30/06/2026
جھنگ: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و امیدوار حلقہ این اے-108، صاحبزادہ زین سلطان کا کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
صاحبزادہ زین سلطان نے کہا کہ اس المناک سانحے پر سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا، اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صاحبزادہ زین سلطان
زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ صاحبزادہ زین سلطان
صاحبزادہ زین سلطان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
ناقص اور خستہ حال عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے، بچوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ صاحبزادہ زین سلطان