18/07/2026
بانی و مرکزی چیئرمین پاکستان سول سولجر موومنٹ حاجی تاج محمد خان کا راولپنڈی کے دورے کے موقع پر خصوصی خطاب
راولپنڈی میں پاکستان سول سولجر موومنٹ کی ٹیم کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب کے موقع پر بانی و مرکزی چیئرمین حاجی تاج محمد خان نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر پاکستان عبدالمالک ایڈووکیٹ، نائب صدر پاکستان حاجی میرباز خان، جوائنٹ سیکرٹری پاکستان ثواب خان صافی، مرکزی ایڈمنسٹریٹر اسد عبیداللہ اور نائب صدر پنجاب عمران حسن رحمانی بھی موجود تھے۔
تقریب کے میزبان صدر ڈویژن راولپنڈی اصغر خان مہمند، سینیئر نائب صدر ڈویژن راولپنڈی حاجی شریف اللہ خان، چیف آرگنائزر ضلع راولپنڈی محمد ابراہیم اور دیگر ذمہ داران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گلپاشی کی گئی، پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور گلدستے پیش کیے گئے۔
اپنے خطاب میں بانی و مرکزی چیئرمین حاجی تاج محمد خان نے پاکستان سول سولجر موومنٹ کے مشن، تنظیمی اتحاد، عوامی خدمت اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تمام عہدیداران اور کارکنان کی خدمات کو سراہا