Pakistan Awami Tehreek RWP Kahuta

Pakistan Awami Tehreek RWP Kahuta Important Points Of Revolutionary Manifesto Of Dr Tahir-Ul-Qadri

www.nizambadlo.com www.nizambadlo.com

‏پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی میں ایک بڑا سیاسی دھڑا شامل ہونے جارہا ہے انشاللہ ہم سیاسی چلن بدل گے اور ایک نئی فکر کے س...
18/07/2021

‏پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی میں ایک بڑا سیاسی دھڑا شامل ہونے جارہا ہے
انشاللہ ہم سیاسی چلن بدل گے اور ایک نئی فکر کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک ایک متبادل جماعت کے طور پر میدان عمل میں موجود ہو گی


قاضی شفیق الرحمن ڈپٹی کنوینئر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان عوامی تحریک ، ملک طاہر جاوید سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تح...
18/07/2021

قاضی شفیق الرحمن ڈپٹی کنوینئر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان عوامی تحریک ، ملک طاہر جاوید سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب ، ملک توقیر احمد اعوان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب اور سردار عمر دراز خان سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کی " نظام بدلو " جلسہ عام سماہنی آزاد کشمیر بسلسلہ انتخابات جموں و کشمیر میں خصوصی شرکت۔
خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک ، سردار منصور خان صدر جموں و کشمیر عوامی تحریک ، چوہدری محبوب حسین امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ LA-06 سماہنی ، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب و کشمیر زون سٹیج پر موجود۔

17/07/2021

قاضی شفیق الرحمن ڈپٹی کنوینئر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان عوامی تحریک کی " نظام بدلو ریلی و کنونشن اسلام گڑھ " بسلسلہ الیکشن کمپین جموں و کشمیر عوامی تحریک میں شرکت ، ملک توقیر احمد اعوان ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان عوامی تحریک اور سردار عمر دراز خان سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کی خصوصی شرکت۔
سردار منصور خان صدر جموں و کشمیر عوامی تحریک ، راجہ عاصم اکرام امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر حلقہ LA-02 چکسواری اسلام گڑھ اور انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب و آزاد کشمیر سٹیج پر موجود۔

سرگودھا(              )بڑا بریک تھرو،آزادکشمیر انتخابات، جماعت اسلامی نے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کردیا، جموں۔1 سے ع...
17/07/2021

سرگودھا( )بڑا بریک تھرو،آزادکشمیر انتخابات، جماعت اسلامی نے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کردیا، جموں۔1 سے عوامی تحریک کے امیدوار طاہرکھوکھر کی مکمل حمایت کااعلان،صوبائی تنظیموں کو عوامی تحریک کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت، عوامی حلقوں کا زبردست خیرمقدم، طویل عرصہ بعد ملک کی دو بڑی مذہبی جماعتوں کی انتخابی سیاست میں مل جل کرچلنے کی ابتداء ملکی سیاست میں گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے ایک وفدنے ضلعی صدر چوہدری فہیم حیدرچیمہ، امیدوار جموں۔1 طاہرکھوکھر،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عمران ملک،سٹی جنرل سیکرٹری کامران سرور،چوہدری شوکت ابرارکی قیادت میں جماعت اسلامی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیااورچیئرمین سیاسی کمیٹی ضلع سرگودھاجماعت اسلامی ملک محمودنائب امیر، وائس چیئرمین سیاسی کمیٹی شمس نوید چیمہ، انعام الحق سٹی امیر، انور، اصغرچیمہ امور ملک اصغر تھتھال اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مجموعی ملکی سیاسی صورت حال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ آزادکشمیر کے انتخابات کے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، دونوں جماعتوں نے آزادکشمیر میں روایتی سیاسی جماعتوں کی جانب ٹکٹوں کی خرید و فروخت اور کرپٹ امیدواران کو سامنے لانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاسی جماعتیں اقتدار کی لالچ میں مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں شہداء کے خون سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی اعلی قیادت سے مشورہ کے بعد آزادکشمیر کے انتخابات میں مل جل کر کام کرنے اور جماعت اسلامی نے ایل اے۔34(جموں۔1)سے طاہرکھوکھر کی مکمل حمایت کااعلان کردیااور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی وہ پوری قوت سے عوامی تحریک کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔جماعت اسلامی نے لاہور، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کردی۔عوامی تحریک اور طاہرکھوکھر نے جماعت اسلامی کی قیادت کاشکریہ ادا کیا۔ سیاسی تجزبہ کاروں کے مطابق عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کا جموں۔1 کیلئے اتحاد مستقبل کی ملکی سیاست میں اہمیت کا حامل ثابت ہوگا اور عوام کی جانب سے دونوں مذہبی تحریکوں کی جانب سے انتخابی سیاست میں اتحاد کی صورت میں وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیاجائے گا۔

