DHO Team Jacobabad

Directions Website

DHO Team Jacobabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHO Team Jacobabad, Government Organization, District Health Office Jacobabad, Jacobabad.

ڈی ایچ او ٹیم جیکب آباد
محکمہ صحت، حکومت سندھ کے تحت جیکب آباد کی ضلعی صحت ٹیم کا آفیشل پلیٹ فارم۔ یہاں صحت سے متعلق معلومات، فیلڈ سرگرمیاں، ویکسینیشن مہمات، آگاہی پیغامات، اور ایمرجنسی اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی ہیں۔
DHO Media Cell Jacobabad

🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙
26/08/2026

🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙

25/08/2026
ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہیتو کی زیرِ صدارت ویکسینیٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دورانِ ڈیوٹی محکم...
20/08/2026

ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہیتو کی زیرِ صدارت ویکسینیٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دورانِ ڈیوٹی محکمہ صحت کے ایک ویکسینیٹر سے موٹر سائیکل چھیننے کے واقعے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہیتو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ایس ایس پی جیکب آباد سے رابطہ اور کوآرڈینیشن کی گئی۔ ضلعی پولیس کی جانب سے ڈی ایچ او جیکب آباد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ چھینی گئی موٹر سائیکل کی جلد از جلد واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بریسٹ فیڈنگ آگاہی سیمینار کا انعقاد.MERF NGO جیکب آباد کی جانب سے دربار ہال، ڈپٹی کمشنر آفس جیکب آباد میں بریسٹ فیڈنگ آگ...
20/08/2026

بریسٹ فیڈنگ آگاہی سیمینار کا انعقاد.

MERF NGO جیکب آباد کی جانب سے دربار ہال، ڈپٹی کمشنر آفس جیکب آباد میں بریسٹ فیڈنگ آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جیکب آباد مسٹر شہزاد احمد ساہی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہیتو نے کی۔

سیمینار سے سول سرجن سول ہسپتال جیکب آباد ڈاکٹر واجد حسین بھٹو نے ماں کے دودھ کی اہمیت اور نومولود بچوں کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کی جانب سے میڈم نوشین کھنڈ سمیت مختلف خواتین اساتذہ، سول ہسپتال جیکب آباد کی لیڈی ڈاکٹرز، DHO Team Jacobabad کی لیڈی ہیلتھ ورکرز، مڈوائفز، مختلف این جی اوز کے سربراہان اور ٹیم ممبران نے شرکت کی۔

سیمینار میں ماں کے دودھ کی اہمیت، بچے کی صحت مند نشوونما اور ماں و بچے کی بہتر غذائیت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی۔ مقررین نے زور دیا کہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانا اور ابتدائی چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا بچے کی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔

DHO Team Jacobabad کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

17/08/2026

ڈی ایچ او ٹیم جیکب آباد کی جانب سے ضلع جیکب آباد کی ہر یونین کونسل (UC) میں صابن کی سپلائی کا سلسلہ دن رات مسلسل جاری ہے۔

17/08/2026

ڈی ایچ او ٹیم جیکب آباد کے ڈرائیور سائیں مراد علی شاہ کو سلام، جنہوں نے پولیو بوسٹر ڈوز مہم کے دوران دن رات مسلسل محنت کی۔ انہوں نے ضلع جیکب آباد کی ہر یونین کونسل میں پولیو بوسٹر مہم کی ٹیموں تک صابن اور دیگر ضروری سامان بروقت پہنچایا۔

ان کی محنت، ذمہ داری اور خدمات کو سراہتے ہوئے بوسٹر ڈوز مہم کے اختتام پر ڈی ایچ او جیکب آباد کی جانب سے سائیں مراد علی شاہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

پولیو بوسٹر ڈوز مہمڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے یو سی رندواہی میں جاری فیلڈ سرگرمیوں کا دورہ کرتے ہوئے پو...
17/08/2026

پولیو بوسٹر ڈوز مہم

ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے یو سی رندواہی میں جاری فیلڈ سرگرمیوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بی ایچ یو نور محمد پٹھان سینٹر اور ای پی آئی سیکشن کا بھی معائنہ کیا گیا اور پولیو ٹیموں کی فیلڈ ورکنگ کو چیک کیا گیا۔

15/08/2026

Children's of Faisal Baig Dahar, Media Coordinator, DHO Office Jacobabad, vaccinated with the Polio Booster Dose.

15/08/2026

مشکل راستوں میں بھی ہر بچے تک پہنچنے کا عزم۔
پولیو بوسٹر ڈوز مہم، ضلع جیکب آباد
ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر حسن رضا کھوسو اور ڈی ایچ او ٹیم جیکب آباد نے یونین کونسل علی پور کی آؤٹ ریچ ٹیموں کا دورہ کیا۔
اس دوران گاؤں پیارو اربانی اور گاؤں ممتاز جکھرانی میں فیلڈ مانیٹرنگ اور ڈیٹا کی تصدیق کا عمل کیا گیا۔
ہمارے محنتی پولیو ورکرز پولیو بوسٹر ڈوز مہم کے تحت دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بھی بچوں تک پہنچ کر بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہر بچے تک، ہر خوراک پولیو سے پاک پاکستان کا عزم۔

ڈی ایچ او ٹیم جیکب آباد.

Address

District Health Office Jacobabad
Jacobabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHO Team Jacobabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share