Democracy Against Fear.

Democracy Against Fear. جمہوریہ

International Women’s Day – 8 March....In our society, women are nearly half of the population, yet their voice in polit...
08/03/2026

International Women’s Day – 8 March....

In our society, women are nearly half of the population, yet their voice in politics is almost missing. Women’s political participation is around 1%, and even the voter turnout is only about 4–6%. This is not because women lack ability, but because society still places barriers in their path.
A strong democracy cannot exist when half of its people are silent.
Real change starts at home and in our institutions. Families should encourage women to vote. Political parties must give women real opportunities to lead and contest elections. Laws and institutions must protect their political rights.
Empowering women in politics is not a favor,, it's justice.
When women rise, democracy becomes stronger......!!!!!

Democracy International
Collective Leadership Institute
UN Youth Affairs
World Movement for Democracy

8th February ۔۔۔!!! A Reminder That Democracy Demands Courage..جمہوریت اس ماحول میں پروان نہیں چڑھ سکتی جہاں وفاداریاں  ...
08/02/2026

8th February ۔۔۔!!! A Reminder That Democracy Demands Courage..

جمہوریت اس ماحول میں پروان نہیں چڑھ سکتی جہاں وفاداریاں بدلتی رہیں۔ پاکستان میں ہر انتخاب گویا ایک ہی زخم کو دوبارہ تازہ کر دیتا ہے،، دھاندلی کے الزامات، ناانصافی کی صدائیں، اور وہ عوام جو اپنے ووٹ کی حرمت کے بارے میں غیر یقینی کا شکار رہتے ہیں۔ جو لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، انکے لیے اصول واضح ہے۔۔ ریاست کی طاقت صرف اس کا عوامی مینڈیٹ ہوتی ہے

مگر ایک گہرا سوال ہے۔۔!!! احتجاجی کیڑا صرف اپوزیشن میں ہی کیوں جاگتا ہے اور اقتدار میں آ کر کیوں خاموش ہو جاتا ہے؟

ہماری سیاسی ثقافت کا المیہ صرف مداخلت نہیں بلکہ عدمِ تسلسل ہے۔ جو جماعتیں آج پوشیدہ ہاتھوں کی مذمت کرتی ہیں، کل اکثر انہی کو قبول بھی کرتی رہی ہیں۔ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، شفافیت کے قوانین وضع کرنے، اور انتخابی عمل کی ساکھ کو محفوظ کرنے کے بجائے، کئی لوگوں نے جمہوری اصلاح کی سنجیدگی پر اقتدار کی آسانی کو ترجیح دی۔

بند بازار یا بلاک سڑکیں غصے کا اظہار تو ہو سکتی ہیں، مگر ادارے مضبوط نہیں کرتیں۔ حقیقی جمہوریت قوانین، احتساب، ادارہ جاتی خودمختاری، اور عوام کے ووٹ کے غیر متزلزل احترام سے مضبوط ہوتی ہے،، منتخب مزاحمت سے نہیں۔۔۔۔

پاکستان کو نعروں کی کمی نہیں؛ اسے سیاسی جرات کی کمی کا سامنا ہے۔ جس دن سیاستدان اپنی وفاداریاں مکمل طور پر بوٹ سے بیلٹ کی طرف منتقل کر دیں گے، جمہوریت محض ایک متنازع دعویٰ نہیں رہے گی بلکہ ایک جیتی جاگتی حقیقت بن جائے گی۔

Journal of Democracy - National Endowment for Democracy
Collective Leadership Institute
International Republican Institute (IRI)
Democracy International
World Movement for Democracy

!!!!بے نظیر بھٹو: سیاست سے شہادت تک۔۔۔۔دسمبر 27 ،2007 ، محترمہ  بےنظیر بھٹو ، جو جمہوری مزاحمت اور جمہوریت بہترین انتقام...
27/12/2025

