Assistant Commissioner Kamalia

Assistant Commissioner Kamalia AC Office Kamalia

05/08/2026

Media glimpse

05/08/2026

Media glimpse
یوم استحصال کشمیر

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ ارم شہزادی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کے ہمراہ غیر قانونی طور پر ٹائر جلا کر ماحول کو آل...
05/08/2026

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ ارم شہزادی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کے ہمراہ غیر قانونی طور پر ٹائر جلا کر ماحول کو آلودہ کرنے والی فیکٹری کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سخت کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران فیکٹری کے تمام بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ زیرِ تنصیب ایک یونٹ کو موقع پر ہی مسمار کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فیکٹری میں نصب برقی موٹرز اور دیگر متعلقہ مشینری و آلات قبضے میں لے کر تحویل میں لے لیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والا زہریلا دھواں انسانی صحت اور ماحول کے لیے انتہائی مضر ہے، لہٰذا ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Faisalabad
Deputy Commissioner Toba Tek Singh

کمالیہ: 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی ہال میں ایک سیم...
05/08/2026

کمالیہ: 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا، رہنماء مسلم لیگ (ن) سردار راحیل انور، تحصیلدار حافظ محمد شکیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بشریٰ اقبال، صدر انجمن تاجر اتحاد سید علی رضا، تحصیل افسران، ملازمین، ممبران امن کمیٹی، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، مختلف سکولوں کے طلبہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ مقررین نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Faisalabad
Deputy Commissioner Toba Tek Singh

کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرِ قیادت 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس سے کلمہ چوک ...
05/08/2026

کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرِ قیادت 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس سے کلمہ چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں رہنما مسلم لیگ (ن) سردار راحیل انور، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا، تحصیلدار حافظ محمد شکیل، صدر انجمن تاجران سید اکبر علی، تحصیل کے مختلف محکموں کے افسران و ملازمین، سول سوسائٹی، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان"، "بھارتی ظلم نامنظور" اور "کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی" کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔
ریلی کا اختتام کلمہ چوک پر دعا کے ساتھ ہوا، جہاں مقبوضہ کشمیر کی آزادی، شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Faisalabad
Deputy Commissioner Toba Tek Singh

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ ارم شہزادی نے ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر اور چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؑ...
04/08/2026

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ ارم شہزادی نے ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر اور چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر جلوس کے روٹ، سیکیورٹی انتظامات، صفائی، روشنی، بیریئرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام انتظامات بروقت مکمل رکھے جائیں۔ ڈی ایس پی جاوید اختر نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ افسران نے کہا کہ چہلم کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں تاکہ عزاداران کو محفوظ اور پُرامن ماحول میسر آ سکے۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Faisalabad
Deputy Commissioner Toba Tek Singh

کمالیہ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالی...
04/08/2026

کمالیہ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور میونسپل کمیٹی کمالیہ کے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا اور ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر سمیت دیگر بھی ہمراہ موجودتھے.
اس موقع پر جلوس کے راستوں پر صفائی، روشنی، بیریئرز، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو اور طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے دوران فول پروف سیکیورٹی، مؤثر ٹریفک پلان اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداران اپنے مذہبی فرائض پرامن ماحول میں ادا کر سکیں۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Faisalabad
Deputy Commissioner Toba Tek Singh

Address

Kamalia

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92463412371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Kamalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share