Saeela Union

Saeela Union سعیلہ میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی کاموں کیلئے وقف ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے
آئیں، ہمارے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کریں۔ 🤝

📖 Learn Quran Online — From Anywhere in the World✨ Learn with a Qualified Hafiz & Islamic Scholar✅ Quran Reading & Tajwe...
19/08/2026

📖 Learn Quran Online — From Anywhere in the World

✨ Learn with a Qualified Hafiz & Islamic Scholar

✅ Quran Reading & Tajweed
✅ Hifz-ul-Quran
✅ Madani Qaida
✅ Islamic Studies
👨‍👩‍👧 Kids & Adults

🎁 FREE TRIAL CLASS

📲 WhatsApp: +92 343 0044807

👉 Message “FREE TRIAL” to Book Your Class Today!

انجمن محبانِ محمد ﷺ، جہلم کے زیرِ انتظام ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں ماہانہ محافلِ میلاد کا روح پرور سلسلہ جاری رہے ...
19/08/2026

انجمن محبانِ محمد ﷺ، جہلم کے زیرِ انتظام ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں ماہانہ محافلِ میلاد کا روح پرور سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ محافل عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو تازہ کرنے، ذکر و درود سے دلوں کو منور کرنے اور سیرتِ طیبہ کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں اجاگر کرنے کا حسین ذریعہ ہیں۔ تمام محبانِ محمد ﷺ کو پُرخلوص دعوت ہے کہ اپنے احباب کے ہمراہ ان بابرکت محافل میں ضرور تشریف لائیں، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی محفل سجائیں، درود و سلام کی خوشبو سے اپنے دلوں کو معطر کریں اور اس روحانی فیض میں شریک ہوں۔ آئیے! ربیع الاول کے ان مبارک ایام کو محبت، عقیدت اور اطاعتِ رسولِ کریم ﷺ کے جذبے کے ساتھ منائیں اور اپنی حاضری سے محافلِ میلاد کی رونق بڑھائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بار بار ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی محافل میں حاضری اور آپ ﷺ کی سچی محبت و اتباع نصیب فرمائے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
الداعی الی الخیر :- محمد سعید قادری
امیر انجمن محبان محمد ﷺ جہلم

دربار بابا فتح علی شاہ سعیلہ جہلم
19/08/2026

دربار بابا فتح علی شاہ سعیلہ جہلم

پرانہ قبرستان سعیلہ جہلم
19/08/2026

پرانہ قبرستان سعیلہ جہلم

سعیلہ یونین ایک غیر سرکاری اور غیر سیاسی تنظیم ہے، جس کا مقصد صرف سعیلہ اور سعیلہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرن...
19/08/2026

سعیلہ یونین ایک غیر سرکاری اور غیر سیاسی تنظیم ہے، جس کا مقصد صرف سعیلہ اور سعیلہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔

ہم تمام سیاسی اور مذہبی وابستگیوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، تاہم سعیلہ یونین کسی مخصوص سیاسی جماعت، نظریے یا ایجنڈے کی نمائندگی نہیں کرتی۔

سیاسی سرگرمیوں کے لیے دیگر پلیٹ فارمز اور گروپس موجود ہیں، جبکہ ہمارا مقصد صرف ایسے منصوبوں اور اقدامات کا حصہ بننا ہے جن سے سعیلہ اور اس کے عوام کی بہتری، سہولت اور ترقی ممکن ہو۔

ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے اور علاقے کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

منجانب: ٹیم سعیلہ یونین

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ  ڈاکٹر نعمان پرویز اختر صاحب، اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان ک...
19/08/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر نعمان پرویز اختر صاحب، اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

17/08/2026
16/08/2026

*🕌 پرانے قبرستان سعیلہ اور جنازہ گاہ کی حفاظت وصفائی کا کام مکمل*
الحمدللہ! پرانے قبرستان سعیلہ اور اس سے ملحقہ جنازہ گاہ کی حفاظت، صفائی، دیکھ بھال اور ضروری مرمت کے تمام کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔
*مکمل کیے گئے اہم کام:*
1-تقریباً 400 فٹ لمبی حفاظتی باڑ نصب کی گئی۔
2-باڑ کے لیے 50 عدد پولز لگائے گئے۔
3-مجموعی طور پر 4 دروازے نصب کیے گئے، جن میں 2 مین گیٹ، 1 سائیڈ گیٹ اور 1 کمرے کا گیٹ شامل ہیں۔
4-قبرستان میں موجود کمرے کی مکمل مرمت اور صفائی کی گئی۔
5-قبرستان کی تمام قبروں، جنازہ گاہ اور قبرستان کے کمرے کی مکمل سفیدی کرائی گئی۔
6-قبرستان میں موجود خودرو گھاس، جھاڑیوں اور غیر ضروری جنگل کو مکمل طور پر صاف کیا گیا۔
7-قبرستان کی ایک جانب تقریباً 500 بلاکس کی دیوار تعمیر کی گئی۔
8-ایک نیا نلکا لگایا گیا جبکہ 3 نلکوں کی مرمت کروائی گئی۔
9-قبرستان کے کمرے میں تدفین کا ضروری سامان موجود ہے، جسے بوقتِ ضرورت کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے۔
*🤲 اظہارِ تشکر*
ہم تمام اہلِ علاقہ، معاونین، منتظمین، رضاکاران، کاریگروں اور ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک اور فلاحی کام میں کسی بھی صورت میں حصہ لیا۔

سعیلہ جہلم ❤️بارش کے بعد موسم خوشگوار 🌧️
16/08/2026

سعیلہ جہلم ❤️
بارش کے بعد موسم خوشگوار 🌧️

Address

Saeela
Jhelum

Telephone

+923344554112

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saeela Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Saeela Union:

Shortcuts

Share