18/09/2026
پریس ریلیز
میڈیا سیل — تاجر اتحاد گروپ، بلو ایریا اسلام آباد
تاجر اتحاد گروپ کے وفد کی نومنتخب ایگزیکٹو ممبر محمد خورشید سے ملاقات
اسلام آباد: تاجر اتحاد گروپ بلو ایریا اسلام آباد کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین گروپ محترم محمد جمیل عباسی صاحب کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محترم محمد خورشید صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ محمد خورشید صاحب کی چیمبر میں موجودگی اور تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ ان کی دیرینہ وابستگی تاجرانِ بلو ایریا اور تاجرانِ اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر آواز ثابت ہوگی۔ تاجروں کو درپیش مسائل کو چیمبر سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اجاگر کرتے ہوئے ان کے عملی حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر محمد خورشید صاحب نے تاجر اتحاد گروپ کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ممبر کی یہ نشست تاجرانِ بلو ایریا اور فاؤنڈر گروپ کی امانت ہے اور وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجرانِ ب