Mohajir Qaumi Movement News

Mohajir Qaumi Movement News Muhajir Qaumi Movement political organization of pakistan ...

23/08/2026

مہاجر قومی موومنٹ،





مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بھائی لانڈھی زون کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے
23/08/2026

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بھائی لانڈھی زون کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے

(حیدرآباد)مہاجر قومی موومنٹ کا جرنل ورکر اجلاس منعقد کیا گیا جرنل ورکر اجلاس میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے نئے شمولیت...
22/08/2026

(حیدرآباد)مہاجر قومی موومنٹ کا جرنل ورکر اجلاس منعقد کیا گیا جرنل ورکر اجلاس میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے نئے شمولیت کردہ کارکن ، سینئر کارکن اور مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے شرکت کی۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین جناب افاق احمد بھائی کی جانب سے حیدرآباد کی زونل کمیٹی بنائی گئی زونل کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر عاصم کو بنایاگیا۔ اجلاس کے اختتام پر مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے پرچم کی بھی پرچم کشائی کی گئ۔

بتاریخ : 16/08/2026جنرل سیکریٹری شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)                                    ہم تیسری بار اپ...
16/08/2026

بتاریخ : 16/08/2026

جنرل سیکریٹری شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

ہم تیسری بار اپنی قوم اور وراثت کو تقسیم نہیں ہونے دینگے،شاہد فراز

اتحاد ہماری طاقت،شناخت ہماری پہچان اور مہاجر نظریہ ذمہ داری ہے،

صوبہ کسی کی بیساکھیوں پر نہیں بلکہ اپنے زور باز پر بنائیں گے،

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے جنوبی سندھ صوبہ ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد ہماری طاقت،شناخت ہماری پہچان اور مہاجر نظریہ ذمہ داری ہے،جس کیلئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ہم حکومتی دباؤ اور مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،جولوگ ملک بناسکتے ہیں انکے لئے صوبہ بنانا مسئلہ نہیں،مہاجر قوم کی تاریخ ہے کہ انہوں نے کبھی غلامی تسلیم نہیں کی مہاجر قوم حکمرانوں اور مارشل لوگوں کی اولادیں ہیں،ہمیں فخر ہے کہ ہماری بزرگوں نے انگریزوں کے گھوڑے یا کتے نہیں نہلائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کراچی صوبے کے نام سے مہاجر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش میں مصروف ہے جسے کسی طور کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہماری جدوجہد وسائل،اختیارات اور اقتدار میں حصے داری کیلئے ہے جبکہ کراچی صوبہ آقاؤں کی تبدیلی کیلئے ہے آج سندھ کے غلام ہیں اور کل پنجاب کے غلام بن جائنیگے۔شاہد فراز نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ تو ضرور بنے گا،لیکن کسی کی بیساکھیوں پر نہیں بلکہ اپنے زرو بازو پربنے گا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

16/08/2026

چیئرمین آفاق احمد کی ڈسٹرکٹ سینٹرل سمن آباد آفس آمد،
مہاجر قومی موومنٹ،





*ماشاءاللہ*مورخہ 15 آگست بروز ہفتہ ڈیسٹرک سینٹرل کراچی *سمن آباد گلبرگ  *چیئرمین مہاجر قومی* *موومنٹ آفاق احمد بھائی* کی...
15/08/2026

