Assistant Commissioner Jampur

Assistant Commissioner Jampur Official page ®
Assistant Commissioner Jampur


Public services • Governance • Adminstration

05/09/2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت، ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسی...
04/09/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت، ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسین رانجھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور کی زیرِ نگرانی موضع رکھ عظمت میں متعلقہ الاٹیز کو الاٹ شدہ زرعی اراضی حوالے کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ ریونیو اور PERA Force Jampur کے اہلکار موجود رہے، جبکہ تحصیلدار، گرداور حلقہ اور پٹواری حلقہ نے موقع پر موجود رہ کر اراضی کی حوالگی کے عمل کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا۔
حکومتِ پنجاب کی اس عوام دوست سکیم کے تحت مستحق افراد کو الاٹ شدہ زرعی اراضی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد انہیں زرعی سرگرمیوں کے ذریعے باعزت روزگار اور معاشی استحکام کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت، جناب ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے مثال...
03/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت، جناب ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے مثالی گاؤں منصوبہ کے تحت داجل (بستی میو) اور ہَرند کا دورہ کیا اور متعلقہ مقامات کا جائزہ لیا۔

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت الاٹیز کو اراضی کا قبضہ حوالےاسسٹنٹ کمشنر جام پور کی زیر نگرانی محکمہ ریونیو اور PERA ...
01/09/2026

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت الاٹیز کو اراضی کا قبضہ حوالے

اسسٹنٹ کمشنر جام پور کی زیر نگرانی محکمہ ریونیو اور PERA Force کے تعاون سے موضع رکھ عظمت میں متعلقہ الاٹیز کو الاٹ شدہ زرعی اراضی کا قبضہ حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر تحصیلدار، گرداور حلقہ پٹواری نے موقع پر موجود رہ کر اراضی کی حوالگی کا عمل مکمل کیا۔

حکومتِ پنجاب کی اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت مستحق الاٹیز کو ان کی الاٹ شدہ اراضی کا قبضہ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جام پور شاہد اقبال نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ہدایات جا...
31/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر جام پور شاہد اقبال نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کا میرٹ پر فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر جام پور شاہد اقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور کا دورہ کیا اور فائر ہائیڈرنٹ سسٹم کے لیے جاری واٹر بو...
31/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر جام پور شاہد اقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور کا دورہ کیا اور فائر ہائیڈرنٹ سسٹم کے لیے جاری واٹر بورنگ کے کام کا معائنہ کیا۔
فائر ہائیڈرنٹ سسٹم کے لیے یہ پانی ہنگامی صورتحال، خصوصاً آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جام پور شاہد اقبال نے کِھلتا پنجاب ایرینا اسپورٹس کمپلیکس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام ک...
31/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر جام پور شاہد اقبال نے کِھلتا پنجاب ایرینا اسپورٹس کمپلیکس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

30/08/2026

اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت زرعی اراضی کا قبضہ حوالے

وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت مستحق افراد کو زرعی اراضی کا قبضہ موقع پر حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسین رانجھا کی ہدایت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور جناب شاہد اقبال کی نگرانی میں پنجاب پولیس، PERA فورس جام پور اور ریونیو عملہ کے ہمراہ کارروائی کی گئی۔

مستحقین نے اراضی کا قبضہ بروقت ملنے اور عمل کو آسان و شفاف بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جام پور جناب شاہد اقبال نے کہا کہ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو زرعی اراضی فراہم کرکے انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

داجل میں انسدادِ تجاوزات آپریشناسسٹنٹ کمشنر جام پور جناب شاہد اقبال نے پیرا فورس جام پور کے ہمراہ داجل میں انسدادِ تجاوز...
29/08/2026

داجل میں انسدادِ تجاوزات آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر جام پور جناب شاہد اقبال نے پیرا فورس جام پور کے ہمراہ داجل میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور متعدد تجاوزات کو ہٹایا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور جناب شاہد اقبال نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسین رانجھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے رورل ہیلتھ سنٹر دَاجَل کا دورہ کیا اور ڈا...
29/08/2026

ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسین رانجھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے رورل ہیلتھ سنٹر دَاجَل کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، فائر سیفٹی اور برقی نظام کا جائزہ لیا۔

تمام ضروری ادویات دستیاب جبکہ تمام عملہ حاضر پایا گیا۔ ہسپتال میں نصب 06 فائر ایکسٹنگوشرز فعال حالت میں پائے گئے اور برقی کمرے کا بھی معائنہ کیا گیا۔ صفائی ستھرائی میں مزید بہتری اور باقاعدگی سے صفائی یقینی بنانے کے لیے سُتھرا پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں۔

Address

Assistant Commissioner Office
Jampur
33000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Jampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share