Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi

Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi Official page of TMC Baldia, District Keamari, providing municipal services and ensuring development for Baldia Town residents.

Town Chairman - Abdul Karim Askani!🇱🇾

10/08/2026

صدر ڈسڑکٹ کیماڑی رکن صوبائی اسمبلی جناب لیاقت علی آسکانی اور صدر پی ایس 111 و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ جناب عبدالکریم آسکانی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سجاد خاصخیلی کے بھائی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔

10/08/2026

مون سون بارشوں کے پیش نظر بلدیہ ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی تیز

کراچی: مون سون بارشوں کے پیش نظر بلدیہ ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی آسکانی اور ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے۔

سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے اطراف واقع برساتی نالے سمیت دیگر علاقوں میں بھی مشینری اور ڈمپرز کے ذریعے نالوں سے مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے مواچھ گوٹھ کے بڑے برساتی نالے پر پہنچ کر صفائی کے کام کا معائنہ بھی کیا۔

صفائی کا مقصد مون سون بارشوں کے دوران برساتی پانی کی روانی کو برقرار رکھنا عوامی ٹرانسپورٹ اور شہریوں کو نکاسیٔ آب کے مسائل سے بچانا ہے۔

10/08/2026

عبدالقادر پٹیل کی بلدیہ ٹاؤن آمد، پرتپاک استقبال، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
سابق وفاقی وزیرِ صحت و رکن قومی اسمبلی، سالارِ ساحل عبدالقادر پٹیل کی بلدیہ ٹاؤن آمد پر ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی، وائس چیئرمین عجب خان سواتی، ضلعی و سٹی ایریا کے عہدیداران، پارٹی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر عبدالقادر پٹیل کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار انداز میں ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ پارٹی کارکنان نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

بعد ازاں بلدیہ ٹاؤن آفس میں ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں موجود پارٹی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان نے عبدالقادر پٹیل کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، کامیابی اور مزید عوامی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سالگرہ کی تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ کیماڑی و رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی آسکانی، رکن صوبائی اسمبلی آصف محمد آصف خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید بابر علی شاہ، نائب صدر عبدالسلام آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف موسیٰ، ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی، ٹاؤن وائس چیئرمین عجب خان سواتی، ڈائریکٹر فشریز پرویز احمد دودا، ٹاؤن چیئرمین محمد ہمایوں خان، وائس چیئرمین ٹاؤن آصف کوثر، اراکینِ کونسل، بلدیاتی نمائندگان، سینئر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے عبدالقادر پٹیل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ عبدالقادر پٹیل نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

تقریب خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں پارٹی کارکنان نے اپنے قائد کی سالگرہ کی خوشی میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر عبدالقادر پٹیل نے تمام پارٹی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان کا پرتپاک استقبال اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 111  کے جیالے سرعرفان خان کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت اور ایصال ثواب کے لیئے فا...
09/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 111 کے جیالے سرعرفان خان کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت اور ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

📍 مشرف کالونی، یونین کونسل 2، لال بکھر🌟 دی سمارٹ انٹرنیشنل کالج کی افتتاحی تقریبمشرف کالونی، یونین کونسل 2، لال بکھر میں...
09/08/2026

📍 مشرف کالونی، یونین کونسل 2، لال بکھر

🌟 دی سمارٹ انٹرنیشنل کالج کی افتتاحی تقریب

مشرف کالونی، یونین کونسل 2، لال بکھر میں دی سمارٹ انٹرنیشنل کالج کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدر PS-111 و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی، انفارمیشن سیکرٹری PS-111 ملک فضل الٰہی، تنظیمی عہدیداران اور کالج پرنسپل سر ثناء اللہ مغل نے شرکت کی۔

اس موقع پر شجرکاری بھی کی گئی اور پودا لگایا گیا۔ تقریب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ معیاری تعلیم ہی ہماری نئی نسل کو بہتر مواقع فراہم کرکے معاشرے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اسی طرح شجرکاری ایک سرسبز، صاف اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہے۔ آج لگایا جانے والا ایک پودا آنے والی نسلوں کے لیے سایہ، آکسیجن اور خوبصورت ماحول کا تحفہ ہے۔

تعلیم اور شجرکاری، دونوں ہی روشن اور بہتر مستقبل کی مضبوط بنیاد ہیں۔ 🌱📚

09/08/2026

بلدیہ ٹاؤن آفس میں فاتحہ خوانی

تنظیم الاعوان پاکستان کے نائب صدر و وائس چیئرمین یوسی 6، آفتاب اعوان، اور سینیئر نائب صدر PYO، خدابخش کھوسہ کے گن مین پرویز چانڈیو کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے بلدیہ ٹاؤن آفس میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

آفتاب اعوان بھائی کی نماز جنازہ آج مورخہ 9 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر لاسی پاڑہ گراؤنڈ یوسی 6 (بلدیہ ٹاؤن) میں ادا کی ...
09/08/2026

آفتاب اعوان بھائی کی نماز جنازہ آج مورخہ 9 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر لاسی پاڑہ گراؤنڈ یوسی 6 (بلدیہ ٹاؤن) میں ادا کی جائے گی۔

Address

Hub River Road Near Chippa Ambulance Stop, Sector 05 Baldia
Karachi
75760

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi:

Shortcuts

Share