26/01/2026
*دل کی گہرائیوں سے مبارک باد*
لغاری گروپ(*سردار عمار خان لغاری*)کی قیادت میں *جامپور* کی سیاست کی تاریخ میں پہلی دفعہ نوجوان قیادت کو آگے لانے کا یہ قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معزز دوست
*جناب شہزاد رحیم جنجوعہ صاحب*
کو *ممبر مصالحتی کمیٹی* منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب آپ کی قابلیت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری کو انصاف اور خلوص کے ساتھ نبھائیں گے اور معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
ہم *سردار عمار خان لغاری* اور تمام *لغاری گروپ* کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نوجوان اور اہل افراد پر اعتماد کیا۔ یہ قدم روشن اور مضبوط قیادت کی علامت ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
*خلوص کے ساتھ*
*جنجوعہ برادری*
Legari House
Awais Leghari