14/07/2021
14/07/2021

ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے ہیں
سیاست نہیں ریاست بچاو
چہرے نہیں نظام بدلو
پاکستان عوامی تحریک زندہ باد

عیدِ قربان کے رنگ... منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سنگآئیے قربانی  ہمارے ساتھ کیجیے کیونکہ ہم قربانی کرتے ہیںجدید سلاٹر ہاؤس...
13/07/2021

عیدِ قربان کے رنگ... منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سنگ
آئیے قربانی ہمارے ساتھ کیجیے کیونکہ ہم قربانی کرتے ہیں
جدید سلاٹر ہاؤس میں، ماہرین صحت اور جید علماء کی زیرِ نگرانی، تمام شرعی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ، بہترین اور معیاری پیکنگ میں، مقررہ وقت پر گوشت کی فراہمی، موبائل چِلرز میں گوشت کی ترسیل، ویٹرنری ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی صحت مند جانوروں کی خریداری
قربانی 2021ء کیلئے مندرجہ ذیل مقامات پر بکنگ جاری ہے
مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور
042-111-140-140
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آفس شاہ جیلانی روڈ، ٹاؤن شپ لاہور
042-35154488
آغوش آرفن کیئر ہوم شاہ جیلانی روڈ، ٹاؤن شپ لاہور
042-35116790
گائے کا حصہ: 14000روپے
چھترا / دنبہ: 22000روپے
بکرا: 27000روپے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی و رفاعی منصوبہ جات
آغوش یتیموں کی کفالت کا منفرد ادارہ
صاف پانی کے منصوبے
سینکڑوں تعلیمی مراکز اور بچوں کی تعلیمی کفالت
منہاج کالج برائے خواتین خانیوال کی تعمیر
ایمبولینس و میڈیکل کیمپس
یتیم و مسکین بچیوں کی شادیاں

قربانی کی کھالیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیجیے
مزید معلومات اور بکنگ کیلئے رابطہ کریں
➡️ minhajwelfare.org/pk/qu

*پاکستان عوامی تحریک* *ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے بانی چیئرمین مطیع الرحمن آسی ساتھیوں سمیت PATمیں شامل ہو گئے**جب تک نظام...
10/07/2021

*پاکستان عوامی تحریک*

*ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے بانی چیئرمین مطیع الرحمن آسی ساتھیوں سمیت PATمیں شامل ہو گئے*

*جب تک نظام نہیں بدلے گا تبدیلی نہیں آئے گی اصل تبدیلی کا ایجنڈا ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس ہے۔مطیع الرحمن آسی*

*سب نے مایوس کیا مستحکم پاکستان اور نسلوں کی بقاء کیلئے قوم پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دے۔عبد الوحید،فدا الرحمن*

*انجمن نوجوانان اسلام کے رہنماء عبد الوحید،نوجوان سماجی رہنماء فدا الرحمن بھی پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے*

*پی اے ٹی کے صدر مشتاق صدیقی،راؤ کامران محمود،ثاقب نوشاہی،اطہر جاوید صدیقی و دیگر کی مبارکباد*
کراچی(10جولائی)
شہر کراچی کی ممتاز سیاسی سماجی نوجوان شخصیات کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان جن میں ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے بانی و چیئرمین سیاسی و سماجی رہنماء مطیع الرحمن آسی،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان طارق محبوب شہید کے ساتھی عبد الوحید،نوجوان سیاسی و سماجی رہنماء فدا الرحمن نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکرٹریٹ میں PATقائدین سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونے والے قائدین کے اعزاز میں استقبالئے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مطیع الرحمن آسی،عبد الوحید،فدا الرحمن نے کہا جب تک وطن عزیز میں نظام نہیں بدلے گا تب تک تبدیلی ایک خواب رہے گی۔پاکستان میں اصل تبدیلی کا ایجنڈا ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس ہے پاکستان میں ہر سیاسی جماعت نے مایوس کیا مستحکم پاکستان اور نسلوں کی بقاء اور تابناک مستقبل کیلئے قوم پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو کر ملک میں رائج کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرے۔انھوں نے کہا ڈاکٹر طاہر القادر واحد لیڈر اور پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں اقتدار کی نہیں عوامی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان نے وطن عزیز کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔ان قائدین نے کہا کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہم پاکستان عوامی تحریک کے شانہ بشانہ دن رات محنت کریں گے اور اہلیان کراچی کے سامنے ان چہروں کو بے نقاب کریں گے جو اس شہر کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر مشتاق صدیقی،جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،الیاس مغل،عطاء الرحمن ہاشمی،نوید عالم،راؤ محمد طیب،زاہد حسین،عالم بادشاہ ایڈوکیٹ،وصل احمد،جمیل اختر بٹ،ایاز قریشی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے قائدین نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤ کں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا خوش آمدید کیا۔

زیر صدارت سید راحت کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈویژن راولپنڈی زون ون " مشاورتی اجلاس ضلع اٹک " کامرہ میں منعقد ہوا۔اجل...
09/07/2021

زیر صدارت سید راحت کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈویژن راولپنڈی زون ون " مشاورتی اجلاس ضلع اٹک " کامرہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر مشاورت سمیت کامرہ کینٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر اتفاق رائے کیا گیا ، پاکستان عوامی تحریک کامرہ کینٹ بورڈ انتخابات میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی اور بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

غلام مصطفیٰ قادری نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ڈویژن راولپنڈی زون ون ، ملک عبدالوحید صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک اور امجد علی خان جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک سمیت پاکستان عوامی تحریک کے مقامی قائدین کی اجلاس میں بھرپور شرکت۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملے کی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے...
08/07/2021

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملے کی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے۔ علمائے کرام کی سیکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنایا جائے۔ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کو بروئے کار لایا جائے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے۔
قاضی زاہد حسین
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک

03/07/2021

درس عرفان القرآن
بسلسلہ ایصال ثواب والدہ محترمہ سید راحت حسین کاظمی صدر عوامی تحریک راولپنڈی
منعقدہ تقریب سے
عالم جلیل فاضل نبیل خطیب نکتہ داں
علامہ نفیس چشتی صاحب خطاب کر رہے ہیں ۔

درس عرفان القرآن بسلسلہ ایصال ثواب والدہ محترمہ سید راحت حسین کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کی والدہ محترمہ کے ...
03/07/2021

درس عرفان القرآن
بسلسلہ ایصال ثواب والدہ محترمہ سید راحت حسین کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے 3 جولائی بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب مرکزی جامہ مسجد کلر چوک کہوٹہ میں منعقد ہوا
جس میں مہمان حصوصی
سید راحت حسین کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی
عقیل حیدری صدر عوامی تحریک کہوٹہ نے شرکت کی

Address

Kahuta Pindi Road
Kahuta
47330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Awami Tehreek RWP Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Awami Tehreek RWP Kahuta:

Share