24/06/2026
آج تحصیل احمد پور سیال میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام افرادِ باہم معذوری (PWDs) میں ہمت کارڈز تقسیم کیے گئے۔ یہ وہ مستحق افراد تھے جن کے اکاؤنٹس میں مالی معاونت کی رقم منتقل ہو چکی تھی لیکن ATM کارڈز وصول نہیں ہوئے تھے، جنہیں آج باقاعدہ طور پر فراہم کر دیا گیا۔
یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن کا حصہ ہے، جن کی ہدایات کے مطابق خصوصی افراد کی سہولت اور مالی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ صاحب ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال سائرہ عمر صاحبہ ،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم صاحب کی خصوصی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کی قیادت میں محکمہ مسلسل خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔
حکومتِ پنجاب کا یہ اقدام خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں مالی و سماجی طور پر خود کفیل بنانے کی