06/07/2026
گلگت بلتستان کے عوام کی تاریخ قربانیوں، جدوجہد اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی تاریخ ہے۔
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر اور شخصی حکمرانی کے نظام کا خاتمہ کر کے عوام کو بنیادی حقوق، شناخت اور ترقی کی نئی راہ دکھائی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر جمہوری عمل کا آغاز کیا، جبکہ صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو انتظامی شناخت اور بااختیار نظام فراہم کرنے کی جانب تاریخی پیش رفت کی۔
آج نئی نسل اسی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا خواب ایک ایسا گلگت بلتستان ہے جسے مکمل آئینی حقوق حاصل ہوں، جہاں اس کے منتخب نمائندے پاکستان کے پارلیمان میں عوام کی آواز بن کر موجود ہوں۔