PTI District Khyber

PTI District Khyber Pakistan Tehreek-e-insaf justice , humanity &self Esteem
This is the official fb account of KhyberPTI

06/08/2026

پختون بچے چوکیدار کو اس کی حیثیت دیکھاتے ہوئے ۔۔۔۔

لیکن چوکیدار بھاولا ہوچکا ہے ۔۔۔۔

ڈیئر رنجیت سنگھ کے اولاد ۔۔۔۔۔لاہور کی ہیرا منڈی کی تاریخ مغل دور سے شروع ہوتی ہے جب یہ علاقہ شاہی محلہ کہلاتا تھا اور ی...
11/07/2026

ڈیئر رنجیت سنگھ کے اولاد ۔۔۔۔۔

لاہور کی ہیرا منڈی کی تاریخ مغل دور سے شروع ہوتی ہے جب یہ علاقہ شاہی محلہ کہلاتا تھا اور یہاں درباری فنکار، موسیقار، شاعر اور طوائفیں (تواَئف) آباد تھیں جو رقص، موسیقی، شاعری اور تہذیبی آداب میں مہارت رکھتی تھیں۔ سکھ دور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانے میں اس علاقے کے قریب ایک اناج منڈی قائم ہوئی جسے ہیر سنگھ ڈوگرا کے نام سے منسوب کیا گیا اور وقت کے ساتھ یہ نام ہیرا منڈی بن گیا۔ برطانوی دور میں یہاں کی سماجی حیثیت بدل گئی اور یہ علاقہ برصغیر کے مشہور ریڈ لائٹ علاقوں میں شمار ہونے لگا، جہاں کوٹھے اور جسم فروشی کا نظام پھیل گیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں نے اس سرگرمی کو محدود کرنے کی کوشش کی، لیکن علاقے کی تاریخی، ثقافتی اور موسیقی کی شناخت آج بھی موجود ہے۔ جہاں تک پشتونوں کا تعلق ہے، تاریخ میں لاہور ایک بڑا تجارتی اور ثقافتی مرکز رہا ہے، اس لیے مختلف ادوار میں پشتون افراد بھی لاہور میں آباد رہے اور کاروبار، فوج، سیاست اور دیگر شعبوں میں شامل رہے، لیکن ہیرا منڈی کے قیام یا اس کی بنیادی تاریخ میں پشتونوں کا کوئی نمایاں یا مرکزی کردار ثابت نہیں ہوتا۔ البتہ بعد کے ادوار میں کچھ پشتون خاندان لاہور میں آباد ہوئے اور مختلف شعبوں سے وابستہ رہے۔۔۔۔۔۔۔

اور دھشتگرد تمھارا باپ تھا ، ہے اور رہے گا ۔۔۔۔

ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ ہر طرف کیمرے، سوال، شور اور بےچینی تھی۔ اسٹیج پر کھڑا شخص مسلسل بول رہا تھا، مگر الفاظ میں وہ...
08/07/2026

ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ ہر طرف کیمرے، سوال، شور اور بےچینی تھی۔ اسٹیج پر کھڑا شخص مسلسل بول رہا تھا، مگر الفاظ میں وہ وزن نہ تھا جو دلوں کو مطمئن کر سکے۔
اچانک مجمع میں سے ایک نوجوان اٹھا۔ اس کے ہاتھ میں صرف ایک گلاس پانی تھا۔ وہ آہستہ آہستہ اسٹیج تک پہنچا۔ سب کو لگا شاید وہ پانی پیش کرے گا، مگر اس نے مسکرا کر کہا:
"سر! پانی نہیں، سچ پی لیجیے۔ کیونکہ جب سچ کی پیاس بڑھ جائے تو الفاظ کا ہر دریا بھی خشک محسوس ہونے لگتا ہے۔"
پورا ہال چند لمحوں کے لیے خاموش ہوگیا۔ کیمرے رک گئے، سرگوشیاں تھم گئیں، اور ہر شخص دوسرے کے چہرے کو دیکھنے لگا۔ اس ایک جملے نے سینکڑوں تقریروں سے زیادہ اثر کیا۔
اس دن لوگوں نے سمجھا کہ کبھی کبھی ایک گلاس پانی سے زیادہ قیمتی چیز سچ ہوتا ہے، کیونکہ پانی جسم کی پیاس بجھاتا ہے، مگر سچ قوم کی پیاس بجھاتا ہے۔ اور جب قوم کو سچ مل جائے، تو خوف، پروپیگنڈا اور خاموشی خود بخود خشک ہو جاتے ہیں۔

خیبر پختونخوا زکٰوۃ و عشر ایکٹ 2011 کی دفعہ (15) کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے استعمال میں،جناب تاج گل ...
11/11/2025

خیبر پختونخوا زکٰوۃ و عشر ایکٹ 2011 کی دفعہ (15) کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے استعمال میں،
جناب تاج گل ولد فلک شیر
ساکن کوکی خیل، کٹیا خیل، جمرود، غنڈی، ضلع خیبر پشاور
کو مقامی زکٰوۃ کمیٹی غنڈی-5 (کوڈ نمبر 15085) کے ایڈمنسٹریٹر (Administrator) کے طور پر منتخب/مقرر کیا گیا ہے۔

