22/08/2026
https://www.facebook.com/share/v/1BqJQvEMjt/
3 Years ago- Batgram Chairlift Rescue Operation 🇵🇰 تین سال بعد — بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کی یاد میں:
تین سال بعد بھی وہ لمحہ یاد ہے — بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن
22 اگست 2023 — بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ پاکستان کی ان ہنگامی صورتحال میں سے ایک تھا جس نے پوری قوم کو بے چینی اور امید کے ساتھ ایک کر دیا تھا۔ کئی قیمتی جانیں بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنس گئی تھیں اور ہر گزرتا لمحہ ایک نئے چیلنج کے ساتھ گزر رہا تھا۔
اسی روز BOL TV نے اس ہنگامی صورتحال، ممکنہ ریسکیو حکمتِ عملی اور پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنے کے حوالے سے میرا انٹرویو کیا، جو اسی دن نشر ہوا۔
آج، تین سال بعد، 22 اگست 2026 کو، میں اس انٹرویو اور اُس مشکل وقت کی یاد دوبارہ شیئر کر رہا ہوں—اس یقین کے ساتھ کہ Disaster Response is not merely a profession; it is a commitment to protect human life.
اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہنگامی حالات میں پیشہ ورانہ تیاری، بروقت فیصلہ سازی، ٹیم ورک، حوصلہ اور انسانی جان کو اولین ترجیح دینا ہی کامیاب ریسکیو کی بنیاد ہیں۔
اللہ تعالیٰ اُن تمام بہادر ریسکیورز، فوجی جوانوں، مقامی افراد اور تمام اداروں کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس مشکل آپریشن میں اپنا کردار ادا کیا۔ 🇵🇰
Commander Naeem Yousuf۔
Disaster Management Professional | Master Trainer | Former Chief Fire Officer, Karachi