Urdu poetry Usmar

Urdu poetry Usmar اردو شاعری Urdu poetry

25/02/2022

‏میرے گاؤں میں بیروں پر لڑ پڑتے ہیں لوگ

تیرے آنے سے تو خلقت باؤلی ہو جائے گی..!
💓saki

وبا کے اس زمانے میں کسی چائے خانے میں محفل اک سجانی ہے اور رونق پھر لگانی ہےجہاں احباب سارے ہوں محبت کی روانی ہوذرا بھی ...
03/09/2021

وبا کے اس زمانے میں
کسی چائے خانے میں
محفل اک سجانی ہے
اور رونق پھر لگانی ہے
جہاں احباب سارے ہوں
محبت کی روانی ہو
ذرا بھی نہ بناوٹ ہو
سراہیں پھر سبھی کو ہم
بھلا دیں گے سبھی پھر غم
یہی مشروب اعظم ہے
جو چائے ہو تو کیا غم ہے
یہی سب کو پلائیں گے
اپنا آپ بھلائیں گے
چلو آغاز کرتے ہیں
اٹھاؤ کپ کو بھرتے ہیں
وہی سوغات کرتے ہیں
چلو پھر بات کرتے ہیں
🔥

26/08/2021

*بانو قدسیہ کا دل ہلا دینے والا مضمون *

*مرد ھوّس کا پجاری*

*جب عورت مرتی ھے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ھے۔ اس کو لحد میں یہی مرد اتارتا ھے*
*پیدائش پر یہی مرد اس کے کان میں اذان دیتا ھے۔*
*باپ کے روپ میں سینے سے لگاتا ھے بھائی کے روپ میں تحفظ فراہم کرتا ھے اور شوہر کے روپ میں محبت دیتا ھے۔*
*اور بیٹے کی صورت میں اس کے قدموں میں اپنے لیے جنت تلاش کرتا ھے*
*واقعی بہت ھوس کی نگاہ سے دیکھتا ھے*
*ھوس بڑھتے بڑھتے ماں حاجرہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صفا و مروہ کے درمیان سعی تک لے جاتی ھے*
*اسی عورت کی پکار پر سندھ آپہنچتا ھے*
*اسی عورت کی خاطر اندلس فتح کرتا ھے۔ اور اسی ھوس کی خاطر 80% مقتولین عورت کی عصمت کی حفاظت کی خاطر موت کی نیند سو جاتے ہیں۔ واقعی ''مرد ھوس کا پجاری ھے۔''*

*لیکن جب ھوا کی بیٹی کھلا بدن لیے، چست لباس پہنے باہر نکلتی ھے اور اسکو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ھے تو یہ واقعی ھوس کا پجاری بن جاتا ھے*
*اور کیوں نا ھو؟*

*کھلا گوشت تو آخر کتے بلیوں کے لیے ھی ھوتا ھے۔*

*جب عورت گھر سے باھر ھوس کے پجاریوں کا ایمان خراب کرنے نکلتی ھے۔ تو روکنے پر یہ آزاد خیال عورت مرد کو "تنگ نظر" اور "پتھر کے زمانہ کا" جیسے القابات سے نواز دیتی ھے کہ کھلے گوشت کی حفاظت نہیں کتوں بلوں کے منہ سینے چاہیے ھیں*

*ستر ہزار کا سیل فون ہاتھ میں لیکر تنگ شرٹ کے ساتھ پھٹی ھوئی جینز پہن کر ساڑھے چارہزار کا میک اپ چہرے پر لگا کر کھلے بالوں کو شانوں پر گرا کر انڈے کی شکل جیسا چشمہ لگا کر کھلے بال جب لڑکیاں گھر سے باہر نکل کر مرد کی ھوس بھری نظروں کی شکایت کریں تو انکو توپ کے آگے باندھ کر اڑادینا چاہئیے جو سیدھا یورپ و امریکہ میں جاگریں اور اپنے جیسی عورتوں کی حالت_زار دیکھیں جنکی عزت صرف بستر کی حد تک محدود ھے*

