویز
مجوزہ فریم ورک کے ذریعے ملک بھر میں ای فائلنگ کے یکساں معیارات متعارف کرائے جائیں گے
یکساں ای فائلنگ نظام سے عدالتی طریقہ کار میں ہم آہنگی اور مربوط ڈیجیٹل کیس فائلنگ کو فروغ ملے گا
تمام اہم شراکت داروں سے مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بعد مجوزہ فریم ورک NJPMC کے سامنے پیش کیا جائے گا
بار نمائندگان نے قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے اقدام کا خیرمقدم کیا
یکساں ای فائلنگ نظام سے وکلاء اور سائلین کے لیے مقدمات دائر کرنے کا عمل آسان ہوگا، بار نمائندگان
مجوزہ نظام سے مقدمات کی مؤثر ٹریکنگ اور یکساں الیکٹرانک کیس ریکارڈ کی سہولت میسر آئے گی
ای فائلنگ ٹیمپلیٹس میں ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کی عملی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا
نیشنل ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کو حتمی شکل دینے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق
کمیٹی میں بار کونسلز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کے نمائندگان شامل ہوں گے
متعلقہ بار کونسلز اپنے ارکان سے مشاورت کرکے آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کریں گی
نیشنل ای فائلنگ فریم ورک پر آئندہ مشاورتی اجلاس 20 اگست 2026 کو ہوگا
چیف جسٹس آف پاکستان نے بار کی تعمیری شرکت کو سراہا
قومی ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری میں بار کے ساتھ بامعنی مشاورت مرکزی حیثیت رکھے گی، چیف جسٹس آف پاکستان
یکساں اور مربوط ای فائلنگ نظام عدالتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے
ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کو زیادہ قابلِ رسائی، مؤثر اور قابلِ پیش گوئی بنایا جا رہا ہے
https://ljcp.gov.pk/NewsDetail/ODhkMzEyYTQtMWQyZS00MTA3LTg4NzgtNGJkM2U5OTA4NzMy