Apna Jauharabad

Apna Jauharabad جوہرآباد کی ثقافت کیلئے ہماری کوشش اور اس کیلئے آپکا تعاون چاہیے آپ اپنے علاقے کی تصاویر میسج کر دیں
(3)

Jauharabad (Urdu: جوہرآباد ) is a planned town situated in Khushab District in the Punjab province of Pakistan. It has a population of approximately 40,000 and it is the district headquarters of Khushab District. Jauharabad is named after Maulana Muhammad Ali Jauhar, a prominent figure from the Pakistan independence movement. The etymology of the Urdu word "Jauharabad" also means "atomic city" in

English, although this is purely coincidential as the town was planned and constructed 33 years prior to the construction of the nearby Khushab Nuclear Complex, which lies 30 km south of Jauharabad.

05/08/2026

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی
جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4.45 روپے کا اضافہ
نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا.

پنجاب میں تاریخ ساز انقلاب: نام بدلے، قسمت بدل گئی!بریکنگ نیوز! پنجاب کے انتظامی نظام کی تمام بیماریوں کا حتمی، سائنسی ا...
05/08/2026

پنجاب میں تاریخ ساز انقلاب: نام بدلے، قسمت بدل گئی!

بریکنگ نیوز! پنجاب کے انتظامی نظام کی تمام بیماریوں کا حتمی، سائنسی اور 'عالمی معیار' کا علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے جب پریس کانفرنسوں میں طویل غور و خوض اور جراحی کی سطح کی باریک بینی سے اشارہ کیا کہ "صاحبو! سسٹم کے اندر خرابی ہے"، تو چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان صاحب پر بھی حکمت کے در وا ہو گئے۔ انہوں نے اپنے قریبی دانشوروں سے پے در پے اجلاسوں، گرم چائے کی پیالیوں اور طویل صلاح مشوروں کے بعد بالآخر وہ تاریخی فیصلہ سنا دیا جس کا قوم کو شاید قیامِ پاکستان کے بعد سے انتظار تھا۔

انقلاب کی شروعات کسی سرجری، کرپشن کے خاتمے یا گورننس کی بہتری سے نہیں، بلکہ اصل جگہ سے کی گئی ہے: یعنی افسران کے عہدوں کے نام بدل دیے گئے ہیں!
نئے سائنسی و انتظامی فارمولے کے تحت:
* اے ڈی سی (جنرل) کا فرسودہ نام ہٹا کر اب اے ڈی سی (میونسپل سروس) رکھ دیا گیا ہے۔
* اے ڈی سی (ایف اینڈ پی) کے ناکارہ عہدے کو اب اے ڈی سی (سوشل سروس) پکارا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز صاحبہ کے ٹک ٹاک اور برانڈنگ کے دورِ زریں میں اس ماسٹر اسٹروک کی افادیت پر کون شک کر سکتا ہے؟ آخر جب ہر مسئلے کا حل ایک خوبصورت فوٹو شوٹ، رنگ برنگی تختیوں اور نئے ڈریس کوڈز سے ممکن ہے، تو کام کرنے کی زحمت کون اٹھائے؟ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ہسپتال میں شدید بیمار مریض کا علاج کرنے کی بجائے اس کا بستر تبدیل کر دیا جائے اور پھر اعلان کیا جائے کہ بیماری مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے!

ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ’سسٹم کی خرابی‘ کی نشاندہی کے بعد، سیکیورٹی اور انتظامی ماہرین حیران تھے کہ اب کیا ہو گا۔ لیکن چیف سیکریٹری نے ثابت کر دیا کہ 'ففتھ جنریشن وار فیئر' اور سسٹم کی تمام تر خرابیوں کا جواب محض افسروں کی تختیوں پر نیا پینٹ کروانا ہی ہے۔

اس 'عظیم الشان اور انقلابی' قدم کے بعد اب قوم سے گزارش ہے کہ وہ سکھ کا سانس لے، کیونکہ:
* ملک کا تمام تر سیاسی بھونچال راتوں رات غائب ہو جائے گا۔
* نئے صوبوں کی ڈیمانڈ کرنے والے اب صرف افسروں کے نئے نام سن کر ہی فرطِ مسرت سے اپنے مطالبات واپس لے لیں گے۔
* اور اسٹیبلشمنٹ اتنی مطمئن ہو جائے گی کہ آئندہ ہر پیچیدہ قومی مسئلے کے حل کے لیے صرف کسی پینٹر کو بلا کر بورڈ بدلوانے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔
قوم کو یہ نیا، جدید اور تعفن سے پاک 'ری برانڈڈ سسٹم' مبارک ہو!

