Media Cell - DIG South Zone

Call Directions Website Contact the organization

Media Cell - DIG South Zone South Zone Police Media Cell page objective is to update the media personnel about Police activities

ساؤتھ زون پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتارکراچی: ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری...
22/09/2026

ساؤتھ زون پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی: ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری معین اختر کے قتل میں ملوث ملزم محمد فیصل کو گرفتار کرلیا
کراچی: 09 ستمبر کو کھارادر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری معین اختر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا
کراچی: مقتول معین اختر کمپنی کا چیک کیش کراکے اپنے بیٹے کے ہمراہ واپس جارہے تھے
کراچی: موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے شہری سے نقد رقم چھیننے کی کوشش کی تھی
کراچی: مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے معین اختر شدید زخمی ہوئے جو بعدازاں جاں بحق ہوگئے
کراچی: واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کی گئی
کراچی: تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی،
کراچی: گرفتار ملزم محمد فیصل واردات سے قبل بینک کے اندر گیا اور شہری کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔
کراچی: بینک سے باہر آنے پر محمد فیصل کا ساتھی شاہ فیصل 125 موٹر سائیکل پر موجود تھا۔
کراچی: گرفتار ملزم محمد فیصل نے ساتھی شاہ فیصل سے موٹر سائیکل لی اور خود موٹر سائیکل چلائی۔
کراچی: ملزم شاہ فیصل موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا۔
کراچی: رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزم شاہ فیصل نے شہری پر فائرنگ کی۔
کراچی : واردات کے بعد ملزمان چریا چوک سے کسٹم ہاؤس۔ نیٹی جیٹی۔ ماڑی پور روڈ سے سعید آباد فرار ہوئے۔
کراچی: گرفتار ملزم محمد فیصل کے قبضے سے 30 بور پستول، موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم میں سے تین لاکھ روپے برآمد کئے۔
کراچی: واردات میں ملوث دوسرے ملزم شاہ فیصل کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،
کراچی: واردات میں ملوث دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں۔ متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

ساؤتھ زون پولیس سول ہسپتال کراچی سے لاپتہ ہونے والا 8 سالہ بچہ بازیاب.بچہ مورخہ 08 ستمبر کو سول ہسپتال کراچی سے لاپتہ ہو...
17/09/2026

ساؤتھ زون پولیس
سول ہسپتال کراچی سے لاپتہ ہونے والا 8 سالہ بچہ بازیاب.

بچہ مورخہ 08 ستمبر کو سول ہسپتال کراچی سے لاپتہ ہوا تھا.

8 سالہ بچہ فضل الرحمن اپنے والدین کے ہمراہ سول ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے آیا تھا.

بچہ کے گم ہونے پر والدین نے پولیس کو اطلاع دی جس پر CCTV کیمروں کی مدد سے بچہ کو ٹریس کیا گیا.

بچہ سول ہسپتال سے گھومتا گھومتا عیدگاہ چوک تک چلا گیا تھا.

بعد ازاں عزیر نامی شخص کو یہ بچہ ملا جس نے بچے کو اپنے پاس رکھا۔

سوشل میڈیا و دیگر پلیٹ فارمز پر اشتہار چلے جس پر عزیر نامی شخص نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس نے اتحاد ٹاؤن خیبر چوک پر پہنچ کر مورخہ 16 ستمبر کو بچے کو بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا.

کراچی: شاہین فورس کا موسیٰ لین، ککری گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتارکراچی: دورانِ پیٹرولنگ شا...
16/09/2026

کراچی: شاہین فورس کا موسیٰ لین، ککری گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی: دورانِ پیٹرولنگ شاہین فورس نے مسلح ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان کی جانب سے فائرنگ پر پولیس کی جوابی کارروائی
کراچی: ملزمان نے کے الیکٹرک آفس موسیٰ لین کے قریب دوافراد سے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ روپے کی رقم چھینی تھی
کراچی: پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم بغیر زخمی ہوئے گرفتار
کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا اور فراز کے نام سے ہوئی
کراچی: ملزمان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد
کراچی: زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے
کراچی: شاہین فورس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے چھینی گئی رقم برآمد کرلی گئی۔

کراچی: کلاکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی،  لیاری گینگ وار کارندہ گرفتارکراچی: گرفتار ملزم شاہد عر...
13/09/2026

