Deputy Commissioner Jhelum

Deputy Commissioner Jhelum Official Page of the Deputy Commissioner Jhelum

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کمیٹی جہلم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی ...
25/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کمیٹی جہلم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات اور طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی میاں مظہر حیات، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر زاہد تنویر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، سرکاری طبی اداروں میں دستیاب سہولیات اور خدمات کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ شہریوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکو...
25/08/2026

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول مشین محلہ نمبر 3 اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 جہلم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز، طلبہ و طالبات کی حاضری، دستیاب سہولیات اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ سے تدریسی و انتظامی امور اور اداروں کی ضروریات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ محفوظ، صاف ستھرا اور سازگار ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں قائم کارڈیک کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کا دورہ کیا اور امراضِ قل...
25/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں قائم کارڈیک کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کا دورہ کیا اور امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے دستیاب جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور دیگر کارڈیک پروسیجرز کے لیے دستیاب سہولیات، طبی آلات اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ طبی عملے سے علاج کے طریقۂ کار اور فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو جدید کارڈیک سہولیات کی فراہمی، معیاری علاج اور بروقت طبی خدمات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور...
25/08/2026

اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی بات توجہ سے سنی اور مسائل کے بروقت حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ عوامی سماعت کے دوران مختلف سرکاری امور سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا اور درخواستوں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹانے پر زور دیا گیا۔ اوپن ڈور پالیسی عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانے اور شہریوں کو مؤثر سرکاری خدمات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔

24/08/2026

Key Highlights of the Day !

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ پروگرام (PULSE)، ریونیو ریکوری اور ڈیجیٹل گرد...
24/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ پروگرام (PULSE)، ریونیو ریکوری اور ڈیجیٹل گرداوری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد ابو بکر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان، تحصیلدار، نائب تحصیلداروں، گرداوروں، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔ PULSE پروگرام کی پیش رفت، ریونیو ریکوری کے اہداف، زیرِ التوا وصولیوں اور ڈیجیٹل گرداوری کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مقررہ اہداف کی بروقت تکمیل، اراضی ریکارڈ کی درستگی اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ جہلم سارہ امجد کی زیرِ صدارت آج پرائس فکسیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے...
24/08/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ جہلم سارہ امجد کی زیرِ صدارت آج پرائس فکسیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کیے گئے۔ اجلاس میں ای اے ڈی اے فیصل بشیر، وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی راجہ کامران حیات اور آڑھتیوں نے شرکت کی۔ مختلف اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ صورتحال، دستیابی، طلب و رسد اور صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور مارکیٹ کی مؤثر نگرانی پر بھی زور دیا گیا تاکہ عوام الناس کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مناسب اور متوازن قیمتوں پر بروقت دستیاب رہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپ...
24/08/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور درخواستیں براہِ راست پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل کو توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ محکموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ عوامی سماعت کا مقصد شہریوں کو ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور بہتر سرکاری خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

جب شہر میں کنٹینرز جگہ جگہ موجود ہیں تو کچرا باہر پھینک کر خوبصورتی اور صحت کو متاثر کیوں کیا جائے؟ گلیوں، سڑکوں اور نال...
24/08/2026

جب شہر میں کنٹینرز جگہ جگہ موجود ہیں تو کچرا باہر پھینک کر خوبصورتی اور صحت کو متاثر کیوں کیا جائے؟ گلیوں، سڑکوں اور نالیوں کی بندش بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتی ہے۔ ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور کچرا صرف مقررہ کنٹینرز کے اندر ڈالیں۔ آئیے ستھرا پنجاب ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے شہر کو پاک، صاف اور بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔ صفائی صرف انتظامیہ کا کام نہیں بلکہ ہماری بھی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

23/08/2026

Address

Kachehry (District Courts) District Civil Lines, Punjab
Jhelum
49600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Jhelum:

Shortcuts

Share