*"سنبھال اے بنت حوا اپنے شوخ مزاج کو*

*ھم نے سرِبازار حسن کو نیلام ھوتے دیکھا ھے"*

*مرد*

*میں نے مرد کی بے بسی تب محسوس کی جب میرے والد کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انھیں صحت یاب ہونے سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق تھی کہ جو کچھ انھوں نے اپنے بچوں کے لئے بچایا تھا وہ ان کی بیماری پر خرچ ہورہا ھے اور ان کے بعد ھمارا کیا ھوگا؟ میں نے مرد کی قربانی تب دیکھی جب ایک بازارعید کی شاپنگ کرنے گئی اور ایک فیملی کو دیکھا جن کے ھاتھوں میں شاپنگ بیگز کا ڈھیر تھا اور بیوی شوہر سے کہہ رھی تھی کہ میری اور بچوں کی خریداری پوری ھوگئی آپ نے کرتا خرید لیا آپ کوئی نئی چپل بھی خرید لیں جس پر جواب آیا ضرورت ہی نہیں پچھلے سال والی کونسی روز پہنی ھے جو خراب ھوگئی ھوگی، تم دیکھ لو اور کیا لینا ھے بعد میں اکیلے آکر اس رش میں کچھ نہیں لے پاؤں گی۔ ابھی میں ساتھ ھوں جو خریدنا ھے آج ھی خرید لو۔*
*میں نے مرد کا ایثار تب محسوس کیا جب وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کے لئے بھی تحفہ لایا، میں نے مرد کا تحفظ تب دیکھا جب سڑک کراس کرتے وقت اس نے اپنے ساتھ چلنے والی فیملی کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے خود کو ٹریفک کے سامنے رکھا۔ میں نے مرد کا ضبط تب دیکھا جب اس کی جوان بیٹی گھر اجڑنے پر واپس لوٹی تو اس نے غم کو چھپاتے ھوئے بیٹی کو سینے سے لگایا اور کہا کہ ابھی میں زندہ ھوں لیکن اس کی کھنچتی ہوئے کنپٹیاں اور سرخ ھوتی ھوئی آنکھیں بتارھی تھیں کہ ڈھیر تو وہ بھی ھوچکا، رونا تو وہ بھی چاہتا ہے لیکن یہ جملہ کہ مرد کبھی روتا نہیں ھے اسے رونے نہیں دیگا۔*
( *بانو قدسیہ*)

محبت کوئی شرط نہیں ہو تُممحبت صرف کی جاتی ہے، چاہے دوسرا کرے نہ کرےمحبت ایک ہاتھ کی تالی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے ...
22/08/2021

محبت کوئی شرط نہیں ہو تُم
محبت صرف کی جاتی ہے، چاہے دوسرا کرے نہ کرے
محبت ایک ہاتھ کی تالی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے نہ شکایت کی
نہ وفا کی شرط ہے نہ بے وفائی کا گلہ-محبت لین دین نہیں صرف دین ہے۔۔۔۔
دل مضطر سے کہہ دو تھوڑے تھوڑے سب مزے چکھے
ذرا بہکے،،ذرا سنبھلے،،ذرا تڑپے،،ذرا ٹھہرے🖤

بس یونہی، ختم ہی نہیں ہوتیشاعری ختم ہی نہیں ہوتیباغ موڑ آئے، دشت چھوڑ آئےبے گھری ختم ہی نہیں ہوتیاسے تنہائی روڈ کہتے ہیں...
05/08/2021

بس یونہی، ختم ہی نہیں ہوتی
شاعری ختم ہی نہیں ہوتی
باغ موڑ آئے، دشت چھوڑ آئے
بے گھری ختم ہی نہیں ہوتی
اسے تنہائی روڈ کہتے ہیں
یہ گلی ختم ہی نہیں ہوتی
اور کیا حکم ہے میرے آقا
زندگی ختم ہی نہیں ہوتی
پھر اچانک میں ہنسنے لگتا ہوں
اور ہنسی ختم ہی نہیں ہوتی
ایک جگنو ہو بائیں پہلو میں
روشنی ختم ہی نہیں ہوتی
بس! محبت میں ایک مسئلہ ہے
یہ کبھی ختم ہی نہیں ہوتی

قدر اور وقت بھی کمال کے ہوتے ہیںجسکی قدر کرو وہ وقت نہیں دیتا اور جسکو وقت دو وہ قدر نہیں کرتا🥀🙂✨
14/07/2021

قدر اور وقت بھی کمال کے ہوتے ہیں
جسکی قدر کرو وہ وقت نہیں دیتا اور جسکو وقت دو وہ قدر نہیں کرتا🥀🙂✨

03/06/2021

‏حیات کیا ہے، وفات کیا ہے؟
تمہار ا آنا ، تمہارا جانا

💞‏یہ آسرا بھی بہت ہے کہ تُو نے چاہت میں     بچھڑتے وقت تو مجھ سے کہا خدا حافظ💞
05/05/2021

💞‏یہ آسرا بھی بہت ہے کہ تُو نے چاہت میں
بچھڑتے وقت تو مجھ سے کہا خدا حافظ💞

05/05/2021

تقاضے شرم و حیا کے
اخلاقاً پورے کئے

در و دیوار سن کے روتے ہیںآہ تم تک مگر نہیں جاتی  🔥
07/02/2021

در و دیوار سن کے روتے ہیں
آہ تم تک مگر نہیں جاتی
🔥

نہ جانے کونسی منزل ہے عثمارجہاں نہلا کے بلوایا گیا ہوں ۔۔۔۔
20/10/2020

نہ جانے کونسی منزل ہے عثمار
جہاں نہلا کے بلوایا گیا ہوں ۔۔۔۔

19/08/2020

" شہزادی کا میٹھا لہجہ،اتنا اُکھڑا اُکھڑا کیوں
" اچھا اچھا! اُس نے میرا خالی بَٹوہ دیکھا ہے...

Address

Prince. Usmar. Ali0@gmail. Com
Jhelum
50515253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu poetry Usmar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category