Nawabzada Mir ShoaibZehri Official

Nawabzada Mir ShoaibZehri Official Politician

31/08/2026

جھالاوان ہاؤس میں (پندرانی) زہری اور لہڑی قبائل کے خونی تنازعے کا تصفیہ، فریقین شیر و شکر ہوگئے

نوابزادہ امیر حمزہ زہری اور سردار بابا غلام رسول عمرانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، جرگے کا فیصلہ فریقین نے تسلیم کرلیا

تنازعات کو افہام و تفہیم، روایتی جرگہ نظام اور باہمی رضامندی سے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ: 30 اگست 2026

جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں (پندرانی) زہری اور لہڑی قبائل کے درمیان گزشتہ کئی سال سے جاری خونی تنازعے کا قبائلی جرگے کے ذریعے خوش اسلوبی سے تصفیہ کر دیا گیا۔ تنازعے کے خاتمے میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری اور صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے اہم کردار ادا کیا تفصیلات کے مطابق چند سال قبل نصیرآباد کے رہائشی محراب (پندرانی) زہری کو ایک معروف ٹرانسپورٹ کمپنی میں کام کے دوران قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں قبائل کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا اور یہ معاملہ گزشتہ کئی سال سے چلا آ رہا تھا۔ محراب (پندرانی) زہری کے لواحقین نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے رابطہ کرکے معاملے کے حل کے لیے انہیں اپنا اختیار دیا۔ سابق وزیراعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو فریقین اور ثالثین کا مؤقف سننے کے بعد حق و انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے کی ہدایت کیااس سلسلے میں جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی سربراہی میں قبائلی جرگہ منعقد ہوا، جس میں فریقین اور ثالثین نے شرکت کی۔ جبکہ جرگہ میں قبائلی عمائدین نواب زادہ میر شعیب جان زہری، سردارزادہ میر ظفر علی ساسولی، میر علی اکبر جتک، میر محمد عالم موسیانی اور دیگر شریک تھے تنازعے کے حل کےلئے منعقدہ جرگے میں صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے فریقین کی جانب سے جبکہ میر غازی خان (پندرانی) زہری، سردار محمد جان (پندرانی) زہری، سردار فقیر محمد (پندرانی) زہری، حاجی فیض محمد (پندرانی) زہری اور ڈاکٹر جاوید خان (پندرانی) زہری بطور ثالث شریک ہوئے لہڑی قبیلے کی جانب سے حاجی دولت خان لہڑی، میر حکمت لہڑی اور میر ہزار خان لہڑی سمیت قبائلی عمائدین نے جرگے میں شرکت کی۔ جرگے نے تمام ثالثین اور فریقین کا مؤقف تفصیل سے سننے کے بعد محراب (پندرانی) زہری کے قتل اور عزت کے معاملے میں لہڑی قبیلے پر خون ثابت ہونے کا فیصلہ شہید محراب (پندرانی) زہری کے لواحقین کے حق میں سنایا اور فریقین کو لواحقین معاونت کرنے کی ہدایت کی صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے جرگے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان جاری تنازعے کا خاتمہ کرایا، جس کے بعد دونوں جانب کے قبائلی عمائدین ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے اور فریقین نے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ بھائی چارے اور امن کے ساتھ رہنے کا عزم کیا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے قبائلی جرگے دیرینہ تنازعات کے حل اور معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ قبائلی تنازعات نے بلوچستان کو بے حد نقصان پہنچایا ہے، اس لیے ایسے معاملات کو افہام و تفہیم، روایتی جرگہ نظام اور باہمی رضامندی سے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جرگوں کے ذریعے قبائلی تنازعات کا حل بلوچستان کی صدیوں پرانی روایت ہے میرے آباو اجداد نے بھی بلوچستان میں جاری قبائلی اور خونی تنازعات کے خاتمے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اس روایت کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی قبیلے کے سربراہ نے اس خونی تنازعے کے تصفیے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا، جس کے باعث فریقین کے درمیان کئی سال سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

خلق جھالاوان کوئٹہ میں آج ایک باوقار بلوچی روایتی بیٹھک رکھا گیا جسکی صدارت صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ ...
30/08/2026

خلق جھالاوان کوئٹہ میں آج ایک باوقار بلوچی روایتی بیٹھک رکھا گیا جسکی صدارت صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کی اس روایتی جرگے میں لہڑی برادران اور پندرانی برادران کے مابین تنازع پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور چیف سردار بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانی چیرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری میر دولت خان لہڑی میر دوست محمد ساتکزئی سردارزادہ میر ظفر اللہ ساسولی ودیگر معتبرین موجود تھے معززین نے دونوں فریقین کے موقف کو نہایت توجہ اور حوصلے سے سنا تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد بلوچ روایات کے مطابق منصفانہ فیصلہ سنایا گیا جسے دونوں فریقین نے سچے دل سے قبول کرکے آپس میں شیرو شکر ہوگئے

29/08/2026

*کوئٹہ*

نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے فرزند، نواب زادہ میر شہزور خان زہری کی تقریبِ نکاح

*قلات: نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی عوامی خدمات سے متاثر ہو کر جے یو آئی (ف) کے کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل*۔قلات (رپ...
24/08/2026

