DPP Sangeen Shah Official

DPP Sangeen Shah Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DPP Sangeen Shah Official, Social service, Kabbal.

کبل خودکش حملے میں شہید ہونے والے سوات پولیس کے جوانوں کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اداسوات: کبل تھانے کے مر...
03/08/2026

کبل خودکش حملے میں شہید ہونے والے سوات پولیس کے جوانوں کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

سوات: کبل تھانے کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے سوات پولیس کے بہادر جوانوں کی نمازِ جنازہ آج پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کمانڈر 6 بریگیڈ بریگیڈیئر عامر جمال، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی قمر جواد، کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان، پولیس و پاک فوج کے سینئر افسران، ضلعی انتظامیہ، شہداء کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانی، بہادری اور فرض شناسی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملک میں پائیدار امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

بعد ازاں شہداء کے جسدِ خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج سوات کے علاقے کبل میں تھانہ کبل کے مرکزی گیٹ کے سامنے ایک افغان خوارجی خودکش حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔ حملہ آور کا مقصد تھانے کے اندر داخل ہو کر خودکش دھماکہ کرنا تھا، تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے روکا خس کے باعث وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا اور تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سوات دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسطرح ھسپتال منتقل کرنا انتہا ئی تکلیف دہ ہے ۔۔۔ اللہ ہمارے لوگوں پہ رحم کرے 💔
02/08/2026

سوات دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسطرح ھسپتال منتقل کرنا انتہا ئی تکلیف دہ ہے ۔۔۔ اللہ ہمارے لوگوں پہ رحم کرے 💔

02/08/2026

سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

آر پی او کے مطابق دھماکے کے وقت امن کے لئے مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔

02/08/2026

یومِ شہداء
ہم بھولے نہیں، تم جنت میں ہو ،تم آباد ہوں
ترناب ڈاگی مکرم خان سے تعلق رکھنے والے شہید اشفاق علی پشاور پولیس لائن میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے 2022 پولیس لائن کے دھماکہ میں شہید ہوئے اس نے اپنے ملک کے خاطر جان قربان کر دی یا اللّٰہ اس شہداء کی دراجات بلند کرے اور خاندان والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

09/06/2026

Meeting 🤝

میرے طرف سے تمام اہلِ مسلمہ کو عید الاضحی مبارک  #عیدالاضحی
27/05/2026

میرے طرف سے تمام اہلِ مسلمہ کو عید الاضحی مبارک

#عیدالاضحی

آج ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے انسانیت کو شرما دیا۔ایک غریب، سفید ریش بزرگ بابا نے شاید پورا سال محنت مزدوری کر کے، ا...
26/05/2026

آج ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے انسانیت کو شرما دیا۔
ایک غریب، سفید ریش بزرگ بابا نے شاید پورا سال محنت مزدوری کر کے، اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ایک جانور پالا ہوگا کہ عید کے دن اسے بیچ کر گھر میں خوشیاں لائیں گے، بچوں کے لیے کپڑے خریدیں گے، اور چولہا جلائیں گے۔ مگر افسوس! کسی بے رحم انسان نے جعلی نوٹ دے کر ان کی ساری امیدیں لوٹ لیں۔
یہ صرف ایک بزرگ کے ساتھ دھوکہ نہیں، بلکہ انسانیت کے چہرے پر طمانچہ ہے۔
ظلم صرف تلوار سے نہیں ہوتا، کسی غریب کی مجبوری کا فائدہ اٹھانا بھی بدترین ظلم ہے۔
یاد رکھیں! غریب کی آہ، یتیم کے آنسو اور مجبور کی بددعا سیدھی عرش تک پہنچتی ہے۔
ہمیں سوچنا ہوگا:
ہماری نمازیں ہمیں سچائی کیوں نہیں سکھا رہیں؟
ہماری قربانیاں ہمارے دلوں میں رحم کیوں پیدا نہیں کر رہیں؟
ہم عید کی خوشیاں تو مناتے ہیں مگر کسی غریب کی عید کیوں چھین لیتے ہیں؟
اسلام صرف عبادات کا نام نہیں، بلکہ حقوق العباد کا بھی درس دیتا ہے۔
ایک سچا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہیں۔
جو شخص دھوکہ دیتا ہے، ناپ تول میں کمی کرتا ہے، جعلی نوٹ چلاتا ہے یا کسی مجبور کو لوٹتا ہے، وہ صرف قانون ہی نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ کو بھی دعوت دیتا ہے۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ:
ہم معاشرے میں انصاف کو زندہ کریں۔
غریب، مزدور اور بزرگ افراد کی عزت کریں۔
اپنے بچوں کو انسانیت، رحم اور سچائی کا سبق دیں۔
ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں، چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔
یاد رکھیں!
عید صرف نئے کپڑوں اور گوشت بانٹنے کا نام نہیں، بلکہ ٹوٹے دل جوڑنے، مجبور کا سہارا بننے اور انسانیت کو زندہ رکھنے کا پیغام ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے اعمال سے بچائے جو کسی غریب کی بددعا کا سبب بنیں، اور ہمیں سچا، رحم دل اور انصاف پسند انسان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#انسانیت



#عیدالاضحی

#سچائی


#انصاف



25/05/2026
PRESS RELEASE
22/05/2026

PRESS RELEASE

آج دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میں Anti-Rape اور Gender Based Violence (GBV) کیسز کے حوالے سے ایک کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد...
20/05/2026

آج دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میں Anti-Rape اور Gender Based Violence (GBV) کیسز کے حوالے سے ایک کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت جناب سنگین شاہ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کی۔ میٹنگ میں سردار علی، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر، شہزاد عادل، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈی ایس پی (انویسٹیگیشن)، اور ضلع کے تمام OIIs نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شرکاء کو Anti-Rape اور GBV کیسز میں منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور قانونی بنیادوں پر تحقیقات کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جاری تحقیقات میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

خاص طور پر ان کیسز میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کام کرنے پر زور دیا گیا۔ پراسیکیوشن اور پولیس کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مزید برآں، اس بات پر زور دیا گیا کہ چالان مقررہ وقت کے اندر جمع کرائے جائیں اور اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

میٹنگ کا اختتام ادارہ جاتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور انصاف کے مؤثر نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔

Address

Kabbal
19060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPP Sangeen Shah Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category