مظہر حسین چوھان نذر حسین چوھان (سابقہ خیام ویڈیووالے)کے بھائ اظہر حسین چوھان (پاکستان ایمبیسی سکول جدہ میں ٹیچر تعینات ت...
05/08/2026

مظہر حسین چوھان
نذر حسین چوھان (سابقہ خیام ویڈیووالے)کے بھائ
اظہر حسین چوھان (پاکستان ایمبیسی سکول جدہ میں ٹیچر تعینات تھے)سعودی عرب میں وفات پاگئے ھیں جنازکل 6اگست بروز جمعرات بعد از نماز عصر مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر 1صدیق اکبر پارک
03455845623

سرگودھا: شاہپور روڈ پر موٹر سائیکلوں کی بیک لائٹس کی خرابی، حادثات کا خطرہ بڑھ گیاسرگودھا (خبر نگار): سرگودھا سے شاہپور ...
04/08/2026

سرگودھا: شاہپور روڈ پر موٹر سائیکلوں کی بیک لائٹس کی خرابی، حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

سرگودھا (خبر نگار): سرگودھا سے شاہپور روڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد بیک لائٹس کے بغیر گاڑی چلاتے ہوئے حادثات کو دعوت دینے لگی۔ ایک معائنے کے مطابق شاہپور روڈ پر گزرنے والے ہر 10 میں سے محض 1 یا 2 موٹر سائیکلوں کی بیک لائٹ درست حالت میں ہوتی ہے جبکہ باقی 9 لائٹس سے محروم ہوتی ہیں۔ بیک لائٹس کی عدم موجودگی رات کے وقت سنگین حادثات کا بڑا سبب بن رہی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں کی فرنٹ اور بیک لائٹس فوراً ٹھیک کروائیں۔
City Traffic Police Sargodha
City Traffic Police Sargodha
Traffic Police Khushab Official
Traffic Police Punjab

صوبہ بھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ایڈیشنل ڈپٹی ک...
04/08/2026

صوبہ بھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروس کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا

04/08/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

ہم کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیںKashmirKashmir in Pictures
04/08/2026

ہم کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں
Kashmir
Kashmir in Pictures

04/08/2026

ناجائز تجاوزات کی بنا پر اس بااختیار افسر کا رویہ کیسا لگا آپکو؟
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA

04/08/2026

حافظ کالونی خوشاب میں حالت زار
WASA Khushab

ایک المیہ.......! ڈاکٹر کی ڈگری بھی باقی ڈگریوں کی طرح ایک ڈگری ہی ہے، جیسے کوئی انجینئر بنتا ہے، کوئی اکاؤنٹنٹ یا کوئی ...
04/08/2026

ایک المیہ.......!
ڈاکٹر کی ڈگری بھی باقی ڈگریوں کی طرح ایک ڈگری ہی ہے، جیسے کوئی انجینئر بنتا ہے، کوئی اکاؤنٹنٹ یا کوئی مکینک۔ لیکن ہمارے ہاں شائد داخلے کے وقت "احساس" اور "ہمدردی" کا ٹیسٹ لینا بھول جاتے ہیں، اسی لیے اکثریت کا رویہ دیکھ کر لگتا ہے جیسے ایم بی بی ایس کی فل فارم "مریض بناؤ، بل بناؤ" ہے۔

مسیحائی کا شعبہ اب ایک خالص تجارتی نیٹ ورک بن چکا ہے۔ ان کے پاس جب کوئی مریض آتا ہے تو انہیں کوئی تڑپتا ہوا انسان نظر نہیں آتا، بلکہ ایک ہنستا کھیلتا "گاہک" اور بہترین "کاروباری موقع" دکھائی دیتا ہے۔

* مریض کو دیکھ کر دل میں ہمدردی جاگے نہ جاگے، لیکن دماغ میں فوراً کیلکولیٹر آن ہو جاتا ہے:
* "ہممم... دو ہزار فیس، تین لیب ٹیسٹ، ایک الٹراساؤنڈ اور نیچے والی مخصوص فارمیسی کا کمیشن... بہترین ڈیل ہے!"

مریض درد سے ڈبل ہو رہا ہو اور تیماردار ہاتھ جوڑ کر کوئی بات پوچھ لے، تو آگے سے ایسا سرد اور فرعونی رویہ ملتا ہے جیسے مفت میں علاج مانگ رہے ہوں۔ بندہ پوچھے، تھوڑی سی ہمدردی یا میٹھے بول کی کوئی الگ سے فیس لگتی ہے کیا؟

حیرت اس بات پر ہے کہ جانے یہ لوگ کس زعم میں مبتلا ہیں۔ کاش ان کو اتنا احساس ہو جائے کہ مرنے کے بعد جب قبر میں فرشتے سوال جواب کے لیے آئیں گے، تو کتبے پر بڑا بڑا "ڈاکٹر" لکھا دیکھ کر وہ بالکل رعایت نہیں کریں گے۔ وہاں فیس، کمیشن اور رخ موڑنے والا تکبر کام نہیں آئے گا!
Health & Population Department
Health and Population Department Khushab
DPW Office Khushab
Health Department Punjab

Address

New Bus Stand Jauharabad
Jauharabad
41200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category