ہم جناب تاج گل صاحب کو اس معزز عہدے پر تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دیانتداری، خدمتِ خلق، اور عدل و انصاف کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے نمائندے منتخب کرتے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں، ان ...
27/02/2025

جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے نمائندے منتخب کرتے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں، ان کے مسائل حل کریں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ لیکن افسوس! جمرود کے عوام کے منتخب کردہ ایم پی اے سہیل آفریدی نے اس اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔ وہ جنہیں عوام نے اپنی امیدوں کا چراغ سمجھ کر اسمبلی تک پہنچایا، آج وہی جمرود کے مسائل سے آنکھیں چرا رہے ہیں، عوام کی فریاد سننے کے بجائے دوسروں کی خدمت میں مصروف ہیں، اور اپنے ہی ووٹرز کے پیغامات اور کالز تک کا جواب دینا گوارا نہیں کرتے۔
یہ جمرود کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ لمحہ ہے کہ وہ اپنے مسائل کا بوجھ اٹھائے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، لیکن جسے وہ اپنا مسیحا سمجھ بیٹھے تھے، وہ کہیں نظر نہیں آ رہا۔ جمرود ترقی کی راہ دیکھ رہا ہے، لیکن اس کے نمائندے کی بے حسی اور لاتعلقی نے اسے یتیمی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں، مگر سہیل آفریدی کی بے پروائی دیدنی ہے۔

کیا ایک منتخب نمائندے کا فرض یہی ہوتا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات سے منہ موڑ لے؟ کیا وہ صرف ووٹ لینے تک عوام کا خادم ہوتا ہے، اور جیتنے کے بعد ان کے لیے ایک خواب و خیال بن جاتا ہے؟ اگر سہیل آفریدی عوامی خدمت کے لیے منتخب ہوئے تھے، تو پھر انہیں جمرود کے مسائل کی جنگ اسمبلی میں لڑنی چاہیے تھی، نہ کہ انہیں نظر انداز کرکے کہیں اور اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہیے تھیں۔

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، اور اگر یہی رویہ برقرار رہا تو وہ دن دور نہیں جب جمرود کے لوگ اپنے ووٹ کی طاقت سے اس بے وفائی کا بدلہ لیں گے۔ سیاست کا اصول یہی ہے کہ جو عوام کا نہیں بنتا، عوام بھی اسے فراموش کر دیتے ہیں!

پی کے 70 کا ایم پی اے جمرود میں صرف ورکرز کو لالی پاپ دینے آجاتا ہے جبکہ کام باڑہ میں ہو رہے ہیں جو کہ جمرود کے 23 ہزار ...
24/10/2024

پی کے 70 کا ایم پی اے جمرود میں صرف ورکرز کو لالی پاپ دینے آجاتا ہے جبکہ کام باڑہ میں ہو رہے ہیں جو کہ جمرود کے 23 ہزار مینڈیٹ کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے

اخے مراد سعید کے بارے میں بکواس کریں گے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا یوتھیوں نے اکاؤنٹ ہی اڑا کر رکھ دیا وہ بھی 10 گھنٹوں کے ...
21/08/2024

اخے مراد سعید کے بارے میں بکواس کریں گے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا
یوتھیوں نے اکاؤنٹ ہی اڑا کر رکھ دیا وہ بھی 10 گھنٹوں کے اندر اندر ہی ، بڑے ظالم ہو آپ یوتھیوں 😭😂

اج پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل 8 غنڈی 5 کا ایک اہم میٹنگ تحصیل جمرود جی ایس نصیر احمد کی سربراہی میں متوقع امیدوار بر...
16/08/2024

اج پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل 8 غنڈی 5 کا ایک اہم میٹنگ تحصیل جمرود جی ایس نصیر احمد کی سربراہی میں متوقع امیدوار برائے جمرود چیئرمین شپ محمد نواز آفریدی کی حجرے میں ہوا۔
میٹنگ کا ون پوائنٹ ایجنڈہ تحصیل جمرود میں انے والا چیئرمین شپ الیکشن تھا۔
میٹنگ میں تحصیل جمرود کابینہ میمبرز طائف خان ، انصار اسلام ، سینئر رہنما کتان افریدی بشمول پاکستان تحریک انصاف کے سینئر او جونیئر نے شرکت کی۔
میٹنگ کے شرکاء نے متفقہ طور پر محمد نواز آفریدی کو جمرود چیئرمین شپ کے لیے نامزد کردیا شرکاء نے پارٹی لیڈر شپ ضلعی قیادت اور کیمٹی سے مطالبہ کیا کہ محمد نواز آفریدی کو پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ جاری کیا جائے محمد نواز آفریدی نوجوان قیادت اعلیٰ تعلیم یافتہ علاقائی مسائل سے باخبر اور قومی اصولوں سے واقف شخصیت ہے نواز آفریدی کو قومی ، سیاسی اور سماجی حمایت حاصل ہے

Address

Jamrud Fort

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI District Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share