Jame Masjid Farooq e Azam - جامع مسجد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ گلشن معمار

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • Jame Masjid Farooq e Azam - جامع مسجد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ گلشن معمار

Jame Masjid Farooq e Azam - جامع مسجد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ گلشن معمار Mosque
(1)

15/08/2026

💧 Alhamdulillah! Our New Water Project Has Been Launched 💧

💧 Safe Water = Saved Lives 💧

🌿 Give the Gift of Water! 🌿

Support the construction of solar water pumps or solar water wells in the Thar region, and play your part in providing clean and safe water to families in need.

Your charity can become a source of hope, health, and happiness for those who are deprived of clean drinking water.

📖 Hadith of the Prophet ﷺ:

«إِنَّ أَفْضَلَ الصَّدَقَةِ سَقْيُ الْمَاءِ»

Translation:
"The best charity is providing water."

💧 Your small contribution can make a big difference in someone's life.

🌿 Our Other Welfare Projects:

🕌 Mosque Projects
📚 Madrasa Projects
🏫 School Projects
💧 Water Projects
🏠 Housing Projects
🍚 Ration Distribution

To learn more about our ongoing projects, view photos and details, and support any of these noble causes, please visit our page.

👉 Visit our page and become a part of this journey of serving humanity.
https://www.facebook.com/share/14jVxj6yCaS/
🤝 Together, let’s provide water, food, education, and shelter to those in need.

📞 Contact: 03435561113

Written by: M***i Muhammad Amir Kashmiri
Director — Ma'had Umar Al-Islami

📍 وضو کی فضیلت کے بیان میں (اور ان لوگوں کی فضیلت میں) جو (قیامت کے دن) وضو کے نشانات سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں ...
06/08/2026

📍 وضو کی فضیلت کے بیان میں (اور ان لوگوں کی فضیلت میں) جو (قیامت کے دن) وضو کے نشانات سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں گے۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”میری امت کے لوگ قیامت کے دن بلائے جائیں گے جبکہ وضو کے نشانات کی وجہ سے ان کی پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے۔ اب جو کوئی تم میں سے اپنی چمک بڑھانا چاہے تو اسے بڑھائے۔“

[صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/حدیث: 136]

#جمعة #جمعہ #خطبہ

📍جمعے کے دن کے لیے اس امت کی رہنمائیسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”...
31/07/2026

📍جمعے کے دن کے لیے اس امت کی رہنمائی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم سب سے آخر میں آنے والے ہیں اور قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، اس لیے کہ ہر امت کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں وہ بعد میں دی گئی، پھر یہ دن جس کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ضروری ٹھہرایا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ہماری رہنمائی فرمائی، لوگ اس کے اعتبار سے ہمارے تابع (پیچھے) ہیں، یہود کی عبادت کا دن جمعہ کے اگلا یعنی ہفتہ کا دن ہے اور نصاریٰ کا دن اس کے بعد کا ہے، یعنی اتوار ہے۔“

[صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 1978]

#جمعہ #خطبہ #جمعة

24 جولائ جمعہ بمطابق 9 صفر 1448ھ📍جمعہ کے دن خطبہ میں خاموش رہناسیدنا  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ص...
23/07/2026

24 جولائ جمعہ بمطابق 9 صفر 1448ھ

📍جمعہ کے دن خطبہ میں خاموش رہنا

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نے جمعہ کے دن اپنے ساتھی سے کہا: ”چپ رہ“، جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو، تو تم نے لغو (بے جا) کام کیا۔“

[صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 1965]

#خطبہ #جمعہ

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِ...
23/07/2026

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


📍 جمعہ  کے بعد کی سنتیںسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعہ پڑ...
17/07/2026

📍 جمعہ کے بعد کی سنتیں

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعہ پڑھ چکو، تو اس کے بعد چار رکعات پڑھو۔“

[صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 2036]

نوٹ: ایک حدیث میں دو رکعتوں کا بھی ذکر ملتا ہے لہذا کم از کم دو رکعتیں تو پڑھ لینی چاہئیں یا اس طرح کرلیا جاۓ کہ دو رکعتیں مسجد میں اور دو گھر آکر ادا کرلی جائیں۔واللہ اعلم بالصواب

#خطبہ #جمعہ

الحمدللہ! 2020 میں شروع ہونے والا یہ مبارک سفر آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مقام تک پہنچ چکا ہے جو آپ حضرات اپنی آن...
10/07/2026

الحمدللہ! 2020 میں شروع ہونے والا یہ مبارک سفر آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مقام تک پہنچ چکا ہے جو آپ حضرات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب ہم اس خالی پلاٹ پر کھڑے یہ سوچتے تھے کہ یہاں مسجد اور مدرسہ کیسے قائم ہوگا، لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ناممکن کو ممکن کر دیا۔
آج ہمارے ادارے میں مختلف شعبہ جات کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ شعبۂ ناظرہ میں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ شعبۂ حفظ میں طلبہ تین اوقات میں باقاعدگی سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسی طرح بچیوں کے لیے بھی صبح اور بعد نمازِ ظہر الگ اوقات میں کلاسز جاری ہیں، جہاں دینی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اب ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، اور ان شاء اللہ بہت جلد اسکول کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، تاکہ اس علاقے کے وہ مستحق اور غریب بچے، جن کے والدین مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتے، انہیں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے حفظ کے طلبہ بھی دنیاوی تعلیم سے مستفید ہوں گے، تاکہ وہ دین اور دنیا دونوں میدانوں میں کامیاب ہو سکیں۔
اس نیک مقصد کے لیے دو اساتذہ کا انتظام ہو چکا ہے، جبکہ مزید تین اساتذہ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے کتابیں، کاپیاں، اسکول بیگز اور دیگر ضروری سامان ابھی درکار ہے۔
یہ ادارہ آپ حضرات کی دعاؤں، تعاون اور محبتوں سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ہم تمام اہلِ خیر سے گزارش کرتے ہیں کہ اس دینی و تعلیمی مشن میں ہمارا ساتھ دیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو دین و دنیا کی روشنی فراہم کی جا سکے۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، تعاون کرنے والوں، عطیہ دینے والوں اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے، اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
#مفتی محمد عامر کشمیری


📍جمعہ چھوڑنے پر وعیدسیدنا   عبداللہ  بن عمر رضی اللہ عنہ  اور سیدنا  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسو...
10/07/2026

📍جمعہ چھوڑنے پر وعید

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر کے اوپر فرما رہے تھے: ”جمعہ چھوڑنے والے لوگ یا تو اپنی اس حرکت سے باز آ جائیں یا یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ (ان کے گناہ کی پاداش میں) ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر وہ غافلوں ہی میں سے ہو جائیں گے“۔

[صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 2002]

#جمعہ #خطبہ

🌧️بارش کی دعا:اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا، مَرِيئًا مَرِيعًا، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ”اے ...
07/07/2026

🌧️بارش کی دعا:

اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا، مَرِيئًا مَرِيعًا، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ

”اے اللہ! تو ہمیں ایسی بارش سے سیرب کر جو مددگار، خوش گوار، سرسبزکرنے والی ہو، مفید ہو، نقصان دہ نہ ہو ، جلد ہو، نہ کہ دیر سے آنے والی ۔“

#بارش #دعا #گرمی

Address

Karachi
75340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jame Masjid Farooq e Azam - جامع مسجد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ گلشن معمار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category