20/03/2026
کل عید الفطر کا مبارک دن ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جامع مسجد رحیمیہ اور ٹرسٹ اسکول روڈ کے اطراف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ہر طرف بدبو، کچرا اور انتہائی خراب صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے، جو نہ صرف علاقے کے مکینوں بلکہ نمازیوں کے لیے بھی شدید تکلیف کا باعث ہے۔
یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت بات ہے کہ اتنے اہم موقع پر بھی متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ آخر اتنی بے حسی اور لاپرواہی کی کیا وجہ ہے؟ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ہم چیرمین چنیسرٹاؤن، یوسی فائیو کے چیرمین اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عہدیداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس گندگی کو صاف کروایا جائے تاکہ عوام عید کے موقع پر ایک صاف اور خوشگوار ماحول میں عبادات اور خوشیاں منا سکیں۔