03/05/2026
الحمدللہ ربّ العالمین!
جہلم کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری — طویل عرصے سے درپیش تدفین کے مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت!
مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوشوں سے بورڈ آف ریونیو نے قانونی کارروائی مکمل کی، جس پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہر کے اندر پیرا غیب میں تقریباً 7 کنال 13 مرلہ (تقریباً 8 کنال) اراضی قبرستان کے لیے مختص کر دی۔
یہ ایک دیرینہ عوامی ضرورت تھی جس کی تکمیل اہلِ جہلم کے لیے بڑی سہولت اور باعثِ اطمینان ہے۔ عوام نے ان عوام دوست شخصیات کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ اقدام نہ صرف ایک اہم مسئلے کا حل ہے بلکہ ایک صدقۂ جاریہ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام شخصیات کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق دے۔
مزید یہ کہ اگلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں بھی قبرستان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس کے لیے حمزہ اظہر کیانی عوامی آراء کے مطابق بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