04/09/2022
مراقبہ ہال سانگھڑ کی خدمات ۔
مورخہ 4 ستمبر بروز اتوار خدمت کا تیرہواں روز۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سلسلہ عظیمیہ کے مرشد انسان دوست مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سر شار حضور قلندر بابا اولیاء کے نور نظر الشیخ خوجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی رہنمائی اور بھرپور تعاون کہ ساتھ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے علاہ ضلع سانگھڑ میں مراقبہ ہال کے زیرے اہتمام شدید بارشوں اور سیلاب متاثرین کہ لیے اپنی بے پناہ اور بے مثال خدمات سر انجام دے رہے ہیں الحمدللہ آج بھی مراقبہ ہال سانگھڑ کی سر زمین اور اس کے اطراف پر موجود متاثرین کیمپ کے مکینوں کہ لیے جن کی روز بروز بڑھتی ہوئ تعدا جو تقریباً چھ سو کہ قریب پہنچ چکی ہے ان کے کھانے پینے اور صحت کے معملات کو بہتر سے بہتر بنانے کے کام کو بخوبی احسن طریقے کہ ساتھ سر انجام دیا جا رہا ہے آج بھی ان چھ سو کے قریب افراد کے کھانے کی علاؤ ان کہ لیے فری میڈیکل چیک اپ اور فری میڈسن کی فراہمی کہ لیے سانگھڑ شہر کے نوجوان اور با صلاحیت تجربہ کار ٹیم کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عورتوں بچوں اور بزرگوں کا معائینہ کیا گیا اور دو سو سے زائد افراد کو مفت ادویات بھی دی گئیں اس موقع پر موجود نگران مراقبہ ہال سانگھڑ جناب شوکت علی عظیمی صاحب نے اپنے زیرے نگرانی تمام سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اپنے تمام ساتھیوں کی حوصلا افزائی کی اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اور کام کی بہتری کہ لیے مزید ہمت و توفیق عطا فرمائے آمین۔