UC 2 Samanabad, Gulberg Town

UC 2 Samanabad, Gulberg Town یوسی ۲ سمن آباد گلبرگ ٹاؤن

19/08/2026

بلاک 17، 18، 19 اور 20 میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری، سمن آباد، النور اور انچولی کے بعض علاقوں میں 40 سال بعد سڑکوں کی تعمیر

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ بلاک 17، 18، 19 اور 20 میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کے ساتھ سمن آباد، النور اور انچولی کے بعض علاقوں میں تقریباً 40 سال بعد سڑکوں کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بلاک 17 اور 18 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے اور ان علاقوں میں بھی ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں جہاں طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کا فقدان تھا۔

نصرت اللہ نے کہا کہ سمن آباد، النور اور انچولی کے بعض علاقوں میں تقریباً 40 سال بعد سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ گلبرگ ٹاؤن کی موجودہ انتظامیہ شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ بلاک 17، 18، 19 اور 20 میں بھی مختلف سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق گلبرگ ٹاؤن میں اپنے دستیاب اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ *12 ربیع الاول سے قبل جاری ترقیاتی کام مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔*

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور *12 ربیع الاول سے قبل کاموں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے* تاکہ شہریوں اور جلوسوں کے شرکاء کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہو۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج، یو سی 1 کے چیئرمین عاصم مخدومی، ناظم علاقہ محمد عابد، یو سی 2 کے چیئرمین فیصل شیخ، محکمہ بی اینڈ آر کے ایکس این محمد سہیل خان،ایکس سی این ایم اینڈ ای محمد یاور اور دیگر متعلقہ افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

19/08/2026

19 اگست
*بلاک 18/17 - سڑکوں کی تعمیر*
چئیرمین مفتی فیصل شیخ صاحب
بلاک 17 اور 18 میں سڑکوں کی تعمیرات کی تفصیلات سے آگاہ فرما رہے ہیں۔
کونسلر، ناظم جماعتِ اسلامی حلقہ و علاقہ سمن آباد بھی موجود ہیں۔

شکریہ جماعتِ اسلامی
نصرت اللہ صاحب
چئیرمین گلبرگ ٹاؤن

یو سی 2 سمن آباد
گلبرگ ٹاؤن ⚖️🇵🇰

19/08/2026

سمن آباد، عالم چکی والے روڈ پر کارپیٹنگ جاری ہے۔

19/08/2026

بلاک 17 اور 18 میں بیک وقت متعدد سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔

19/08/2026

بلاک 18 سمن آباد مدینہ آئل والے لنک روڈ کی تعمیر کا آغاز

19/08/2026

ترقیاتی کام تیزی کیساتھ جاری ہیں۔

*UC 02 Samanabad BLOCK 18 ⚖️**⚖️ روشنی کا سفر، جماعتِ اسلامی کے سنگ ⚖️*بروز پیر، 17 اگست،  2026بلاک 18 میں وارڈ کونسلرز ...
18/08/2026

*UC 02 Samanabad BLOCK 18 ⚖️*

*⚖️ روشنی کا سفر، جماعتِ اسلامی کے سنگ ⚖️*

بروز پیر، 17 اگست، 2026

بلاک 18 میں وارڈ کونسلرز محمد معاذ بھائی، عبدالشکور صاحب، اور کوآرڈینیٹر مکرم خان کی نگرانی میں درج ذیل جگہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی شکایات حل کی گئیں اور نئے کنکشن لگائے گئے۔
R-1579,R-1567,R-1466
R-1700,R-41,R-21,A-18
R-1681,R-1652,R-1655
R-1640,R-1530,R-1524
R-1391,R-1527,R-1405
R-1420,R-1425,R-1380
DT-78,LS-47,LS-44
R-751,R-555,R-562
R-551,R-442,R-431
R-1431
*UC 02 Samanabad ⚖️*





اہم اعلانکل 19 اگست بروز بدھ  صبح 7:00 بجے*بلاک 18 - میںمندرجہ ذیل روڈز کارپیٹنگ کی جائے گی*- میزان بینک والی گلی B26 تک...
18/08/2026

اہم اعلان

کل 19 اگست بروز بدھ صبح 7:00 بجے

*بلاک 18 - میں
مندرجہ ذیل روڈز کارپیٹنگ کی جائے گی*

- میزان بینک والی گلی B26 تک
- ایم سی بی MCB بینک والی گلی تا B53
- مسجد فاطمہ زہرہ والی لنک روڈ
- مدینہ آئل والی لنک روڈ
-
اہل محلہ سے گزارش ہے ان سڑکوں پر گاڑیوں کو لازمی ہٹا لیں بصورت دیگر لفٹر سے گاڑی ہٹا دی جائے گی ۔

یو سی 2 سمن آباد
گلبرگ ٹاؤن ⚖️

‼️📢 اہم اطلاع*بلاک 17 - سڑکوں کی تعمیر*کل انشاء اللہ 19 اگست مندرجہ ذیل سڑکوں کی کارپٹنگ کی جائے گی۔ کام طویل ہے اس لیے ...
18/08/2026

‼️📢 اہم اطلاع
*بلاک 17 - سڑکوں کی تعمیر*

کل انشاء اللہ 19 اگست مندرجہ ذیل سڑکوں کی کارپٹنگ کی جائے گی۔ کام طویل ہے اس لیے ممکن ہے 2 دن بھی لگ جائیں۔

1️⃣ گوشت مارکیٹ سے مدینہ مسجد تک
2️⃣ عالم چکی والی گلی باغِ مدینہ تک
3️⃣ گلی R 101 سے R 61 تک
4️⃣ مغل ہاؤس سے امیر معاویہ گراؤنڈ تک
5️⃣ مصطفیٰ مسجد سے پاک فلیگ تک
6️⃣ مدینہ مسجد سے مصطفٰی مسجد تک جو گلی پارک اور گراؤنڈ کی دیوار کے ساتھ چلتی ہے

⚠️❌🚗 *براہِ کرم آج رات اور کل صبح اپنی گاڑیاں ان گلیوں میں کھڑی نہ کریں۔*

💚🎉 12 ربیع الاول کے جشن کی تیاریوں میں اپنا بھرپور تعاون دینے کے لیے ہم گلبرگ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ بھائی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یو سی 2 سمن آباد
گلبرگ ٹاؤن 🇵🇰⚖️

Address

Office Of Union Committee No. 2 (UC # 02), Samanabad, Gulberg Town, District Central
Karachi
75950

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923332354219

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UC 2 Samanabad, Gulberg Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to UC 2 Samanabad, Gulberg Town:

Shortcuts

Share