کراچی: کلاکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی، لیاری گینگ وار کارندہ گرفتار
کراچی: گرفتار ملزم شاہد عرف لنگڑا کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد
کراچی: گرفتار ملزم شاہد عرف لنگڑا اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہے،
کراچی: ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں،
کراچی: دورانِ تفتیش ملزم کی جانب سے مختلف علاقوں میں مبینہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
کراچی: ملزم نے مبینہ طور پر زاہد لڈلا سے رابطوں اور اس کی ہدایت پر بھتے کی پرچیاں تقسیم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
کراچی: کلاکوٹ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ایکسپلوزو سبسٹنس اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔
کراچی: کلاکوٹ پولیس کی دوسری کارروائی، سراج ولد منیر نامی ملزم گرفتار
کراچی: گرفتار ملزم سراج کے قبضے سے اسلحہ برآمد، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
کراچی: گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری، ساتھیوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں،
کراچی: کارروائی ایس ڈی پی او کلاکوت کی نگرانی اور ایس ایچ او کلاکوت آغا معشوق علی کی قیادت میں کی گئی

09/09/2026

ڈیفنس میں 3 لاکھ روپے کی اسنیچنگ کا ڈرامہ بے نقاب
کراچی:پولیس نے ڈیفنس گولڈ مارک کے قریب 3 لاکھ روپے چھیننے کی جھوٹی اطلاع کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ شہری نے کمیٹی کی رقم PUBG گیم میں ہار دی تھی اور رقم ضائع ہونے کو چھپانے کے لیے مددگار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کہانی گھڑی۔
کراچی : پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حقیقت سامنے لاتے ہوئے اسنیچنگ کے ڈرامے کو بے نقاب کر دیا۔
جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
Media Cell - DIG South Zone

ساؤتھ زون پولیس کی فوری کارروائی، پاک کالونی پاک میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد معیز خان گرفتار۔
08/09/2026

ساؤتھ زون پولیس کی فوری کارروائی، پاک کالونی پاک میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد معیز خان گرفتار۔

ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی، ڈکیتی گروہ کا سرغنہ گرفتار۔تھانہ درخشاں کے دو مقدمات میں مطلوب ع...
05/09/2026

ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی، ڈکیتی گروہ کا سرغنہ گرفتار۔

تھانہ درخشاں کے دو مقدمات میں مطلوب عادی ملزم جہانگیر عرف جگہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیفنس بدر کمرشل میں الیکٹرانک شاپ اور فیز 6 خیابان شاہین میں واردات کی تھی۔ وارداتوں کے دوران موبائل فون، اے سی، سیکیورٹی گارڈ کا پستول اور تانبے کی تار لوٹی گئی، جبکہ فائرنگ سے گارڈ زخمی بھی ہوا۔

گرفتار ملزم نے لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

05/09/2026

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری پر تشدد اور ویڈیو بنانے کا معاملہ

ساؤتھ زون پولیس کی فوری کارروائی، واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ابراہیم اپنے ساتھی وقار سمیت گرفتار۔

قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ساؤتھ زون پولیس کی کارروائیمنشیات سپلائی میں ملوث میاں بیوی گرفتارساؤتھ زون پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئ...
28/08/2026

ساؤتھ زون پولیس کی کارروائی

منشیات سپلائی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

ساؤتھ زون پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حب بلوچستان سے کراچی منشیات منتقل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 10 پلاسٹک ڈبوں میں موجود 4 کلو گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ادریس ولد محمد بخش اور بختاور زوجہ محمد ادریس کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے منشیات کے نیٹ ورک اور سپلائی چین کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں بروقت چالان جمع نہ کروانے کا معاملہسندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے معاملے کا سخت نوٹس ل...
28/08/2026

سندھ ہائیکورٹ میں بروقت چالان جمع نہ کروانے کا معاملہ
سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔
بوٹ بیسن تھانے کے منشیات کیس کے تفتیشی افسر ایس آئی پی ناصر خان کو فرائض میں غفلت اور مقررہ مدت میں چالان پیش نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو ناصر خان کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

Address

DIG South Office, Awan-e/Saddar Road
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Cell - DIG South Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Media Cell - DIG South Zone:

Shortcuts

Share