Pukhtoon Students Federation District Malir

Pukhtoon Students Federation District Malir PSF District Malir

May 2026.Dhuʻl-Hijjah 1, 1447آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے دل سے چاند رات مبا...
19/05/2026

May 2026.
Dhuʻl-Hijjah 1, 1447
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے دل سے چاند رات مبارک!الله تعالیٰ آپ کی اس بابرکت رات کی تمام رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔ آپ کی ہردُعا قبول ہو اور آپ کی زندگی میں ڈھیرساری خوشیاں آئیں، اور تمام عبادات اور دعائیں اور نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آنے والا ہر دن آپ کے لیےخوشیاں لائے۔🌙☪️
آمین۔🤲

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر 🚩🚩🌸

گزشتہ دو دنوں سے یونیورسٹی میں پشتون طلبا کے خلاف جاری تشدد اور غنڈہ گردی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دو دن قبل ...
18/05/2026

گزشتہ دو دنوں سے یونیورسٹی میں پشتون طلبا کے خلاف جاری تشدد اور غنڈہ گردی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دو دن قبل جمعیت طلبا تنظیم کے کارکنان نے پشتون طلبا پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اگلے روز بھی جب پشتون طلبا کو اکیلا پایا گیا تو ان پر دوبارہ حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس بزدلانہ حملے، اسلحہ کلچر اور طلبا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ تعلیمی ادارے علم، شعور، برداشت اور امن کے مراکز ہوتے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر یونیورسٹیوں کو تشدد اور خوف کی سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ، وائس چانسلر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، یونیورسٹی میں اسلحہ لانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور طلبا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

جاری کردہ:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر 🚩✌️

آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر کاشی خان کی سربراہی میں ایک اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جنرل سیکرٹری...
14/05/2026

آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر کاشی خان کی سربراہی میں ایک اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جنرل سیکرٹری محمد شفیق نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا تمام تر ایکٹیوٹیز کا جائزہ لیا اور کابینہ سے انے والے ایکٹیویٹی کے لیے رائے بھی طلب کی گئی جس میں آنے والی سرگرمیاں، طلبہ کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی پلاننگ کی گئی۔
میٹنگ میں 12 مئی کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کے لیے اور ان کے لواحقین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔🌸
یہ شہداء ہمارے لیے قربانی، حوصلے اور حق کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی روشن مثال ہیں، اُن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔✌️
“شہداء قوم کا وہ سرمایہ ہوتے ہیں جن کی قربانیوں سے جدوجہد کو نئی طاقت اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ ملتا ہے۔”🚩
اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اُن کے مشن پر اخلاص اور اتحاد کے ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین 🤲
=Pashtun student federation district Malir. ✨ 🚩 ✌️



11-5-2026.پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں آج ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا پختون سٹوڈ...
11/05/2026

11-5-2026.
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں آج ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین اور مہمانوں کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی تعریف کی،
اس موقع پر صوبائی صدر علی خان، ڈسٹرکٹ سینٹرل صدر شاہ کوستانی، کراچی یونیورسٹی PSC کے صدر خان مندوخیل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر کاشی خان، جنرل سیکرٹری محمد شفیق، سینئر نائب صدر دانش بنگش، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ادنان سعید، نائب صدر ضرار خان اور فنانس سیکرٹری آکاش خان نے خصوصی شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ نائب صدر شوکت خان کی جانب سے کیا گیا، جس میں تنظیمی رفقاء نے بھرپور شرکت کی۔
اردو یونیورسٹی ایونگ کیبنٹ کے ذمہ داران کو والنٹیئر لی اور ڈسپلن کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کو مینج کرنے پر داد پیش کرتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں اتحاد، بھائی چارہ، سپورٹس مین اسپرٹ اور تنظیمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ تمام ساتھیوں نے بہترین نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کیا، جو پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مضبوط اور متحرک قیادت کا ثبوت ہے۔
اطلات او نشریات..
Pukhtoon Students Federation Sindh District Malir, 🚩✌️

06/05/2026

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر
کیبنٹ سیشن 2025-2026 🚩

📢 *اجلاس کی کاروائی (پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، ضلع ملیر)* الحمدللہ آج پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملیر کا اہم اجلاس صدر کاشی ...
30/04/2026

📢 *اجلاس کی کاروائی (پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، ضلع ملیر)*

الحمدللہ آج پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملیر کا اہم اجلاس صدر کاشی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکریٹری محمد شفیق سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

📌 *اہم نکات:*

اجلاس میں Board of Intermediate Education Karachi کے حالیہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اس واقعہ کی شفاف، منصفانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا، اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دینے پر زور دیا گیا۔

تنظیمی امور، ڈسپلن اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
✍️ *جاری کردہ:*
*محمد طیب تنولی*
*انفارمیشن سیکریٹری*
*پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملیر 🚩🚩*

10/04/2026

🔥58 ویں یومِ تاسیس – پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر 🔥
آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس نہایت جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر تنظیمی سرگرمیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا اور ساتھیوں نے اپنی وابستگی اور عزم کا اعادہ کیا۔
📌 تقریب کے دوران تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، جس میں مختلف عہدوں پر نئے ناموں کا اعلان اور حدود میں بہتری لائی گئی تاکہ تنظیم کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔
🎤 اس موقع پر سینئر قیادت نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی جدوجہد، نظریات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ ان کے خیالات نے نوجوانوں میں ایک نئی توانائی اور حوصلہ پیدا کیا۔
🤝 ہم سب کا عزم ہے کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنائیں گے اور طلبہ کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

#پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع ملیر کیبنٹ ممبران؛ 🚩🚩

1، صدر ، کاشی خان
2، سینئر نائب صدر ، دانیش بنگش
3، صدر نائب اول ، مونیر مسعود
4، صدر نائب دؤم ، ضرار خان
5، صدر نائب 3 ، عدنان انور
6، جنرل سیکرٹری ، محمد شفیق خان
7، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، عدنان سعید
8، انفارمیشن سیکرٹری ، طیب تنولی
9، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ، احسان خان
10، آفس سیکرٹری ، عامر دورانی
11، جوائنٹ سیکرٹری ، شعیب خان
12, ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ، وکیل احمد
13، فنانس سیکرٹری ، محبوب صفدر
14، سپورٹس سیکرٹری ، مدثر شاہ
15، ثقافت سیکرٹری ، حسنین امتیاز
16، میڈیا پریس سیکرٹری ، معین خان

تمام ذمہ داران اور کارکنان کو 58 یومِ تاسیس کی دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
✌️ اتحاد – تنظیم – جدوجہد 🚩

28/12/2025

President of ANP Khyber Pakhtunkhwa. District Malir UC 7 President Advocate Waqar Sharif. District Malir President Kashi Khan GS Musawar Khan

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon Students Federation District Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share