Jampurجام پور

Jampurجام پور Jampur City (: Saraiki,Urdu,Punjabi, Languages:), is a city and tehsil headquarters of Jampur Tehsil in Rajanpur District, Punjab Pakistan........

"یاد رکھیں قوم کا ہیرو، اس قوم کی دوسری اقوام کے سامنے پہچان ہوتا ہے""قوم کا اصل ہیرو وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے قوم کی خدم...
14/05/2026

"یاد رکھیں قوم کا ہیرو، اس قوم کی دوسری اقوام کے سامنے پہچان ہوتا ہے"
"قوم کا اصل ہیرو وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے قوم کی خدمت کرے، نہ کہ وہ جسے شور شرابے اور وقتی تفریح نے مشہور کر دیا ہو۔

یہ دو تصویریں نہیں، ہمارے معاشرے کی ترجیحات کی دو الگ کہانیاں ہیں۔

ایک طرف غلام رسول پاکستانی صاحب ہیں، ایک ایسے محسن جنہوں نے بیس لاکھ سے زائد درخت لگا کر اس سرزمین کو سانس دی، آنے والی نسلوں کے لیے سایہ بنایا، ماحول کو بچانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ نہ کوئی نمود و نمائش، نہ واہ واہ کی خواہش، صرف خلوص اور عمل۔

دوسری طرف وہ چہرے ہیں جو محض بے معنی جملوں اور وقتی تفریح کی بنیاد پر ہیرو بنا دیے گئے۔ یہ افراد مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ ہماری ترجیحات ہیں۔ جب قوم علم، کردار اور خدمت سے زیادہ سطحی شہرت کو اہمیت دینے لگے تو زوال دروازے پر دستک دیتا ہے۔

حکومت سے شکوے اپنی جگہ، مگر قوم کو اپنا احتساب بھی کرنا ہوگا۔ ہمیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارے ہیرو کون ہوں گے؛ وہ جو قوم کا مستقبل سنوارتے ہیں یا وہ جو صرف چند لمحوں کی تفریح دیتے ہیں۔

غلام رسول پاکستانی جیسے لوگ قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔ ایسے محسنوں کو سلام، خراجِ تحسین اور وہ مقام ملنا چاہیے جس کے وہ حق دار ہیں۔

ترجیحات بدلیں، ہیروز بدلیں… ورنہ شکوے بدلنے سے کچھ نہیں بدلے گا۔

موبائل فونز کی کچھ ایسی کارآمد ایپس جو آپ کا کام آسان کر سکتی ہیں۔(حصّہ دوم)Pak Identity نادرا پاکستان کی آفیشل ایپ جس م...
29/04/2026

موبائل فونز کی کچھ ایسی کارآمد ایپس جو آپ کا کام آسان کر سکتی ہیں۔
(حصّہ دوم)

Pak Identity
نادرا پاکستان کی آفیشل ایپ جس میں آپ اپنے شناختی کارڈ کو Renew کروا سکتے ہیں اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کر سکتے ہیں۔نیز بچوں کے ب فارم، نکاح نامہ جات، ڈیتھ سرٹیفکیٹس وغیرہ بھی یہاں بغیر لائنوں میں لگے آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Udhaar book: Wallet & Accounts
یہ ایپ آپ کو لمبے حساب کتاب اور رجسٹروں کے پلندے سے جان چھڑوا سکتی ہے۔اپنے لین دین، کام کاروبار، دکان کے کھاتہ جات کو باآسانی مینیج کر سکتے ہیں۔

DVS
یہ ایپ PTA سے لنک ہے آپ نیا فون خریدیں یا سیکنڈ ہینڈ بس اس کا IMEI نمبر اس پر ڈالیں یا اسکین کر لیں یہ چند سیکنڈ میں اس موبائل، ٹیب یا ڈیوائس کا PTA Status شو کر دے گی۔

