12/05/2026
پریس ریلیز
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد مروت کا عبدالحق یونٹ کا دورہ، ذمہ داران و عہدیداران سے ملاقات
کراچی: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد مروت نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن عبدالحق یونٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ صدر رضی اللہ سمیت تنظیم کے ذمہ داران و عہدیداران سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران تنظیمی امور، طلبہ کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تمام ذمہ داران و عہدیداران نے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں تنظیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہزاد مروت کا کہنا تھا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نوجوانوں کی مؤثر آواز ہے اور آنے والے دنوں میں تنظیم کی جانب سے بڑے بڑے سرپرائزز اور اہم پروگرامز سامنے لائے جائیں گے۔
آخر میں تمام شرکاء نے اتحاد، نظم و ضبط اور تنظیمی استحکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن
Razi Ullah Diameri Shahzad Khan Marwat