19/04/2025
ضلع جہلم کے نواحی گاؤں 'کھوکھا' میں چوہدری قیصر مشتاق کی جانب سے نیزہ بازی کا شاندار میلہ سجایا گیا جس میں سینکڑوں گھڑ سواروں نے خوبصورت لباس پہن کر اپنے گھوڑوں کو سر پٹ دوڑاتے ہوئے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کی دلچسپ چال نے کھیل کو پُر رونق بنادیا،
وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سالانہ جشن گھڑ سوار نیزہ بازی میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،
اس موقع پر حمزہ اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ نیزہ بازی مقابلے سے عوامی تفریح کا بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے، اس طرز کے پروگرامز کے انعقاد سے عوام میں کھیلوں کے فروغ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