14/08/2026
میانوالی ()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام گذشتہ شب جشنِ آزادی کے سلسلہ میں شاندار رنگارنگ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کی تقریب کا انعقاد۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی، سابق ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل اور سابق ایم پی ملک فیروز جوئیہ تھے۔جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا اور ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا۔ اس موقع پر خوبصورت روایتی جھومر پیش کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکار ذیشان روکھڑی نے ملی نغمے اور فوک گیت پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر رات 12 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آتش بازی سے آسمان مختلف رنگوں سے جگمگا اٹھا۔اس موقع پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے فضا میں بلند کئے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر، اے ڈی سی میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اے ڈی سی انفورسمنٹ عمرفارق، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ایس ڈی او پیرا جمشید گلزار ملک کے علاؤہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کے انتظامات سی او میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل مبشر کلیم گل کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ارسلان بابر، ڈی او پلاننگ عاصم ضیاء اور ایم سی کے دیگر افسران نے کیئے تھے۔ جبکہ تقریب کے نظامت کے فرائض چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اختر مجاز نے سرانجام دیئے۔