Safe City Khushab

Safe City Khushab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Khushab, Government Organization, Jauharabad.

🚨 ای-چالان فراڈ سے ہوشیار رہیں! 🚨جعلی SMS اور مشکوک لنکس کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔✅ یاد رکھیں:...
06/08/2026

🚨 ای-چالان فراڈ سے ہوشیار رہیں! 🚨

جعلی SMS اور مشکوک لنکس کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

✅ یاد رکھیں:

PSCA کے اصل ای-چالان پیغامات صرف 9915 سے موصول ہوتے ہیں۔
کسی بھی نامعلوم یا مشکوک لنک پر ہرگز کلک نہ کریں۔
اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
ای-چالان کی تصدیق صرف سرکاری ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk سے کریں۔

آپ کی احتیاط ہی آپ کی حفاظت ہے۔

Safe City Khushab شہریوں سے گزارش کرتا ہے کہ جعلی پیغامات سے آگاہ رہیں اور دوسروں کو بھی اس فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ پوسٹ ضرور شیئر کریں۔

"یا اللہ! جس نے مجھے خون عطیہ کیا، اسے دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرما، اس کی ہر پریشانی آسان کر دے، اور اسے ہمیشہ اپنی ...
06/08/2026

"یا اللہ! جس نے مجھے خون عطیہ کیا، اسے دنیا و آخرت کی ہر خوشی عطا فرما، اس کی ہر پریشانی آسان کر دے، اور اسے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھ۔ آمین۔"
خون ملنے کے بعد شاید اس معصوم بچے کے دل کی دعا کچھ ایسی ہی ہو...!
اگر آج آپ کے ایک فیصلے سے کسی کی زندگی بچ سکتی ہو... تو کیا آپ آگے بڑھیں گے؟
ہر روز ہمارے آس پاس ایسے مریض موجود ہوتے ہیں جن کے لیے خون صرف ایک ضرورت نہیں، بلکہ زندگی کی آخری امید ہوتا ہے۔
مگر اکثر مسئلہ خون کی کمی نہیں... بروقت بلڈ ڈونر تک پہنچنے کا ہوتا ہے۔
اسی فاصلے کو ختم کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل بلڈ بینک متعارف کرایا ہے۔
صرف 15 ڈائل کریں، 4 دبائیں، اور ضرورت مند مریض کو رجسٹرڈ بلڈ ڈونر سے فوری طور پر جوڑ دیا جاتا ہے۔
کیونکہ کبھی کبھی...
ایک کال، ایک ڈونر، اور خون کا ایک عطیہ... ایک پوری زندگی بچا دیتا ہے۔

request for to save lives

05/08/2026

حافظ آباد میں ایک مریض کی زندگی اس وقت نازک موڑ پر آ گئی جب علاج کے دوران اسے فوری طور پر B پازیٹو خون کی ضرورت پیش آئی۔ خون دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید اضطراب میں مبتلا تھے۔
ایسے مشکل وقت میں مریض کے لواحقین نے ورچوئل بلڈ بینک 15 سے رابطہ کیا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیم نے فوری مناسب ڈونر کا انتظام کیا اور بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی۔
آپ کا ایک خون کا عطیہ کسی کے لیے نئی زندگی کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ بھی انسانیت کی خدمت کے اس مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ایمرجنسی 15 پر کال کریں اور 4 کا بٹن دبائیں۔

04/08/2026

ہسپتال کے کمرے میں ایک باپ اپنی 9 ماہ کی ننھی بیٹی کے پاس بیٹھا تھا۔ چہرے پر فکر تھی، مگر دل میں امید تھی کہ اللہ تعالیٰ ضرور آسانی پیدا فرمائے گا۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کے علاج کے لیے -A خون کی ضرورت ہے۔ باپ نے فوراً کوششیں شروع کر دیں، ہر ممکن جگہ رابطہ کیا، کیونکہ ایک باپ کے لیے اپنی اولاد کی ضرورت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔
وقت گزر رہا تھا، اور باپ کی صرف ایک ہی دعا تھی: "یا اللہ! میری بیٹی کے لیے آسانی فرما۔"
اسی دوران مدد کے لیے 15 پر رابطہ کیا گیا۔ ورچوئل بلڈ بینک کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کوششیں شروع کر دی گئیں۔ اللہ کے کرم سے کچھ ہی وقت میں خون کا انتظام ہو گیا۔ جب ڈونر ہسپتال پہنچا تو ایک باپ کے دل کو سکون ملا اور ماں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔
بچی کو بروقت خون فراہم کیا گیا اور والدین کو تسلی دی گئی کہ اللہ تعالیٰ بہتر فرمائے گا۔
یہ صرف خون کا انتظام نہیں تھا، بلکہ ایک خاندان کی امید کو مضبوط کرنا تھا۔
اسی طرح اگر آپ اس کارِ خیر کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو 15 پر کال کر کے آپشن 4 منتخب کریں اور خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروائیں۔

Address

Jauharabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share