19/12/2025
ضلع خیبر کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ضلع خیبر کے لیے 7 نئے بجلی فیڈرز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ علاقے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور اوورلوڈنگ کے دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔
منظور شدہ فیڈرز کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. ذخہ خیل
2. سور کمر 3 کی مرمت
3. سور کمر 3 بائے فرکیشن
4. جمرود 1 بائے فرکیشن
5. اولڈ باڑہ بائے فرکیشن
6. قمبر خیل 1 بائے فرکیشن
7. لوئی شلمان خیبر 2
ان شاء اللہ، ان نئے فیڈرز کی تنصیب سے:
- بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر ہوگا
- اوورلوڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا
یہ اقدام وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی عوامی خدمت اور ترقیاتی وژن کا عملی ثبوت ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں اور خیبر کے عوام کو ان کے ثمرات میسر آئیں۔