29/08/2023
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کامہنگائی وبجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عائشہ منزل پربڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے ’’پلے کارڈز اور بینرز‘‘ اٹھا رکھے تھے ۔جن پر،قوم پر بجلی گرانا بند کرو ،مہنگی بجلی نامنظور،بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں،حکمرانو مہنگائی کے بوجھ تلے سسکتے پاکستانی عوام کو بجلی کے بل کی مار مارنا بند کرو،جیسے نعرے درج تھے-مظاہرین نے بجلی کی قیمتوں کو مستردکرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور نگران حکومت سے بجلی سستی کرنے کے ساتھ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
#احتجاج #ظلم