UC 8 Rafah e Aam

UC 8 Rafah e Aam Doing Struggle for getting the Basic Rights For Karachiites

اپیل برائے دعائے صحت یوسی 8 ماڈل ٹاؤن کے کونسلر ابراہیم مرچنٹ بھائی کے بڑے بھائی عیدالاضحیٰ کے پہلے روز فجر کی نماز کے د...
28/05/2026

اپیل برائے دعائے صحت

یوسی 8 ماڈل ٹاؤن کے کونسلر ابراہیم مرچنٹ بھائی کے بڑے بھائی عیدالاضحیٰ کے پہلے روز فجر کی نماز کے دوران اچانک شدید علیل ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس وقت وہ ICU میں زیرِ علاج ہیں۔

ابراہیم بھائی اس مشکل وقت کے باوجود عوامی خدمت اور جماعتِ اسلامی کی ٹیم کے ساتھ قربانی کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی آپریشن میں مسلسل شریک ہیں۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ ابراہیم بھائی کے بڑے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مکمل شفاءِ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین 🤲

28/05/2026
26/05/2026

قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں
عامر صدیقی
انچارج چرم قربانی الخدمت رفاہ عام
رابطہ نمبر 03218980446

عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوسی 8 ماڈل ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جماعتِ اسلامی کے منتخب نمائندے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی...
26/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوسی 8 ماڈل ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جماعتِ اسلامی کے منتخب نمائندے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم متحرک ہیں۔

چیئرمین یوسی 8 احسن ضمیر کی جانب سے اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ قربانی کی آلائشوں کو مقررہ مقامات پر رکھیں، پانی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ ہمارا علاقہ تعفن اور آلودگی سے محفوظ رہے۔

آلائشیں اٹھانے کی حتمی ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے جبکہ یوسی انتظامیہ اس عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی، اس لیے تمام شہری تعاون کو یقینی بنائیں۔

آپ کے تعاون سے ہی رفاہِ عام اور یوسی 8 کو عید کے موقع پر صاف، خوبصورت اور ماڈل علاقہ بنایا جا سکتا ہے۔

25/05/2026

Our MPA Muhammad Farooq strongly raised the issue of the 36-inch sewerage line affecting Rafah-e-Aam, Riaz-ul-Zahra, Shamsi Society and other adjacent societies on the floor of the Sindh Assembly.

He also highlighted the severe sink down incident in Rafah-e-Aam Bazaar caused by the collapsed sewerage infrastructure and recorded strong protest over the delay and negligence of the Water & Sewerage Corporation. Senior Minister & Local Government Minister Nasir Hussain Shah assured that the issue would be resolved.

Our clear demand is that the entire 36-inch sewerage line must be completely replaced instead of temporary patchwork solutions.

24/05/2026

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مجرمانہ غفلت اور ناقص کام نے پورے رفاہِ عام کو سیوریج بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

36 انچ کی مین لائن پر غیر معیاری اور غیر تکنیکی کام کیا گیا، گہرائی کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، بارہا توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ افسران نے صرف یہی کہا:
“کام کرنے دیں، بعد میں ٹھیک کر دیں گے”

آج اسی لاپرواہی کا نتیجہ عوام بھگت رہی ہے۔ گلیاں اور سڑکیں گٹر کے پانی میں ڈوب رہی ہیں، گھروں اور بازاروں میں بدبو اور اذیت پھیلی ہوئی ہے، مگر واٹر بورڈ کے افسران اب بھی غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن فوری طور پر اس ناقص کام کا نوٹس لے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرے اور پوری لائن کو ازسرنو تبدیل کرے، ورنہ عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔

عید الاضحی کی نماز رفاہ عام جیمخانہ گراونڈ میں  ان شاء اللہ صبح 6:05 بجے ادا کی جاٸے گی ۔خواتین کہ لیے با پردہ انتظام ہے...
23/05/2026

عید الاضحی کی نماز رفاہ عام جیمخانہ گراونڈ میں
ان شاء اللہ صبح 6:05 بجے ادا کی جاٸے گی ۔
خواتین کہ لیے با پردہ انتظام ہے ۔

نوٹ : اپنی جائے نماز ساتھ لے کر تشریف لاٸیں ۔

21/05/2026

ملیر ہالٹ پر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی اور بدترین سیوریج صورتحال کے خلاف عوامی احتجاج اور دھرنے کے بعد واٹر سیوریج بورڈ انتظامیہ حرکت میں آگئی، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔

ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کا یوسی چیئرمین احسن ضمیر اور کونسلر ابراہیم مرچنٹ کے ہمراہ جاری کام کا دورہ۔

کاش واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن عوام کو ذلیل و خوار اور پریشان کرنے کے بجائے پہلے ہی اپنی ذمہ داری پوری کر لیتی تو شہریوں کو احتجاج پر مجبور نہ ہونا پڑتا۔ بہرحال کام کا آغاز ہوا ہے، امید ہے کہ بغیر کسی تعطل کے جلد مکمل کیا جائے گا۔

Address

Rafah E Aam
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UC 8 Rafah e Aam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share