Sim Owner details
اس ایپ کے ذریعہ سے آپ کسی بھی پاکستانی نمبر کی اونرشپ معلوم کر سکتے ہیں۔کوئی نمبر آپ کو تنگ کرتا ہے تو بس اس کا نمبر اس پر ڈالیں اور اس کا کچا چٹھا معلوم کریں۔
یہ ایپ پلے اسٹور پر دستیاب ہے ہاں اس پہ ایڈز کافی آتے ہیں لہٰذا مستقل فون میں انسٹال مت کریں۔کام ہونے کے بعد ڈیلیٹ کر دیں۔

Audio Editor & Music Editor
اس ایپ کے ذریعہ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے آپ کسی بھی آڈیو فائل کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔اس کی اسپیڈ کم زیادہ کر سکتے ہیں، بیک گراؤنڈ میوزک لگا سکتے ہیں، کوالٹی بہتر کر سکتے ہیں نیز کسی میوزک فائل کو بھی ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔

Cam Scanner - scanner - PDF Maker

اس ایپ کی مدد سے اپ کسی بھی تصویر کو اسکین کرکے اس کی PDF فائل بنا سکتے ہیں، نیز QR کوڈز اسکین کر کے ڈیٹیلز نکال سکتے ہیں اور PDF فائل میں کسی قسم کی ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔

OLX Pakistan - Online Shopping
اس ایپ کے ذریعہ سے آپ پاکستان بھر میں کوئی بھی چیز خرید یا فروخت کر سکتے ہیں۔بالخصوص سیکنڈ ہینڈ اشیاء کی خرید و فروخت کا گڑھ ہے جہاں آپ سوئی سے لیکر گاڑیوں تک خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔
(یاد رہے اس ایپ کو استعمال کرتے وقت کوئی بھی آنلائن پیمنٹ مت کریں، کوئی بھی ڈیل فائنل ہونے کی صورت میں ہمیشہ کسی پبلک پلیس پہ لین دین کریں اور چیز موقع پر مکمل چیک کرنے کے بعد ادائیگی کریں)

App Lock
یہ ایک بہت مفید ایپ ہے جس کے ذریعہ سے آپ اپنی ذاتی تصاویر/ویڈیوز وغیرہ کو ایک پرائیویٹ سیف میں لاک یا فنگر پرنٹ لگا کر محفوظ رکھ سکتے ہیں جو موبائل کی گیلری میں بھی شو نہیں ہوں گی۔
اسی طرح کسی بھی ایپ کو لاک کر سکتے ہیں جو آپ کا درج کردہ کوڈ لگانے کے بعد ہی اوپن ہوگی ویسے کوئی اوپن نہیں کر پائے گا۔
مزید یہ کہ آپ اس ایپ کا icon بھی بدل سکتے ہیں۔

Apna Clinic
یہ ایپ میڈیکل فیلڈ کیلئے بہترین ہے۔آپ اس کے ذریعہ سے کسی بھی قسم کے میڈیکل ٹیسٹ کی سیمپلنگ کروا سکتے ہیں، آن لائن ڈاکٹرز سے مشورہ کر سکتے ہیں، کوئی بھی دوائی جو آپ کی قریبی فارمیسی سے نہ مل رہی ہو بس اس میں نام یا تصویر ڈالیں وہ بھی مہیا کر دی جائے گی۔کسی ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حتیٰ کہ سرجری تک کی اپائنٹمنٹ بک کی جا سکتی ہیں۔

Google Translate
یہ ایپ گوگل کی اپنی آفیشل ایپ ہے جس کے ذریعہ سے آپ کسی بھی زبان کا اپنی یا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں یہ دنیا کی قریباً تمام زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔کسی ایپ میں سکرول کرتے ہوئے کہیں کچھ سمجھ نہ آ رہا ہو تو وہاں سے سلیکٹ کرکے ٹرانسلیٹ کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اب اس میں وائس کا آپشن بھی ایڈ کیا جا رہا ہے۔

Find your Phone with Clap
یہ ایپ ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو زیادہ تر اپنا فون سائلنٹ موڈ پر رکھتے ہیں۔گھر یا دفتر میں کہیں موبائل رکھ کر بھول جائیں اور وہ ہو بھی سائلنٹ پہ تو بندے کیلئے موبائل ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ ایپ انسٹال کر کے ایکٹو کر دیں اور جب کبھی فون رکھ کے بھولیں بس زور سے تالی بچائیں آپ کا فون اس تالی کا جواب ایک الارم سے دے گا 😁 آپ فوراً اسے جا پکڑیں گے۔

