02/11/2025
پریس ریلیز
بسلسلہ PIMEC-2025
مورخہ 3 تا6 نومبر2025
بین الاقوامی نمائش *پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس* PIMEC-2025
مورخہ3تا 6 نومبر2025 کراچی ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ تمام پبلک ، کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں ۔
*ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات،متبادل راستے، ڈائیورژن اور اہم معلومات*
ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات
*کارساز* :
شارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کارساز , ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
*ملینیم*مال :
ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
*نیپا چورنگی* :
نیپا سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا ،بائیں جانب راشد منہا س روڈ، ملینیم مال ، لائبریری ، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
*نیو ٹاؤن*:
یونیورسٹی روڈ پر کہیں اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ/ یونیورسٹی روڈجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کو شہید ملت روڈ بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
*لیاقت آباد نمبر 10* :
سر شاہ سلیما ن روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10سےحسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شارع پاکستان کریم آباد سے جانب سہراب گوٹھ کا روٹ استعمال کریں۔
*لیاقت آباد 10 نمبر اور غریب آباد سے آنے والی تمام تر ٹریفک کو صبح 08 سے 10 بجے تک یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ (آغا خان ہسپتال) کی جانب ڈائیورشن دی جائے گی اور اسی طرح یہ ڈائیورشن شام 03 بجے سے شام 05 بجے تک بھی دی جائے گی۔*
*سر شاہ سلیمان روڈ*:
سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم دونوں سڑکوں پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔یونیورسٹی روڈ ایکسپو ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی طرف بھی کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دیا جائے گا۔
نیز حسن اسکوائر فلائی اوورسے جانب نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیدیم سے حسن اسکوائر چھوٹی (پرائیویٹ)گاڑیوں کے لیے روڈ کھلا رہے گا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔
*آپ کے سفر میں ہمسفر-کراچی ٹریفک پولیس*
Sindh Police Karachi Police - KPO Times of Karachi Media Cell - DIG South Zone