Insaf Youth Wing Islamabad Official

Insaf Youth Wing Islamabad Official Official Page Insaf Youth Wing Islamabad

05/08/2026

آج عمران خان صاحب کی 3 سالہ ناحق قید کے خلاف
تحریک انصاف اسلام آباد کے پر امن احتجاج ۔ جس کی قیادت
ریجنل صدر PTI اسلام آباد عامر مغل
ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد بخآری
ریجنل جنرل سیکرٹری PTI اسلام آباد ملک عامر علی
ریجنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد عاصم ستی
ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد NA-46سید خوشنود حسین شاہ
ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد NA-48راجہ علی منہاس ۔
ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آبادNA-47 مراد علی عباسی نے کی

اس موقع پر یوتھ ونگ اسلام آباد کے نائب صدر عزیز خان ، نائب صدر سہیل یوسفزئی ، نائب صدر توصیف عباسی ضلعی ٹیمیں اور تحریک انصاف اسلام آباد کے تمام تنظیمی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ ظلم کے سامنے سر نہیں جھکے گا۔

ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔




‏میں “لا الہ الا اللہ” کا ماننے والا ہوں، یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزادی دیتا ہے!
10/07/2026

‏میں “لا الہ الا اللہ” کا ماننے والا ہوں، یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزادی دیتا ہے!

ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد بخآری کی تحریک انصاف اسلام آباد کے دوستوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود...
30/06/2026

ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد بخآری کی تحریک انصاف اسلام آباد کے دوستوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ۔
اس موقع پر نائب صدر یوتھ ونگ اسلام آباد جنید گل ،نائب صدر عزیز خان ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انعام الحق خان ،، ضلعی صدر یوتھ ونگ اسلام آباد سید خوشنود شاہ ۔ ایڈوکیٹ اوزیر بلوچ،، ایڈوکیٹ فتح اللہ برقی ،سبین یونس ، چوہدری اشتیاق اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے

30 جون بروز منگلبانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان صاحب سے ان کی بہنوں کی متوقع ملاقات کے موقع پر اظہارِ یکجہتی کے لیے...
30/06/2026

30 جون بروز منگل
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان صاحب سے ان کی بہنوں کی متوقع ملاقات کے موقع پر اظہارِ یکجہتی کے لیے انصاف یوتھ ونگ این اے 47 اسلام آباد کے صدر مراد علی عباسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے۔
اس موقع پرنائب صدر انصاف یوتھ ونگ این اے 47 اسلام آباد اعجاز خان، ولید شاہ، تنویر گوہر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ این اے 47 اسلام آباد راجہ حسن، راجہ سمیر،انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ این اے 47 نایاب گل قریشی (جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ این اے 47 اسلام آباد چوہدری اظہر ) اور زرفروش خان بھی موجود تھے۔
شرکاء نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ حکومتی فسطائیت کے باعث عمران خان صاحب کی گزشتہ سات ماہ سے اپنی بہنوں سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جبکہ عدالت کے واضح احکامات کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو قانون کی بالادستی اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک تشویشناک صورتحال ہے

پریس ریلیزشعبۂ نشر و اشاعت، انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیرٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا قتل، نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں سے ناا...
29/06/2026

پریس ریلیز
شعبۂ نشر و اشاعت، انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا قتل، نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں سے ناانصافی ناقابلِ قبول ہے
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل پر اپنے شدید تحفظات، افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔
پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں نے یہ تاثر مضبوط کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ، تنظیمی خدمات، نظریاتی وابستگی اور کارکنوں کی طویل جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے پسند و ناپسند کو ترجیح دی گئی۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی دل آزاری کا باعث بنا ہے بلکہ اس سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سیاسی اور تنظیمی قوت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر، جو گزشتہ کئی برسوں سے تحریک انصاف کے نظریے، تنظیم اور بانی چیئرمین عمران خان کے بیانیے کے دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، اسے اس پورے عمل میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔ یوتھ ونگ کے پاس مختلف حلقوں میں باصلاحیت، تعلیم یافتہ، عوامی حمایت رکھنے والے اور نظریاتی امیدوار موجود تھے، لیکن انہیں نظر انداز کرتے ہوئے ایسے افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو چند ماہ قبل ہی پارٹی میں شامل ہوئے اور جن کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی مؤثر عملی تعلق نہیں رہا۔
مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت ماضی کی غلطیوں سے بھی کوئی سبق سیکھتی دکھائی نہیں دیتی۔ بانی چیئرمین عمران خان ناحق قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مگر ان کے نظریے کے لیے ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑے رہنے والے نوجوان کارکنوں کو عملاً لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ 2022 سے آج تک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان عمران خان کی رہائی، حقیقی آزادی کی تحریک اور پارٹی کے دفاع کے لیے ہر احتجاج، ہر تحریک اور ہر مشکل مرحلے میں صفِ اول میں رہے، لیکن آج انہی نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی قیادت نہ تو عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی مؤثر اور بھرپور سیاسی کردار ادا کر سکی اور نہ ہی نظریاتی کارکنوں اور نوجوانوں کو ان کا جائز مقام دیا گیا۔ اس کے برعکس، انہیں مسلسل پسِ پشت ڈالنے کی روش اختیار کی گئی، جس کے سیاسی نتائج سے صرفِ نظر ممکن نہیں۔ اگر نوجوانوں کی قربانیوں اور نظریاتی وابستگی کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو اس کا نقصان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ہی اٹھانا پڑے گا۔
بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کو تحریک انصاف کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا ہے۔ ان کا واضح مؤقف رہا ہے کہ پارٹی کی اصل طاقت نظریاتی کارکن اور نوجوان ہیں، اور ہر سطح پر میرٹ، قربانی اور جدوجہد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ بدقسمتی سے حالیہ فیصلے عمران خان کے اسی وژن سے متصادم دکھائی دیتے ہیں۔
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کے ان فیصلوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ میرٹ، تنظیمی خدمات اور کارکنوں کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلے کیے جا سکیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نظریاتی کارکن اور نوجوان خاموش ضرور رہ سکتے ہیں، لیکن وہ اس ناانصافی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ تحریکیں مخلص کارکنوں کے جذبے، قربانیوں اور عوامی اعتماد سے مضبوط ہوتی ہیں، نہ کہ پسند و ناپسند کی سیاست سے۔
شعبۂ نشر و اشاعت
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر

*صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد ریجن سید مراد حسین بخاری کا یومِ عاشورہ کے حوالے سے بیان*---*بسم اللہ الرحمن الرحیم...
25/06/2026

*صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد ریجن سید مراد حسین بخاری کا یومِ عاشورہ کے حوالے سے بیان*

---

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*یومِ عاشورہ - پیغامِ شہادت، پیغامِ استقامت*

نواسۂ رسولﷺ، جگر گوشۂ بتولؓ، *حضرت امام حسینؓ* اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

کربلا کا میدان ہمیں سکھاتا ہے کہ *ظلم کے سامنے جھکنا نہیں، باطل سے سمجھوتہ نہیں کرنا*۔ امام عالی مقامؓ نے اپنے خون سے حق و باطل کی تمیز واضح کر دی۔ آپؓ کی شہادت ہر دور کے مظلوموں کے لیے امید کی کرن ہے۔

آج جب پاکستان کا ہر نوجوان *حقیقی آزادی* کی جنگ لڑ رہا ہے، جب ہمارا *قائد عمران خان* باطل کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، تو کربلا کا درس ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

میں اسلام آباد ریجن کے تمام نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یومِ عاشورہ کے تقدس کا احترام کریں۔ بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔ امام حسینؓ کا پیغام *صبر، استقامت اور قربانی* ہے۔ اسی جذبے سے ہم اپنے کپتان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

اللہ تعالیٰ شہدائے کربلا کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں حق کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین

*سید مراد حسین بخاری*
صدر، تحریک انصاف یوتھ ونگ
اسلام آباد ریجن



--

پریس ریلیزانصاف یوتھ ونگ پاکستانانصاف یوتھ ونگ پاکستان اپنے قائد عمران خان، محترمہ بشریٰ بی بی اور دیگر سیاسی کارکنان کے...
24/06/2026

پریس ریلیز
انصاف یوتھ ونگ پاکستان

انصاف یوتھ ونگ پاکستان اپنے قائد عمران خان، محترمہ بشریٰ بی بی اور دیگر سیاسی کارکنان کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے۔ اختلافِ رائے کسی بھی جمہوری معاشرے میں جرم نہیں، بلکہ ہر شہری کا آئینی اور بنیادی حق ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی صحت، سلامتی اور بنیادی انسانی حقوق کا فوری تحفظ یقینی بنایا جائے، انہیں قانونی و انسانی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

انصاف یوتھ ونگ پاکستان واضح کرتی ہے کہ ظلم، ناانصافی اور سیاسی انتقام کے خلاف ہماری آواز ہر سطح پر بلند ہوتی رہے گی۔ ہم اپنے قائد عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام اسیرانِ سیاسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ہم اپنی مرکزی قیادت اور وزیر اعلی کے پی کے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوانوں کو فوری طور پر واضح لائحۂ عمل دیا جائے۔ کارکنان اور نوجوان طویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، اب مزید خاموشی اور انتظار ممکن نہیں۔ اگر نوجوانوں کو بروقت سمت نہ دی گئی تو انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان خود میدان میں نکل کر تحریک کی قیادت کا کردار ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی، عوام کا مطالبہ ہے!
اسوقت عمران خان اور بشری بھی کو قید تنہائی میں رکھا ھوا ھے اور ان کی صحت کے حوالے سے خبریں انتہائی تشویش ناک ھیں اس لیئے اب مزید انتظار اور
خاموشی کارکنان کو مایوسی کی طرف لے کے جا رہی ھے قیادت فلفور اقدامات کرے اور لائحہ عمل دے

16/06/2026

انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان صاحب کی رہائی کے لئیے نعرے ۔ ہم کیا چاہتے ہیں آزادی ، ہم لے کہ رہیں گے آزادی۔

16/06/2026

”ہم کیا چاہتے آزادی، ہم لے کے رہیں گے آزادی“
اڈیالہ جیل کے باہر ریجنل صدر یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد بخآری ، اور شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب کے ہمراہ ننھے کھلاڑیوں کے فلک شگاف نعرے

16/06/2026

ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد سید مراد حسین بخآری اور ریجنل صدر انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Youth Wing Islamabad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share