Electricity Bill Viewer
اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے بجلی کے بل باآسانی دیکھ سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں نیز ادا بھی کر سکتے ہیں۔یہ ایپ پاکستان کے تمام گرڈ اسٹیشنز کے بلز مہیا کرتی ہے۔

ePay Punjab
یہ ایپ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے عوام کی سہولت کیلئے لانچ کی گئی ہے جس کی مدد سے آپ پنجاب گورنمنٹ کو ادا کی جانے والی کوئی بھی گورنمنٹ پیمنٹ باآسانی کر سکتے ہیں۔
جس میں ٹریفک و کاروباری چالان، فیسز، آبیانہ چارجز، گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس، ٹرانسفر فیس، پراپرٹی ٹیکس، کاٹن فیس، رجسٹریشن فیسز وغیرہ بینکوں کی لائنز میں لگے بغیر گھر بیٹھے ادا کر سکتے ہیں۔

PSCA Public Safety
یہ ایپ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی ہے جس میں آپ 15 پر کال کر سکتے ہیں، لائیو چیٹ بھی کر سکتے ہیں۔پولیس خدمت سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔قریبی پولیس اسٹیشن کا معلوم کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ گمشدہ بچے/فرد یا کاغذات کی رپورٹ لکھوا سکتے ہیں اور گمشدہ بچے/فرد یا کاغذات ملنے کی صورت میں رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
نیز فائر بریگیڈ یا میڈیکل ہیلپ بھی طلب کر سکتے ہیں۔کسی ٹریفک حادثے، ڈکیتی و راہزنی بارے اطلاع کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔آن لائن FIR بھی درج کروا سکتے ہیں کام نہ ہونے کی صورت میں اسی ایپ میں آئی جی پولیس پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ شکایت سیل سے رجوع بھی کر سکتے ہیں۔
(براہِ کرم ایسی تحاریر شئیر کر دِیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔شکریہ)

کیا اس طرح بھی کوئی وراثت/ تقسیم کرتا ہے؟ایک گھر تین بھائیوں کا تھا اور گلی تقریباً 7 / 8 فٹ چوڑی تھی۔ گھر کی تقسیم کے س...
28/04/2026

کیا اس طرح بھی کوئی وراثت/ تقسیم کرتا ہے؟
ایک گھر تین بھائیوں کا تھا
اور گلی تقریباً 7 / 8 فٹ چوڑی تھی۔
گھر کی تقسیم کے ساتھ گلی کو بھی دیواریں ڈال کے 3 گلیاں بنا دیا۔ ان گلیوں میں تو جنازہ بھی نہیں گزر سکتا ۔؟؟
ــــــــــــــــ

20/04/2026

برات کے دوران سڑک پر پیسے پھینکنے
کے اس غلط رواج کی وجہ سے
ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔
پروردگار کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں خوشی منائیں لیکن دوسروں کی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔

اس عظیم آنسان کی عظمت کو سلام جس نے عامتہ الناس کو تنگ کرنے کی بجائے اپنے ہی گھر میں سیڑھیاں بنا لیں جبکہ۔  اسکے برعکس پ...
20/04/2026

اس عظیم آنسان کی عظمت کو سلام
جس نے عامتہ الناس کو تنگ کرنے کی بجائے اپنے ہی گھر میں سیڑھیاں بنا لیں
جبکہ۔ اسکے برعکس
پورے جام پور
میں" بلدیہ کے
آشیر باد اور ملی بھگت سے کوئی گلی محلہ
ایسا نہیں جہاں کروڑوں روپے لگا کر کوٹھیاں بنآنے
والوں نے اپنی گاڑیاں گزارنے کیلئے تھڑے نہ بنا رکھے ہوں ۔۔۔۔۔

Address

Jampur City
Jampur
33000

Telephone

0333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jampurجام پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category