Traffic Police Jhang

Traffic Police Jhang This is the official page of Traffic Police Jhang. Its purpose is to educate the public about traffic rules, road safety and traffic awareness.

For Daily Updates Follow our Whatsapp Channel 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VbBdktt4CrflpDQZ2p2n

ٹریفک پولیس جھنگ مورخہ 11 جولائی 2026حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب، محمد وقاص نذیر کے احکامات ...
11/07/2026

ٹریفک پولیس جھنگ
مورخہ 11 جولائی 2026
حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب، محمد وقاص نذیر کے احکامات پر،
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی خصوصی ہدایات پر،
ٹریفک پولیس جھنگ کی جانب سے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات کے تدارک کے لیے ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔
​اسی سلسلے میں انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ، محسن اقبال نے پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور مختلف شاہراہوں پر پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور مسافروں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
​ڈرائیور حضرات سڑکوں پر مسافر گاڑی کی رفتار ہمیشہ قابو میں رکھیں، بغیر PSV ڈرائیونگ لائسنس گاڑی ہرگز نہ چلائیں، دورانِ سفر مسافروں سے اخلاق اور احترام سے پیش آئیں، گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر یا سامان لوڈ نہ کریں اور نہ ہی مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد کرایہ وصول کریں، ہمیشہ اپنی مخصوص لین میں گاڑی چلائیں، گاڑی کے ٹائر، بریک اور لائٹس کو سفر پر نکلنے سے پہلے لازمی چیک کریں اور چھتوں پر مسافر بٹھانے سے گریز کریں، ہمیشہ ٹریفک رولز کو فالو کریں۔
محفوظ سفر-محفوظ زندگی
🚔ٹریفک پولیس جھنگ

08/07/2026

🚨 ٹریفک ایڈوائزری 🚔
ٹریفک پولیس جھنگ کی جانب سے جھنگ کے شہریوں کے لیے اہم ضروری اطلاع!
معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گوجرہ روڈ (مین گیٹ کے قریب) پر سیوریج لائن کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ عوامی سہولت اور تعمیراتی سرگرمیوں کو محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے مذکورہ شاہراہ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔
تمام شہریوں، ڈرائیور حضرات اور مسافروں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری پریشانی اور ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے دارالسکینہ روڈ کو بطور متبادل راستہ استعمال کریں اور ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
آپ کا تعاون نہ صرف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ تعمیراتی کام کو بروقت اور محفوظ انداز میں مکمل کرنے میں بھی معاون ہوگا.
منجانب:ٹریفک پولیس جھنگ🚔

اٹھارہ ہزاری کے شہریوں کے لیے خوشخبری!موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کل مورخہ 08 جولائی 2026 بروز بدھ اٹھارہ ہزا...
07/07/2026

اٹھارہ ہزاری کے شہریوں کے لیے خوشخبری!
موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ
کل مورخہ 08 جولائی 2026 بروز بدھ
اٹھارہ ہزاری چوک میں موجود رہے گی۔
اٹھارہ ہزاری اور گردونواح کے شہری اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لے جائیں اور لرنر لائسنس، موٹر سائیکل کا ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، جوینائل ڈرائیونگ لائسنس، رینول لائسنس اور لاسنسنگ کے حوالے سے دیگر خدمات اور رہنمائی حاصل کریں۔
"لائسنس کا حصول، ذمہ دار شہری کا اصول"
منجانب: ٹریفک پولیس جھنگ🚔

ٹریفک پولیس جھنگ مورخہ 07 جولائی 2026حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پ...
07/07/2026

ٹریفک پولیس جھنگ
مورخہ 07 جولائی 2026
حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر،
​ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ جاوید احمد ڈھڈھی کے ساتھ ایک اہم مشترکہ میٹنگ کی۔
​میٹنگ کا مقصد جھنگ کی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات، شاہراہوں پر ٹریفک کا نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، اور دورانِ سفر شہریوں کو ہر ممکن آسانیاں اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
​ہمارا مقصد: محفوظ سڑکیں، محفوظ جھنگ!

07/07/2026

جھنگ کی علمی و ادبی شخصیت، ممتاز مزاح نگار اور مایہ ناز شاعر
ڈاکٹر محسن مگھیانہ کا لائسنس سنٹر جھنگ کا وزٹ

07/07/2026

🚨احمد پور سیال کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع🚨
موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ
آج بروز منگل، 07 جولائی 2026
بمقام: گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال
آپ کی سہولت کے لیے موجود رہے گی،
جہاں آپ کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس، موٹر سائیکل کا ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، جوینائل ڈرائیونگ لائسنس رینول لائسنس اور لاسنسنگ کے حوالے سے دیگر خدمات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) کے ہمراہ تشریف لائیں اور اس بہترین سہولت سے بروقت فائدہ اٹھائیں۔
منجانب: ٹریفک پولیس جھنگ

06/07/2026
ٹریفک پولیس جھنگ مورخہ 04 جولائی 2026حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پ...
04/07/2026

ٹریفک پولیس جھنگ
مورخہ 04 جولائی 2026
حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ،
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی ہدایات پر
انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ محسن اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین، لین اور لائن، دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت کے بارے بریف کیا۔
ٹریفک پولیس جھنگ کی جانب سے شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
آپکا محفوظ سفر،ہماری اولین ترجیح
منجانب: ٹریفک پولیس جھنگ

🚔​ٹریفک پولیس جھنگباکمال ڈرائیور بنیں، محفوظ سفر کا آغاز کریں!ٹریفک پولیس جھنگ کے زیر اہتمام پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ می...
04/07/2026

🚔​ٹریفک پولیس جھنگ
باکمال ڈرائیور بنیں، محفوظ سفر کا آغاز کریں!
ٹریفک پولیس جھنگ کے زیر اہتمام پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ میں نئے کورسز کا آغاز ہو چکا ہے!
​🚗 کار کورس نمبر: 169
🚚 ایل ٹی وی کورس نمبر: 82
​ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی زیرِ نگرانی، ماہر اور تجربہ کار پولیس انسٹرکٹرز سے سیکھیں:
🔹 ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی
🔹 گاڑی کی بنیادی مینٹیننس
🔹 کمپیوٹرائزڈ (e-Sign) اور روڈ ٹیسٹ کی مکمل تیاری
منجانب:ٹریفک پولیس جھنگ

Address

Sadar Choke Jhang Sadar
Jhang Sadar
35200

Telephone

+92479200311

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traffic Police Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Traffic Police Jhang:

Shortcuts

Share