29/05/2026
وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے بھرپور اقدامات
عید الاضحی کے پہلے دو روز میں اسلام آباد شہر میں کل 2511.032 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں
اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور قربان ہوئے
عید الاضحی کے پہلے روز 65,000+ چھوٹے اور 44,000+ بڑے جانور قربان، 1807.868 ٹن آلائشیں تلف کی گئی
اسی طرح عید کے دوسرے روز 23,000+ چھوٹے اور 17,000+ بڑے جانور قربان جبکی 703.164 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں
صفائی آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران نے خود فیلڈ میں موجود رہ کرکی
آپریشن کی نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سیف سٹی میں قائم کیا گیا
صفائی و ستھرائی کے آپریشن میں 2000+ عملہ اور 200+ جدید گاڑیاں و مشینری نے حصہ لیا
آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 89 مقامات پر 151 گڑھے کھودے گئے
ماحول کو صاف رکھنے اور بدبو کے خاتمے کیلئے عرق گلاب، فنائل، پانی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا
شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1334 اور واٹس ایپ 03355001213 جاری کیا گیا
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عید الاضحی کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری ھے
شہریوں نے صفائی آپریشن کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات کو سراہا
اسلام آباد شہر کو صاف و ستھرا اور زیرو ویسٹ سٹی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے