15/01/2026
*قلات ڈویژن کے چیئرمین محمد اسحاق لہڑی کے اعزاز میں الوداعی تقریب*
مستونگ: قلات ڈویژن کے چیئرمین محمد اسحاق لہڑی اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں محمد اسحاق لہڑی کی طویل اور شاندار خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ ایمانداری، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ ان کی قیادت میں ادارے کے امور میں بہتری آئی اور ملازمین کے مسائل کے حل میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
الوداعی تقریب کے دوران انہیں روایتی انداز میں اعزازی ہار پہنائے گئے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ ہار پہنانے والوں میں ایس ڈی او مستونگ سب ڈویژن عبدالقادر محمد حسنی، ایل ایس ون ذوالفقار حسین، مستونگ سب ڈویژن چیئرمین محمد اسحاق علی زئی، قلات ڈویژن کے وائس چیئرمین منیر احمد شاہوانی، ایل ایس ٹو حسین احمد، فور مین غلام علی، فور مین داد محمد، ایل ایم ون مختیار احمد، ایل ایم ون محمد یاسین، ایل اے ون حاجی محمد اقبال، خلیل احمد لہڑی، خلیل احمد علی زئی، بشیر احمد، ہدایت اللہ، خورشید احمد، مشتاق احمد اور رفیق احمد شامل تھے۔
شرکاء نے محمد اسحاق لہڑی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین انتظامی امور اور ملازمین کے ساتھ خوش اخلاق رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر محمد اسحاق لہڑی نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