11/04/2026
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ لیاری کے تاریخی اسپنسر آئی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ مریضوں سے ملاقات کر کے سہولیات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا اور عملے کو مزید بہتری کی ہدایت بھی دی۔ اس وقت او پی ڈی کی خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مئی 2026 تک سرجری کی سہولت بحال ہونے کی امید ہے۔
Barrister Murtaza Wahab Sindh Chief Minister House