30/07/2023
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو فیئر ٹرائل نہیں دیا جا رہا،سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ہائی کورٹ تمام کیسز کو اکھٹا سنے اور فیصلہ دے ،ہائی کورٹ نے کیسز کو اگلے ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا اور ہمیں سٹے نہیں دیا ، حکم امتناعی نہ ملنے کا یہ نقصان ہو گا کہ نیچے والے جج صاحب ہمارے خلاف فیصلہ دے دیں گے،نیچے والے جج ہمایوں دلاور صاحب ہر روز اس کیس کو فکس کر دیتے ہیں ٹرائل جاری ہے لگتا ہے کوئی اور کیس نہیں ہے ان کے پاس ،نہ جانے اس کیس کو کیوں اتنی اہمیت دی جارہی ہے.ہم حکم امتناعی کیس کو روکنے کے لیے نہیں مانگتے بلکہ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ جج صاحب جانبدار ہیں، ہماری مختلف درخواستیں قانونی پہلوں کو بغیر دیکھے خارج کر چکے ہیں، اپنی فیسبک آئی ڈی کو مانتے ہیں کہ میرے ہے لیکن ساتھ کہتے ہیں کہ پوسٹیں میری نہیں،کتنی مضحکہ خیز بات ہے، لہذا کوئی اور جج سنے ہمیں کوئی اعتراض نہیں.چھٹیوں کے باوجود،ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ یہ ہی کیس زیر التوا ہونے کے باوجود کیس جاری ہے،اس کیس میں ن لیگ کے وکیل کو الیکشن کمیشن نے کیا ہواہے ،ادھر ے عطا تارڑ جتھا لے کے آتا ہے،عدالت پر دھاوا بولتا ہے،عمران خان پر بوتل پھینکی جاتی ہے،ہم نے ہائی کورٹ میں کیسز کو جوڈیشل کمپلیکس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے درخواست دی لیکن عدالت نے ڈپٹی کمیشنر کو تین دن کے اندر فیصلہ دینے کا حکم دیا ہے .اب ویسے تو جو لسٹ جاری ہوئی ہے اس میں ہمایوں دلاور صاحب اگست چھٹیوں میں نہیں ہونگے لیکن ایسا نہ ہو کل ایک نئی لسٹ آجاۓ اور وہ چھٹیوں کے درمیان ہی ٹرائل شروع کر دیں.