Jhang Police

Jhang Police This is the official page of Jhang Police, showcasing efforts to curb crime.
(2)

Citizens can share information about criminals and give their feedback for crime prevention.

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ا...
03/06/2026

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، محرران اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام افسران کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ہدایت جاری کی کہ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور باریک بینی سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔تمام جلوسوں کے روٹس پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فعال حالت میں رکھے جائیں۔جلوسوں کے آگے اور پیچھے تین تہہ پر مشتمل سیکیورٹی لئیرز تعینات کی جائیں۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری ہمہ وقت الرٹ رہے گی۔جلوس کے آغاز سے قبل مخصوص روٹس پر اسپیشل ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس روٹس کو کلیئر کرے گا، جبکہ برقعہ پوش خواتین کی چیکنگ لیڈی پولیس اہلکاروں کے ذریعے کی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس کے مقررہ روٹس سے ملحقہ تمام علاقے مکمل طور پر سیل کیے جائیں گے اور مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوس میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔جلوس میں صرف پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، جبکہ امام بارگاہوں کے اردگرد کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شرکاء کو میٹل ڈٹیکٹرز سے چیک کیا جائے گا، اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے آئی ٹی ٹیمیں متحرک رہیں گی۔اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہر کا امن اور ملکی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن دشمن عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محرم الحرام میں انتشار کے تمام دروازے بند کرنے کی تیاریاں مکملڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت انگی...
02/06/2026

محرم الحرام میں انتشار کے تمام دروازے بند کرنے کی تیاریاں مکمل

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم

سوشل میڈیا کو نفرت کا میدان نہیں بلکہ اخوت کا پُل بنائیں، ڈی پی او ساجد حسین

محرم الحرام کے مقدس اور حساس ایام کے پیش نظر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او ساجد حسین نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کے خلاف سخت اور مؤثر مانیٹرنگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام میں کسی بھی فرد کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی ذاتی سوچ کو نفرت کے زہر میں بدل کر معاشرتی امن کی رگوں میں دراڑ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں ایک طاقتور ذریعہ ہے، مگر یہی طاقت اگر غلط ہاتھوں میں آ جائے تو یہ امن کو بجھا دینے والی آندھی بھی بن سکتی ہے۔ اس لئے پولیس ٹیمیں ہر قسم کے آن لائن مواد کی مسلسل نگرانی کریں گی اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری اور بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او ساجد حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں، غیر مصدقہ خبروں اور اشتعال انگیز پوسٹس سے دور رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو نفرت کا میدان نہیں بلکہ اخوت کا پل بنائیں۔قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کو ترجیح دیں، ڈی پی او نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے تمام پروگراموں کی سکیورٹی کیلئے جھنگ پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔ ہر جلوس، ہر مجلس اور ہر راستہ ہماری توجہ میں ہے۔ جامع سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، مگر یاد رکھیے، محافظ صرف وہ نہیں جو سڑک پر کھڑا ہے؛ محافظ وہ بھی ہے جو اپنے لفظ، اپنے عمل اور اپنے رویّے سے امن کی حفاظت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، کسی بھی شرپسند کو معاشرتی ہم آہنگی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

01/06/2026

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پر مضبوط گرفت

ماہ مئی کے دوران حوصلہ افزا کامیابیاں، متعدد خطرناک عناصر قانونی انجام کو پہنچ گئے

ڈی پی او ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ مئی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے قانون کی عملداری کو یقینی بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 14خطرناک کریمنل گینگز کے 36 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا، مزید برآں، ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 148 اشتہاری مجرمان اور 12 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 41 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کے تحت 105 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے 65.96 کلوگرام چرس، 3.20 کلوگرام ہیروئن، 884 لیٹر شراب اور 300 لیٹر لہن برآمد کر کے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کی مؤثر کوشش کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مجرم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے جھنگ میں کوئی جگہ نہیں، ایسے عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

01/06/2026

01/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے خود فیلڈ میں ...
28/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے مختلف پارکوں، تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور عوامی مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، پولیس گشت اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کے پاس اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس عید کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شب و روز فرائض انجام دے رہی ہے، شہریوں نے مختلف مقامات پر پولیس کی متحرک موجودگی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے جھنگ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Address

Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share