ربا میرے حال دا محرم توں

ربا میرے حال دا محرم توں !کتنے جھوٹے تھے ھم محبت میں
!تم بھی زندہ ھو ھم بھی زندہ ہیں

27/09/2025
وہ تَہی دَست بھی کیا خوب کہانی گَر تھا باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا           ہنساتا تھا مجھ کو تو پھر وہ ر...
21/02/2025

وہ تَہی دَست بھی کیا خوب کہانی گَر تھا
باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا

ہنساتا تھا مجھ کو تو پھر وہ رُلا بھی دیتا تھا
کر کے وہ مجھ سے اکثر وعدے بُھلا بھی دیتا تھا

بے وفا تھا بہت مگر دل کو اچھا لگتا تھا
کبھی کبھار باتیں محبت کی سُنا بھی دیتا تھا

کبھی بے وقت چلا آتا تھا ملنے کو
کبھی قیمتی وقت محبت کے گنوا بھی دیتا تھا

تھام لیتا تھا میرا ہاتھ کبھی یوں ہی خود
کبھی ہاتھ اپنا میرے ہاتھ سے چھڑا بھی لیتا تھا

عجیب دھوپ چھاؤں سا مزاج تھا اُس کا
معتبر بھی رکھتا تھا نظروں سے گرا بھی دیتا تھا...!

الوادع دسمبرجب دسمبر کی ہاری ہوئیآخری شام کیزرد ٹھٹھری ہوئی سسکیاںرات کی بے کراں منجمد گود میںچھپ کے سوجائیں گینیلگوں آس...
31/12/2024

الوادع دسمبر
جب دسمبر کی ہاری ہوئی
آخری شام کی
زرد ٹھٹھری ہوئی سسکیاں
رات کی بے کراں منجمد گود میں
چھپ کے سوجائیں گی
نیلگوں آسماں سے
نئی خواہشوں کے صحیفے لئے
جنوری کی سحر
مسکراتی ہوئی آئے گی
اور ماضی کی دیمک زدہ لاش پر
برف جم جائے گی
سوچتا ہوں کبھی زندگی
سالہا سال کی
گردشوں کا صلہ پائے گی

زندگی قرض میں آئے ہوئے سِکے کی طرحروز کچھ سُود مرے سر پہ چڑھا دیتی ہے۔۔۔۔۔😔😔
31/12/2024

زندگی قرض میں آئے ہوئے سِکے کی طرح
روز کچھ سُود مرے سر پہ چڑھا دیتی ہے۔۔۔۔۔😔😔

Address

Jhang
Jhang Sadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ربا میرے حال دا محرم توں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category