!!!!بے نظیر بھٹو: سیاست سے شہادت تک۔۔۔۔

دسمبر 27 ،2007 ، محترمہ بےنظیر بھٹو ، جو جمہوری مزاحمت اور جمہوریت بہترین انتقام، پر یقین رکھتی تھی، کو راولپنڈی میں ایک انتخابی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا۔ انہیں اقتدار کے لیے نہیں مارا گیا ، بلکہ انہیں اس لیے مارا گیا کہ وہ عوام کی آواز بن کر سالوں جلاوطنی کے بعد واپس آئی تھی ۔۔۔
ان کی شہادت نے ایک تلخ حقیقت کو بے نقاب کیا: انتہاپسندی اور دہشت گردی جمہوریت سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ انہیں انتخابات، عوامی مینڈیٹ اور اُن قیادتوں سے ڈر لگتا ہے جو بندوق کے بجائے ووٹ سے طاقت حاصل کرتی ہیں۔
برسوں کی جلاوطنی کے بعد بے نظیر بھٹو ایک جمہوری تسلسل کی امید بن کر واپس آئیں۔ وہ آمریت اور تشدد دونوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہونے والی ایک توانا آواز تھیں۔ وہ آج بھی پاکستان کی پہلی اور اب تک کی واحد منتخب خاتون وزیرِاعظم ہیں، اور ۔ہماری تاریخ میں سول بالادستی کی ایک مضبوط علامت۔
بے نظیر بھٹو نے ظالموں سے کبھی خوف نہیں کھایا
خوف ظالموں کو اُن کی جمہوریت سے تھا۔
آج بے نظیر بھٹو کو یاد کرنا محض ماضی کی یاد نہیں۔
یہ یاد دہانی ہے کہ جمہوریت ہمیشہ سے انتہاپسندی اور آمرانہ طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ رہی ہے۔
جو خوف کے ذریعے حکمرانی کرتے ہیں، وہ جمہوریت سے ڈرتے ہیں۔
اسی لیے جمہوریت کا دفاع ناگزیر ہے۔
واقعی جمہوریت بہترین انتقام ہے۔۔۔۔

Democracy International
World Movement for Democracy
International Republican Institute (IRI)
Journal of Democracy - National Endowment for Democracy

26/12/2025

Democracy Terrifies Power and Terror..🔥🔥🔥

Groups that seek to dominate through violence fear democracy because it shifts power from the gun, the office, or the shadows, to the citizen.
Khyber Pakhtunkhwa has an elected assembly, an elected government, and a Chief Minister chosen by the people’s vote. That vote is not symbolic, it is real power. When democratic institutions are sidelined, the mandate of the people is weakened, and authority is transferred to fear and force.
Defending democracy is not the responsibility of one party alone. Democracy belongs to the people ,,and only strong democracy can defeat fear, empower citizens, and restore public trust....!!!!

05/12/2025

ضم شدہ علاقوں کی نظراندازی نے ایک بار پھر ان علاقوں میں عدمِ تحفظ ، دھشتگرد ی کے لیے جگہ پیدا کر دی ہے۔
ایسے وقت میں جب خیبر پختونخوا شدید سیکورٹی اور ترقیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جمہوریت کو مضبوط کرنا ہی اصل ترجیح ہونی چاہیے۔
گورنر راج کے زریعے مرکزی حکومت طاقت کو تو آپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے، مگر فیصلے کرنے کا اختیار اُن لوگوں سے دور کر دیتا ہے جو روزانہ ان حالات کا سامنا کرتے ہیں۔
اسلئے اگر واقعی مرکزی حکومت صوبے میں امن کا خواہاں ہے ، جمہوری اداروں کو خاص طور پر صوبائی منتخب حکومت کو اپنے حال پر چھوڑ دو، جمہوری نظام کو چلنے دو، قبائلی اضلاع کو بنیادی انسانی حقوق دو۔۔۔۔۔
جمہوریت ہوگی تو امن ہوگا

Democracy International
International Republican Institute (IRI)
World Movement for Democracy

13/07/2025

پشتون علاقوں میں لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، لیکن دوسری جانب میٹنگز کی جا رہی ہیں۔ لوگ امن کی فریاد کر رہے ہیں، مگر وہاں ترمیمات پر بحث جاری ہے۔ ہم نے تقریریں نہیں، بلکہ تحفظ مانگا تھا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید کچھ لوگوں کے لیے امن ایک ناقابلِ قبول تصور ہے، کیونکہ ایک پُرامن فاٹا ہر کسی کے منصوبوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔۔۔۔

30/11/2024

Our youth deserve more than to be used as tools for a selfish political agenda. Choose a clear path of resistance, where you stand firm in your beliefs, or choose reconciliation..

30/11/2024

When will PTI leadership realize that the youth of Khyber pakhtunkhwa are not mere pawns for their self-serving political games? The ongoing crisis, worsening security situation, and lack of opportunities for the youth can’t be solved by turning them into martyrs for personal gain.
If there are no clear future plans or opportunities for the youth, stop sending them to the front lines of conflict for your dirty politics......

07/08/2024

In the silence of surrendered dreams, the coffin of democracy is sealed shut. Soon, only whispered prayers will remain..
R.I.P Democracy

Address

Jamrud Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Democracy Against Fear. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share