JUI Tehsil Charbagh

JUI Tehsil Charbagh Official Page of Jamiat Ulama e Islam Tehsil Charbagh

11/08/2026

جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات کے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تحصیل چارباغ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی - اس موقع پر مفتی فضل غفار صاحب، سید داؤد شاہ صاحب، اور ڈاکٹر ہلال دانش صاحب نے خطاب بھی کیا -

05/08/2026

وہ جوکہتےہیں بیابانوں کو سنواریں گےہم
اُن سےپوچھوکہ اجاڑےیہ گلستاں کس نے

جمعیت علمائے اسلام کا رہنما ڈاکٹر ہلال دانش صاحب چارباغ میں "اولسی ایکشن کمیٹی"کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں غیر قانونی ٹیکس کے خلاف احتجاج سے خطاب کررہے ہیں - انہوں نے اپنے خطاب کے شروع میں واضح کیا کہ ٹیکس نفاذ کے بل کی مخالفت قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے کی جبکہ صوبائی اسمبلی میں صرف جمعیت علمائے اسلام نے اس بل کے مخالفت کی ڈاکٹر صاحب نے ٹیکس کے نفاذ کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا - ڈاکٹر صاحب کا مکمل خطاب اس وڈیو میں ملاحضہ فرمائیں ♥️-
وڈیو بشکریہ: اولس نیوز (وسیم خان)


JUI District Swat Hilal Danish JUI Digital Media Cell KP JUI Digital

جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارباغ کے امیر مولانا عبد الغفور ارشد حقانی صاحب کا سوات کے اندوہناک سانحہ کبل پر افسوس کا اظہا...
03/08/2026

جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارباغ کے امیر مولانا عبد الغفور ارشد حقانی صاحب کا سوات کے اندوہناک سانحہ کبل پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت -

27/07/2026

اندھیری رات سہی، دل کو بے قرار نہ کر
ہر ایک شب کے مقدر میں اک سحر بھی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے صدر جمعیت اساتذہ سوات " انجینئر معراج احمد" صاحب خطاب کر رہے ہیں - انجنیئر معراج احمد صاحب کا تعلق تحصیل چارباغ سے ہے - وہ ایک نظریاتی رکن ہے اور ہر وقت اساتذہ کے حقوق کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں -



ملم جبہ شمولیتی تقریب کی میڈیا کوریج بہ صد شکریہ استاد محترم Ghafoor Khan Adil Sana Ullah Khan Sana Ullah Khan JUI PK5 t...
23/07/2026

ملم جبہ شمولیتی تقریب کی میڈیا کوریج
بہ صد شکریہ استاد محترم Ghafoor Khan Adil

Sana Ullah Khan Sana Ullah Khan JUI PK5 t Ihsan Ullah Khan Engr Imtiaz Khan Khadim Charbagh Khadim Shah Ali Ahmad Syed Anwar Zeb

آج ڈاکٹر ہلال احمد دانش صاحب سے ایک خوشگوار اور نہایت مفید ملاقات ہوئی، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کو دعوتی، ت...
22/07/2026

آج ڈاکٹر ہلال احمد دانش صاحب سے ایک خوشگوار اور نہایت مفید ملاقات ہوئی، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کو دعوتی، تنظیمی اور مثبت انداز میں مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ دور میں ایکس ایک انتہائی مؤثر پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے درست معلومات، مثبت پیغام اور تنظیمی سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر، ان شاء اللہ بہت جلد تحصیل کی سطح پر ایک تربیتی کلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ایکس کے مؤثر استعمال، اکاؤنٹ مینجمنٹ، معیاری مواد کی تیاری، پوسٹنگ کے اصول اور ڈیجیٹل میڈیا کی بنیادی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے، اسے امت کے لیے نفع بخش بنائے اور ہمیں سوشل میڈیا کو خیر، اصلاح اور دعوتِ دین کے لیے بہترین انداز میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ابرارآفرین ڈیجیٹل میڈیا سیل تحصیل چارباغ

Hilal Danish Imran Ali Haidari Abrar Afarin

ملاکنڈڈویژن پرٹیکس کیخلاف ٹریڈ یونین کیطرف سے 21 جولائی کے ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کی مکمل حمایت کرتے ہیںجمعیت بزنس فورم تحصی...
20/07/2026

ملاکنڈڈویژن پرٹیکس کیخلاف ٹریڈ یونین کیطرف سے 21 جولائی کے ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کی مکمل حمایت کرتے ہیں
جمعیت بزنس فورم تحصیل چارباغ
صدر اکرام علی خان
جنرل سیکرٹری
ارشد اقبال

19/07/2026

اغیار دې په زړګي ده صبر لويه ګټه کيدي
راتلونکي سباوون دخېره بيا د جمعيت دې
انشاء اللہ 🌹

قارئین کرام سیاسی پارٹی کے کامیابی کے کئ وجوہات ہوتی ہے جس کے وجہ سے لوگ متعلقہ پارٹی کو ووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں - تعلیم یافتہ معاشرے میں پارٹی کے منشور کو دیکھا جاتا ہے کہ اس کے منشور میں ایسی کیا خاص ہے کہ اس کو ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جاۓ اور ملکی سطح پر بھی منشور کے وجہ سے لوگ متعلقہ پارٹی کو ووٹ کاسٹ کرتے ہیں - لیکن ہمارے اردگرد کے معاشرے میں منشور سے زیادہ ووٹ دینے کےلئے کام کو دیکھا جاتا ہے - کہ وہ عوامی مسائل کو کس طرح حل کرتے ہیں - جمعیت علمائے اسلام ایک تاریخی پارٹی ہے جنہوں نے اپنے صدیوں کی تاریخ میں ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے - اگر جمعیت علمائے اسلام کے منشور کو تعلیم یافتہ معاشرے میں پرکا جاے تو بھی وہ ایک اہل پارٹی ثابت ہوگی اور اگر ہمارے معاشرے میں دیکھا جائے تو بھی جمعیت خدمت میں کسی سے پیچھے نہیں - سرزمین سوات پر جمعیت علمائے اسلام ایک مظبوط پارٹی ہے - ثناء اللہ خان جن ک تعلق تحصیل چارباغ سے وہ جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی رہنما کے حیثیت سے اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں - موصوف قومی یا صوبائی اسمبلی کا منتخب رکن نہیں لیکن پھر بھی وہ عوامی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں - ثناء اللہ خان نے ان کاموں کو دیکھتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام میں کئ موقع پر لوگ اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں - آج بھی موصوف کے حلقہ میں سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے استعفیٰ دے کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی -
شمولیت کے رسمی پروگرام میں امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارباغ مولانا عبد الغفور ارشد حقانی صاحب رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی فضل غفار صاحب، ثناء اللہ خان صاحب و دیگر نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو پارٹی کے مفلر پہناۓ - آئیں اور قافلہ حق کا ساتھ دیجئے -
جمعیت کا مقصد جمعیت کا پیغام
خدا کی زمین پر خدا کا نظام
اللہ تعالیٰ شمولیت اختیار کرنے والے شخصیات کو استقامت عطا فرمائے آمین




Address

Kabbal
19060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Tehsil Charbagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share