*ماشاءاللہ*
مورخہ 15 آگست بروز ہفتہ

ڈیسٹرک سینٹرل کراچی *سمن آباد گلبرگ
*چیئرمین مہاجر قومی* *موومنٹ آفاق احمد بھائی* کی ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں آنے کی اطلاع ملتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگوں کا آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا سبوں نے 14 اگست کے کامیاب پروگرام کی *آفاق بھائی* کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم لوگ جس طرح آزادی کی خوشیاں منانا چاہتے تھے آپ نے ہمارے اس خواب کو پورا کر دیا اس خوشی کے موقع پر آنے والے لوگوں نے *مہاجر قومی موومنٹ* میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ صرف ہم ہی نہیں ہماری پوری فیملی ہمارا پورا خاندان اس میں شامل ہو رہا ہے کیونکہ اپ نے ہمیں جینے کا راستہ بتا دیا ہے اب ہم بلا خوف و خطر اپنے شہر میں رہ سکتے ہیں آپ کی وجہ سے ہم اپنے آپ کو ازاد محسوس کر رہے ہیں *آفاق بھائی* نے ان کے جذبوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ہم سب مل کر آنے والی نسل کے لیے اس شہر کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے انشاءاللہ یہ سلسلہ رات دیر تک چلتا رہا لوگ جوک در جوک آتے رہے اور *چیئرمین آفاق بھائی* سے ملتے رہے اور مبارکباد دیتے رہے۔

*جے مہاجر جے آفاق بھائی*

15/08/2026

شکریہ کراچی
مہاجر قومی موومنٹ،





15/08/2026

قوم کا جذبہ بتارہا ہے آفاق آرہا ہے،
مہاجر قومی موومنٹ،





بتاریخ : 14/08/2026مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)                                  *طاقت سے مہاجر قوم کی آواز دبائی نہیں جاس...
14/08/2026

بتاریخ : 14/08/2026

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

*طاقت سے مہاجر قوم کی آواز دبائی نہیں جاسکتی،شاہد فراز*

*مہاجر قوم نے ثابت کردیا کہ وہ مہاجر پرچم تلے متحد ہے،*

*مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،*

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے سیکریٹری جنرل شاہد فرازنے کہا کہ گزشتہ رات گئے تک لیاقت آباد فلائی آور پر جشن پاکستان کے حوالے سے ہونے والی ریلی کو مہاجر قوم کیلئے نئی سحر کا آغاز قرار دیتے ہوئے شاہد فراز نے کہا کہ کسی بھی قوم یا برادری کو طاقت یا انتظامی ہتھکنڈوں کے ذریعے طویل عرصے تک اس کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ مہاجر قوم قیامِ پاکستان کے بعد سندھ خصوصاً کراچی کی معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے جنہیں مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔شاہد فراز نے کہا کہ ہمیں اس شہر میں پر امن سیاست کی اجازت نہیں جبکہ دوسری جانب سندھو دیش اور ملک مخالف نعرے لگانے والے بلا خوف نعرے اور پیغامات دیتے پھر رہے ہیں جنکے خلاف کوئی ایکش لینے کوتیار نہیں اس قسم کا دہرا نظام صوبے بھر میں میں تفریق کی لکیر کو مزید گہرا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر عوام کے مسائل میں روزگار، شہری سہولیات، تعلیم، بلدیاتی اختیارات، سیاسی نمائندگی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم جیسے معاملات شامل ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی آواز کو طاقت کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقے سے سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر پرچم محض ایک علامت نہیں بلکہ ان لوگوں کی مشترکہ شناخت، تاریخ اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی علامت ہے جن کے خاندان قیامِ پاکستان کے وقت ہجرت کرکے پاکستان آئے۔ مہاجر قومی موومنٹ کی تاریخ بھی مہاجر مسائل کے حل اور مہاجر عوام کو منظم کرنے کی کوششوں سے جڑی رہی ہے۔شاہد فرازنے مزید کہا کہ مہاجر قوم کو تقسیم کرکے اس کی آواز کو کمزور کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ جب قوم اپنے بنیادی حقوق اور مستقبل کے معاملے پر متحد ہوتی ہے تو اس کی سیاسی آواز کو نظرانداز کرنا آسان نہیں رہتا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

14/08/2026

Address

House#7/1, Street No 28, Phase-5 (EXT) DHA
Karachi Lines
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohajir Qaumi Movement News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mohajir Qaumi Movement News:

Shortcuts

Share