Assistant Commissioner Jhelum

Assistant Commissioner Jhelum This page is regarding Assistant Commissioner, Office Jhelum
(Abdullah Ghazi Khan PMS)

02/09/2026
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔دورے ...
01/09/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مختلف وارڈز، پارکنگ ایریا، کینٹین اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے دفتر میں ٹریفک کے مسائل، رکشہ اسٹینڈز، پارکنگ اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے س...
01/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے دفتر میں ٹریفک کے مسائل، رکشہ اسٹینڈز، پارکنگ اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ایس ڈی ای او پیرا، ڈی ایس پی ٹریفک، سی او میونسپل کمیٹی، سیکرٹری RTA، صدر رکشہ یونین اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹریفک کی روانی، رکشہ اسٹینڈز، پارکنگ کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ متعلقہ افسران کو ٹریفک نظام میں بہتری اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے جہلم میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ ...
01/09/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے جہلم میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران الیکٹرک بسوں کی فٹنس، چارجنگ اسٹیشن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سستا، محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر ...
31/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈی ای او ریسکیو 1122، ڈی ایس پی ٹریفک اور سیکرٹری RTA بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کا مقصد شہریوں کی سہولت کے مطابق ٹریفک کی روانی، پارکنگ کے مسائل، ٹریفک ڈسپلن، انسدادِ تجاوزات اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق امور کا جائزہ لینا تھا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہر کو مزید خوبصورت و منظم بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان کے دفتر میں ہفتہ وار کورٹ ڈے کے سلسلے میں آ...
28/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان کے دفتر میں ہفتہ وار کورٹ ڈے کے سلسلے میں آج کورٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سائلین کے مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے فریقین کے مؤقف اور دلائل تفصیل سے سنے اور متعدد معاملات میں موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو شفاف، بروقت اور میرٹ پر مبنی انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا...
26/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران بالخصوص فائر ایکسٹنگوشرز اور ہسپتال میں موجود حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر نئے اور جدید حفاظتی آلات کی خریداری اور تنصیب کے حوالے سے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں، لواحقین اور عملے کے تحفظ کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات ہر وقت فعال حالت میں موجود ہوں۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے ...
25/08/2026

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں شہر کی خوبصورتی، پارکس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور پارکس کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جاری منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے دفتر میں ایس ڈی ای او پیرا اور ریونیو اسٹاف کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں...
25/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے دفتر میں ایس ڈی ای او پیرا اور ریونیو اسٹاف کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ریونیو امور، پیرا سے متعلق معاملات اور جاری فیلڈ سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
Govt of Punjab Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Jhelum

Address

Jhelum
49600

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92544920012

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Jhelum:

Shortcuts

Share