*قلات: نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی عوامی خدمات سے متاثر ہو کر جے یو آئی (ف) کے کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل*۔

قلات (رپورٹ: شاہد مینگل): نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی سیاسی و سماجی کارکردگی اور عوامی خدمات سے متاثر ہو کر لہڑ و کپوتو سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام (ف) کے متعدد کارکنان نے جمعیت علماء اسلام (ف) سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کی کابینہ کے رکن مولانا کلیم اللہ رہسانی کی سربراہی میں عیسیٰ خان رہسانی، نائب فضل رہسانی، عبدالصمد رہسانی، ابوبکر رہسانی، ولی اللہ رہسانی، خلیل اللہ رہسانی، عبدالستار رہسانی، علی احمد رہسانی، خیر محمد رہسانی، عبدالرزاق پندرانی، محمد طاہر رہسانی، محمد عثمان رہسانی، محمد علی رہسانی، میر احمد رہسانی، عبدالمالک رہسانی، حبیب اللہ رہسانی سمیت دیگر ساتھیوں نے نواب زادہ میر شعیب جان زہری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے کارکنان نے نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے ازالے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے منشور اور قیادت کے ساتھ مل کر عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز مسائل کے حل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

24/08/2026

*قلات: کوہنگ

*زہری ہاؤس، قلات*چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری سے کوئٹہ سے آئے ہوئے وفد نے زہری ہاؤس قلات میں م...
24/08/2026

*زہری ہاؤس، قلات*

چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری سے کوئٹہ سے آئے ہوئے وفد نے زہری ہاؤس قلات میں ملاقات کی۔ وفد میں لالا منیر احمد رئیسانی، ٹکری حضور احمد، عادل رئیسانی، محمد کریم رئیسانی، غلام رسول پندرانی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران درپیش مسائل اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردارزادہ جہانزیب جتک، میر جاوید شاہوانی، کامریڈ قاسم عمرانی، عبدالرشید نیچاری اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

*زہری ہاؤس،قلات*چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری سے زہری قبائل کے عمائدین نے زہری ہاؤس قلات میں مل...
24/08/2026

*زہری ہاؤس،قلات*

چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری سے زہری قبائل کے عمائدین نے زہری ہاؤس قلات میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عمائدین نے زمینی تنازع سے متعلق صورتحال اور اپنے مؤقف سے نواب زادہ میر شعیب جان زہری کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے تحفظات پیش کیے۔

نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے عمائدین کا مؤقف تفصیل سے سنا اور معاملے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے ان کے تحفظات پر مناسب پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے موقع پر آغا احمد شاہ، سردار عزت خان پندرانی، سردارزادہ میر ثناءاللہ جتک، سردارزادہ جہانزیب جتک، میر عبدالصمد عمرانی، ملک عبدالرحمن زہری، ملک یوسف زہری، ملک محمد زکریا زہری، ملک حلیم زہری، ملک کبیر زہری، میر خدا بخش نیچاری، ڈاکٹر سفر خان، سابق ایس ایچ او محمد علی زہری سمیت دیگر قبائلی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔

*حافظانِ قرآن کی دستار بندی تقریب میں نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی شرکت*۔قلات: چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب زادہ میر شعی...
24/08/2026

*حافظانِ قرآن کی دستار بندی تقریب میں نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی شرکت*۔

قلات: چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے مدرسہ الحسنین قلات میں منعقدہ حافظانِ قرآن کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے حافظانِ قرآن کو قرآنِ کریم حفظ کرنے کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردارزادہ جہانزیب جتک اور عبدالرشید نیچاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

🌹 اظہارِ تشکر 🌹`گزشتہ روز کنارہ رود قلات کے مکینوں کے ایک وفد نے محترم نوابزادہ میر شعیب جان زہری صاحب، چیئرمین میونسپل ...
19/08/2026

🌹 اظہارِ تشکر 🌹

`گزشتہ روز کنارہ رود قلات کے مکینوں کے ایک وفد نے محترم نوابزادہ میر شعیب جان زہری صاحب، چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات سے ملاقات کی اور کنارہ رود کے بنیادی مسائل، بالخصوص اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، انتہائی قدیم نکاسیٔ آب کے نالے کی جگہ نئے نالے کی تعمیر، اور گلی میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کے حوالے سے گزارشات پیش کیں`

محترم چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری صاحب نے ہمارے مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور جلد از جلد اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، موجودہ انتہائی قدیم نکاسیٔ آب کے نالے کی جگہ نئے اور بہتر نالے کی تعمیر، جبکہ گلی میں ٹف ٹائلز کی تنصیب بھی قریب مستقبل میں کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

ہم کنارہ رود کے تمام مکینوں کی نواب زادہ میر شعیب جان زہری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور قلات شہر کی بہتری، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور سراہتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ کنارہ رود کے یہ دیرینہ مسائل بھی جلد عملی طور پر حل ہوں گے۔

منجانب: اہلیانِ کنارہ رود، قلات

Address

Kalat
88300

Telephone

+923312758538

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawabzada Mir ShoaibZehri Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share